Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ناتوانی سے حریف دمِ عیسیٰ نہ ہوا
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ناتوانی سے حریف دمِ عیسیٰ نہ ہوا

ایڈیٹرستمبر 20, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ اگر صبح شام کسی بچے کو نالائق ہونے کے طعنے دیں ،فیل ہونے پر اُس کی ڈنڈے سے پٹائی کریں، کسی مقابلے میں پیچھے رہ جانے پر اُس کاکھانا بند کر دیں اور پھر اُس سے یہ امید رکھیں کہ وہ اسکول کے سب سے قابل اور ہونہار بچے سے زیادہ نمبر لے کر آئے گاتو آپ کی امید پر فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے ۔لیکن آپ کی اِن تمام بیہودہ حرکتوں کے باوجود اگر آپ کا بچہ پاس ہوجائے اور کسی مضمون میں نمایاں کارکردگی بھی دکھادے تو آپ کو خوشی سے جھوم اٹھنا چاہیے۔ کچھ ایسا ہی حال میرا بھی ہے ۔ لیکن ٹھہریے، اِس سے پہلے کہ آپ کوئی غلط اندازہ لگائیں میں وضاحت کردوں کہ کیوں خوش ہوں۔دو دن پہلے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی کاروائی ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی ، کروڑوں لوگوں نے یہ کاروائی اپنے گھروں میں بیٹھ کردیکھی ، اُن لوگوں میں یہ خاکسار بھی شامل تھا۔ جب میں یہ کاروائی دیکھ رہا تھاتو سوچ رہا رتھاکہ ہم لوگ اکثر امریکی جمہوریت کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں عوامی نمائندوں کی کمیٹیاں جرنیلوں اور طاقتور افسروں سے بازپرس کرتی ہیں اور یہ لوگ اُن کانگریس ممبران کے سامنے بھیگی بلی بن کر وضاحتیں پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کمیٹی کی کاروائی مجھے یاد ہے جس میں کانگریس کے ممبران نے اُس وقت کے امریکی جنرل کو ’کٹہرے‘ میں کھڑا کیاہوا تھا اور اُس سے پوچھ رہے تھے کہ شام میں امریکی پالیسی کس حد تک درست ہے مگر اُس جنرل کے پاس کسی بات کا معقول جواب نہیں تھا۔اِسی طرح امریکی جج کی تعنیاتی سے پہلے بھی سینیٹ کی کمیٹی امیدوار کا انٹرویو کرتی ہے ، اُس کی قابلیت کا جائزہ لیتی ہے اور اِس بات کی پڑتال کرتی ہے کہ ماضی میں اُس کا کردار ، اخلاق اور رویہ کیسا رہا اور یہ تمام کاروائی بھی ٹی وی پر دیکھی جا سکتی ہے۔لیکن ہمارا امریکی جمہوریت سے کیا مقابلہ،ہم نے تو اپنی جمہوریت کو مار مار کر اِس قدر ادھ موا کر دیا ہے کہ اب وہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پاتی، اُس کا حلیہ بگڑ چکا ہے ، چہرے پر جگہ جگہ بد نما داغ ہیں اور جسم اِس قدر لاغر ہوچکا ہے کہ انتخابات کے ملٹی وٹامن ٹیکے بھی اثر نہیں کرتے۔اِن حالات میں اگر ملک کی سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرے کہ اُس کی عدالتی کاروائی ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی تو یہ خوشی سے جھوم اٹھنے کا دن نہیں تو اور کیاہے !ہم لاکھ جمہوریت پر تبرّا کریں مگر یہ ادھ موئی جمہوریت برا نہیں مناتی اور ہر قسم کی طعن و تشنیع کا جواب کارکردگی سے دیتی ہے ۔سپریم کورٹ کی براہ راست نشر کی جانے والی کاروائی جمہوریت کی ہی جیت ہے۔کیسے؟ آئیں اِس سوال کا جواب تلاش کرتے ہیں۔
جس طرح ریاضی میں مساوات ہوتی ہیں(جیسے a2 + b2 = c2 ) اسی طرح ہمارے ذہنوں میں جمہوریت کا تصور ہے، مساوات کی طرح ، جس میں جمہوریت برابر ہے سیاستدان جمع کرپشن۔ اِس تصور کو کئی دہائیوں سے جاری پراپیگنڈا نےہمارے ذہنوں میں راسخ کردیاہے اور اب اسے ہم ایمان کی حد تک درست سمجھتے ہیں، رہی سہی کسر سول حکومتوں کی کارکردگی اور نالائقیوں نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے عوام یہ سمجھنے لگے ہیں کہ اگر اُنہیں نے زندگی میں عذاب ہی جھیلنا ہے تو پھر یہ جمہوریت کس کام کی!