Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»چلاس میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد مسافر بس کو حادثہ : آٹھ افراد ہلاک
اہم خبریں

چلاس میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد مسافر بس کو حادثہ : آٹھ افراد ہلاک

ایڈیٹردسمبر 3, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چلاس : گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پرنامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس حادثےکا شکار ہوگئی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ ہڈور کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں بس ٹرک سے ٹکراگئی اور بس میں آگ لگ گئی۔
ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد کے مطابق بس میں 26 مسافر سوار تھے، واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی، جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنرچلاس کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیرداخلہ شمس لون نے معاونین خصوصی کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ چلاس کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔
شمس لون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مرتکب حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، دہشت گردی کے واقعے میں بھارت کے ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
بی بی سی کے مطابق
’بس غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ کوئی چھ بجے کا وقت ہوگا کہ اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی جو دس منٹ تک جاری رہی۔‘
گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں سنیچر کی شام دیامیر سے دو کلو میٹر دور ایک مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے عینی شاہد سفیر علی نے اس حملے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔
سفیر کا کہنا تھا کہ ’بس میں اس وقت چیخ و پکار تھی۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہوگا۔‘ دس منٹ کا یہ وقت، جب فائرنگ جاری تھی، مسافروں کے لیے زندگی کے طویل ترین لمحات میں سے تھا۔
’ہمیں ایسا لگا کہ فائرنگ کرنے والے سب لوگوں کو قتل کرکے چھوڑیں گے۔‘
لیکن پھر دس منٹ بعد فائرنگ رک گئی۔ اس کے باوجود بس میں زندہ بچ جانے والے مسافر خوفزدہ تھے۔
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس لون نے بتایا ہے کہ بس ڈرائیور نے فائرنگ کا آغاز ہوتے ہی کوشش کی کہ وہ بس کو اس مقام سے بھگا کر لے جائیں۔ تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔ سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے مسافر بس ٹکرائی تو آگ لگ گئی۔سفیر علی بتاتے ہیں کہ ’فائرنگ رکنے کے باوجود لوگ اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ وہ باہر سر نہیں نکال رہے تھے۔‘
’فائرنگ کے کافی دیر بعد تک زخمی کراہتے رہے۔ کچھ لوگ بس سے باہر نکلے اور کچھ نے اپنے فون پر پولیس، ریسیکو اور اپنے رشتہ داروں کو کالیں کرنا شروع کردیں تھیں۔ بعد میں پولیس اور امدادی کارکناں پہنچے اور انھوں نے سب کو ہسپتال پہنچایا۔‘
نامعلوم افراد کی جانب سے ایک مسافر بس پر فائرنگ کے اس واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 16 زخمی ہیں۔ تاحال اس واقعے کے ملزمان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا تاہم حکومت پاکستان اور گلگت بلتستان نے مشترکہ طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی ہے۔
ڈی سی چلاس کیپٹین (ر) عارف کے مطابق ساڑھے چھ بجے بس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے بس سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار لوگوں کا تعلق پورے پاکستان سے ہے۔ ’ان میں کوہستان، پشاور، غذر، چلاس، مانسہرہ، صوابی کے علاوہ سندھ کے مسافر سوار تھے۔ اس میں پاک فوج کے دو جوان بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے بی بی سی کو بتایا کہ ’گلگت بلتستان حکومت کی رائے میں یہ واقعہ درحقیقت شاہراہ قراقرم اور اس سارے علاقے میں میگا پراجیکٹس کو نشانہ بنانے کی سازش ہے۔‘
شمس الحق لون کا دعویٰ تھا کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ علاقے میں امن وامان کو مکمل بحال رکھا جائے گا۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعابد رشید نےدیارغیر میں اردو کے فروغ کے لیے گراں قدرخدمات انجام دیں ۔قمر رضا شہزاد
Next Article ڈاکٹر اسلم انصاری کے لیے ڈاکٹر نجیب جمال کا محبت نامہ ۔۔بحوالہ ” ملتان شہرِ طلسمات “
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.