Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ڈاکٹر بیٹی کی کنپٹی پر گولی !
جہان نسواں / فنون لطیفہ

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ڈاکٹر بیٹی کی کنپٹی پر گولی !

ایڈیٹراگست 30, 202328 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr sidra mianwali
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

” ہم نے تمہارا رشتہ طے کر دیا ہے ۔
بابا ، کس سے ؟
تمہارے تایا کے بیٹے سے ۔
وہ .. وہ .. بابا وہ تو پڑھا لکھا نہیں ہے ۔
تو ؟ کیا فرق پڑتا ہے ؟
اچھا کماتا ہے … تمہیں خوش رکھے گا ۔
بابا … میں اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی ، ہمارے درمیان کچھ بھی ایک جیسا نہیں …
ذات برادری میں یہ سب نہیں دیکھا جاتا … کمانے والا مرد ہو … کافی ہے ۔
نہیں بابا … پلیز اپنی بیٹی کو زندہ دفن نہ کریں ۔
میرا فیصلہ اٹل ہے .. میں زبان دے چکا ہوں …
بابا کیا میری زندگی آپ کی زبان سے زیادہ اہم ہے ؟ ہاں … عورت کی کیا مجال کہ وہ مرد کے فیصلے سے اختلاف کرے ۔ تم بھی محض اس لیے زبان چلا رہی ہو کہ میں نے تمہیں یونی ورسٹی جانے کی اجازت دی …”
یہ ایک سچا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے کہ ہم آپ کو اس گفتگو کا انجام سنائیں ، ایک اور خط پڑھ لیجیے جو ایک بیٹی نے ہمیں لکھا ہے ۔ وہ باتیں جو شاید وہ کسی اور سے نہیں کہہ سکتی ۔
” میں مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں اور یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کر چکی ہوں ۔ میرے بابا کھیتی باڑی کرتے ہیں، میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہوں ۔ میرے کچھ خواب ہیں ، میں کچھ بننا چاہتی ہوں لیکن میرے ماں باپ نے میرا رشتہ چچا کے گھر اس وقت طے کر دیا تھا جب میں ساتویں کلاس میں پڑھتی تھی ۔ میں تب بھی اس رشتے پر خوش نہیں تھی ۔لیکن میں چپ رہی ، انکار نہیں کیا ۔ شاید کم عمری کی وجہ سے خوفزدہ تھی۔ جب میں کالج میں آئی تو میں نے انکار کر دیا لیکن میرے والدین نہیں مانے ۔میری بات کو کلی طور پہ رد کر دیا ۔ میں نے یونی ورسٹی میں داخلہ لے لیا ۔تعلیم ختم ہو گئی لیکن وہ بات ختم نہیں ہو سکی ۔ مجھے جذباتی طور پہ ہراساں کیا جاتا رہا کہ خاندان والے تعلق توڑ لیں گے ، لوگ باتیں کریں گے ۔ لڑکا بالکل بھی پڑھا لکھا نہیں ۔ شعور کی شدید کمی ہے ۔ وہ اپنی ماں تک کی عزت نہیں کرتا ۔ اس گھر میں سکون نہیں ہے ۔ میں بچپن میں بھی وہاں رہنا پسند نہیں کرتی تھی ، مجھے گھٹن ہوتی تھی ۔ میں ایسے گھر میں شادی کیسے کر لوں جہاں میرا دم گھٹتا ہے ۔مجھے ایسا گھر چاہیے جہاں سکون ہو ، جہاں میری قدر ہو، شوہر پڑھا لکھا ہو ۔ مسلہ ذات سے باہر شادی نہ کرنے کا ہے ۔آپ بتائیے میں کیسے ماں باپ کو بتاؤں کہ مجھ پہ رحم کریں ؟ میرے ماں باپ میری بات سننے پر تیار نہیں ۔ سارا خاندان انہیں مجبور کر رہا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوں ، جی چاہتاہے خود کشی کر لوں “
بتائیے اس بچی کو ہم کیا جواب دیں ؟ کیا یہ کہ دین کی رو سے جو حق اسے حاصل ہے وہ اسے ماں باپ کی ناک کی وجہ سے نہیں دیا جا سکتا ۔
لگے ہاتھوں ہم یہ بتاتے چلیں کہ خاندان کی ایک بچی کو ذات سے باہر اپنی مرضی شادی پہ سپورٹ کرنے پر ہمارا حقہ پانی بند کیا جا چکا ہے ۔ ابا اور بھائی شادی میں شریک نہیں ہوئے مگر بچی کی شادی خیر و عافیت سے ہو گئی ۔