لیکن جمہوریت کا یہ تصور ناقص ہے ،جمہوریت صرف پانچ سال میں ایک مرتبہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کا نام نہیں، جمہوریت کا ایک بنیادی جزو حکمرانی میں شفافیت کو یقینی بنانا بھی ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے اگر عوام کو یہ علم ہو کہ ریاستی ادارے کس طرح کام کر رہے ہیں اوراُن کے ٹیکس کا پیسہ کہاں اور کیسے استعمال ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اگر آپ کسی سرکاری ادارے میں جائیں اور کوئی بھی معلومات حاصل کرنا چاہیں تو سرکاری اہلکار آپ کو شاذ ونادر ہی وہ معلومات فراہم کرتے ہیں کیونکہ اپنی بدعنوانی اور نالائقی کی وجہ سے وہ شفافیت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ لیکن اگر کوئی ادارہ یا اُس کا سربراہ دیانتدار ہو تو پھر وہ اِس قسم کی حرکتیں نہیں کرتابلکہ وہ اپنے کام کو عوام کے سامنے پیش کرتا ہے تاکہ عوام یہ جان سکیں کہ اُن کا پیسہ ، وسائل اور وقت کس طرح استعمال ہورہےہیں ۔ سپریم کورٹ کی کاروائی براہ راست نشر کرنے سے یہی بنیادی مقصد حاصل ہوا ہے ، اب لوگ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کیسے کام کرتی ہے اور اِس کام پر جو وقت اور پیسہ لگتا ہے وہ کس حد تک مناسب ہے ۔یہ تاریخ ہے جو پاکستان میں رقم ہوئی ہے اور اِس پر فخر کرنا بجا ہے ۔
سپریم کورٹ کی کاروائی دیکھ کر کچھ ضمنی فوائدبھی حاصل ہوں گے ۔ ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ معزز جج اور وکلا صاحبان کی قابلیت کا اندازہ ہوجائے گا۔کچھ وکلا کے بارے میں یہ غلط فہمی تھی کہ وہ بہت قابل ہیں، وہ غلط فہمی یہ کاروائی دیکھ کردور ہوگئی، اسی طرح بعض لوگوں کے بارے میں یہ تاثر تھا کہ وہ شاید آئین اور قانون کی اپنی مرضی سے تشریح کرتے ہیں ، یہ تاثر بھی دور ہوگیا،اُن کی نکتہ آفرینی دیکھ کر پتا چلا کہ قانون پر اُن کی گرفت بہت مضبوط ہے ۔اسی طرح بہت سے جج صاحبان کے بارے میں اِس تاثر کو تقویت بھی ملی کہ وہ بہت قابل ہیں،جس طرح انہوں نے مقدمے کی پڑتال کی اسے دیکھ کر روح خوش ہوگئی۔ ایک اور بات جو شاید سب نے نوٹ کی وہ یہ تھی کہ معزز جج صاحبان نہایت شائستگی کے ساتھ آپس میں اختلاف رائے کا اظہار کر رہے تھے ، یہ اِس بات کا اشارہ تھا کہ وہ آزاد ذہن کے ساتھ عدالت میں بیٹھے ہیں اور باریک سے باریک نکتے پر بھی پورا غور و خوض کررہے ہیں تاہم اختلاف رائے کی یہ صورت مزید بہتر بھی ہوسکتی ہے کیونکہ ایک آدھ موقع پر یوں بھی لگا جیسے کسی معزز جج کو دوسرے برادر جج کی بات پسند نہ آئی ہو، لیکن ممکن ہے کہ میرا یہ تاثر درست نہ ہو۔اسی طرح معزز جج صاحبان نے وکلا پر سخت جرح کی اور اُن سے تیکھے سوالات کیے، یہ دیکھ کر کچھ لوگوں نے تبصرہ کیا کہ شاید یہ زیادتی ہے اور وکلا کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ واضح رہے کہ وکلا کواکثرہائی کورٹ اور سیشن کورٹ وغیرہ میں بھی ٹف ٹائم دیا جاتا ہے اور یہ معمول کی بات ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات یوں پے درپے سوال کرنے کے نتیجے میں جج صاحبان اُس بنیادی نکتے پر جلد پہنچ جاتے ہیں جو اصل مسئلے کی جڑ ہوتا ہے اور اگر مدعی سے اُس کا جواب حاصل کرلیا جائے تو فیصلہ کرنے میں آسانی بھی ہوتی ہے اور انصاف بھی ممکن ہوجاتا ہے ۔اسی لیے معزز جج صاحبان نے وکیل سے ہر نوعیت کے سوالات کیے جن سے قانون کی تشریح کا ہر ممکنہ پہلو اجاگر ہوگیا۔ اِن تمام باتوں کے باوجود یہ تاثر درست نہیں کہ کسی وکیل کو اپنا مقدمہ لڑنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا، عدالت عظمیٰ کی کاروائی میں کوئی سقم نہیں ہونا چاہیے، انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔
یہ صرف شروعات ہے،اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو بہت جلد اِس کے ثمرات بھی سامنے آئیں گے۔ایک طویل عرصے بعد میں ملک میں روشنی کی کرن نظر آئی ہے ، روشنی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اگر اسے اندھیرے کمرے میں داخل ہونے کاراستہ مل جائے تو پورا کمرہ یکدم روشن ہوجاتاہے۔میں شاید کچھ زیادہ ہی پُر امید ہوگیا ہوں، اور ہونا بھی چاہیے کیونکہ ہماری ناتوانی کا حال تو ایسا ہوچکا تھا جو غالب نے بیان کیا ہے کہ ’ مر گیا صدمۂ یک جنبشِ لب سے غالبؔ ، ناتوانی سے حریف دمِ عیسیٰ نہ ہوا۔‘اب دیکھتے ہیں کہ دمِ عیسی ٰ ہمیں کتنا راس آتاہے!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (12)
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیارات سے گریز کا عندیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 28, 2026

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.