رہا حقہ پانی … حقے کے کش ہم لگاتے نہیں اور پانی … پانی بند ہونے کی روایت بھی ہمارے لیے نئی نہیں ۔سو مٹی پاؤ …
مگر سب بچیاں تو اتنی خوش قسمت نہیں ہوتیں ، میانوالی کی لیڈی ڈاکٹر سدرہ بھی انہی میں سے ایک تھیں ۔ باپ کا اصرار تھا کہ شادی ان پڑھ کزن سے ہو گی ۔ جبکہ ڈاکٹر سدرہ کا جواب نفی میں تھا۔ ڈاکٹر سدرہ گھر بھی چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں تاکہ کوئی ان کے کردار پہ انگلی نہ اٹھا سکے ۔ ہمسایوں کے مطابق اسے کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا تھا مگر بیٹی نے والدین کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا ۔
آغاز میں جو گفتگو ہم نے لکھی وہ ڈاکٹر سدرہ اور ابا کے بیچ ہوئی ۔ اس بات چیت کے جواب میں ابا اپنا پستول نکال کر لایا اور سدرہ کی کنپٹی پہ رکھ کر گولی چلا دی ۔ سدرہ کی آنکھ باہر نکل آئی ، دماغ سوراخ سے باہر بہنے لگا ۔ ہمیں علم نہیں کہ سدرہ کو ہسپتال کس نے پہنچایا مگر اب ڈاکٹر سدرہ ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں وینٹی لیٹر پہ ادھار کی سانسوں پہ زندہ ہے ۔ آنکھیں جا چکی ہیں ، دماغ بہہ چکا ہے …
ہم نے ایک سیکنڈ کے لیے ڈاکٹر سدرہ کی جگہ خود کو تصور کیا ۔ کیا ابا بھی یہی کرتے اگر ہم ایسا کہتے … یہ سوچتے ہوئے دل کانپ گیا اور ایک شفیق صورت آنکھوں کے سامنے آ گئی ۔ ڈاکٹر سدرہ کے ابا کو ہم نے دیکھا نہیں …. اس لیے کہہ نہیں سکتے کہ شفقت پدری مضبوط تھی یا پدرسری معاشرے کی گرفت ؟
یہ ہے پاکستانیی معاشرے کی حقیقت جو پدرسری نظام میں اس بری طرح لتھڑا ہوا ہے کہ وہاں بیٹی اور بہن باپ / بھائی کی خود ساختہ عزت و غیرت پہ ایک سیکنڈ میں قربان کی جا سکتی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ باپ اور بھائی کی یہ خود ساختہ عزت و غیرت کیا چاہتی ہے ؟ الفاظ پر سے مصلحت ، احترام ، اور منافقت کی پٹی اتار دیں تو ……… اس غیرت کے مطابق لڑکی کو باپ بھائی اور خاندان کی پسند کے مرد کے ساتھ سونا چاہئے … ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی تعلق اس مرد کا بنے جسے وہ چھان پھٹک کر پسند کریں ___اسی کا نام شادی ہے ۔ اور پھر اس کے بعد وہ مرد جیسا چاہے بیٹی کا حشر کرے ۔
وہ ….جس نے پوری عمر کے لیے مضروب ہونا ہے ، اسے کیوں اجازت دی جائے کہ یہ فیصلہ وہ خود کرے ۔
یہ ہے پاکستانی مرد کی غیرت و عزت کی حقیقت !
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قتل کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایشیا کپ آج شروع ہو گا : جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، کسی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے : بابر اعظم
Next Article حامد میر کا تجزیہ : پنجاب کا ایک نیا چہرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

پولیس حراست میں ملزموں کی ہلاکت ، انصاف کا قتل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 29, 2025

سانگھڑ : سینیئر صحافی خاور حسین نے خود کشی کی : پوسٹ مارٹم رپورٹ ۔ پراسرار قتل کا معمہ حل ہوگیا

اگست 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.