Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم:’قصور تو بابر اعظم کا ہی ہے‘
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم:’قصور تو بابر اعظم کا ہی ہے‘

ایڈیٹرجنوری 17, 20242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
babar azam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سوشل میڈیا کے سقراط اور الیکٹرانک میڈیا کے ارسطو بالکل بجا کہتے آئے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی تمام تر ناکامیوں کے ذمہ دار بابر اعظم ہیں۔ یہ بات آج ایک بار پھر ڈونیڈن میں بھی ثابت ہو گئی۔
حالانکہ چار سال پہلے، اوپننگ پوزیشن چھوڑ کر مڈل آرڈر میں جانا فخر زمان کی ذاتی خواہش تھی مگر قصور تو پھر بھی بابر اعظم کا ہی ہوا ناں کہ انھوں نے اس کردار کی ذمہ داری ہی کیوں قبول کی اور رضوان کے ہمراہ بہترین اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ کیوں بنایا؟
بعض نادان یہ بھی کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی اوپننگ کی بدولت ہی پاکستان اتنا عرصہ ٹی ٹونٹی کرکٹ پر راج کرتا رہا اور یکے بعد دیگرے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل و فائنل تک پہنچا مگر وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ جدید دور میں سٹرائیک ریٹ سے بڑھ کر کوئی شے نہیں۔
بابر اعظم بھلے ففٹی بنائیں، بھلے سینچری کریں، ان کے رنز ٹیم کے لیے سود مند نہیں ہو سکتے جب تک ان کی شاٹس اپنی ہئیت میں ’سیکسی‘ نہ ہو جائیں اور ماہرینِ شماریات کی تسکین کا سامان نہ بن جائیں۔
سو، ان سقراطوں اور ارسطوؤں کی بات میں بہرحال وزن ہے کہ مسئلہ صرف بابر کی اوپننگ میں ہی نہیں ہے، مسئلہ ان کی ٹیم میں موجودگی کا ہے۔ بھلا ایسے مستقل مزاج بلے باز کا اس کرکٹ کلچر میں کیا کام جس کے نمائندہ ہیرو شاہد آفریدی ہوں۔
یہاں صرف جارحیت سکہ رائج الوقت ہے۔ شاہد آفریدی اسی بنیاد پر امر ہوئے کہ وہ آؤ تاؤ دیکھے بغیر پہلی گیند سے ہی اندھا دھند بلا گھمایا کرتے تھے۔ اب اگر بابر اعظم اپنے کھیل کو ان خطوط پر استوار نہیں کر پا رہے تو پھر وہ ٹیم میں کیا کر رہے ہیں؟
پہلے پھر بھی کہیں نہ کہیں یہ شبہ تھا کہ بابر اوپننگ سے ہٹیں گے تو ٹیم ٹی ٹونٹی میچز بھی پوری پوری اننگز سے جیتنے لگے گی۔ مگر جب انھیں ون ڈاؤن کِھلا کر بھی ٹیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے تو واضح ہو چکا کہ مسئلہ یقیناً ٹیم میں ان کی موجودگی ہی ہے۔
بابر ہی تو ہیں جو ہر بار ٹاس جیتنے پر شاہین آفریدی کو نہ صرف پہلے بولنگ پر مجبور کرتے ہیں بلکہ یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ لائن لینتھ کے ڈسپلن کو اڑا کر رکھ دیا جائے اور ہر اوور میں فن ایلن کو چار گیندیں ایسی مہیا کی جائیں جو باؤنڈری پار جا گریں۔
بابر اعظم ہی ہیں جو ڈریسنگ روم سے نکلتے وقت صائم ایوب کو تنبیہہ کر کے بھیجتے ہیں کہ وہ جلد از جلد واپس لوٹیں تا کہ ان کی اپنی ’باری‘ آ سکے۔ صرف یہی نہیں، کریز پر آ کر بھی وہ دوسرے کنارے پر آنے والے تمام بلے بازوں کو نظر لگاتے رہتے ہیں تا کہ کوئی بھی چل نہ پائے۔
آج یہاں ڈونیڈن میں بابر اعظم نے ون ڈاؤن پوزیشن پر ایک اور نصف سینچری داغ ڈالی، مگر سقراطوں اور ارسطووں کی بات بھی بے وزن نہیں کہ ایسے رنز کا کیا فائدہ جو باقی ماندہ دس بلے بازوں اور اپنے پانچوں بولرز کی کوتاہیوں کا ازالہ نہ کر سکیں۔
جب تک بابر اوپنر رہے، تب بھی پاکستان ہر دس میں سے تین میچ صرف ان کے سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے ہارتا رہا۔ وہ تو بھلا ہو شاہین آفریدی کی بولنگ اور قوم کی دعاؤں کا، کہ ان کے طفیل باقی سات میچز پاکستان جیتتا رہا۔ وگرنہ بابر اعظم نے تو اپنے سٹرائیک ریٹ سے ہمیشہ پاکستان کو ہروانے کی کوشش ہی کی۔
اب اگرچہ پاکستان سیریز ہار چکا ہے، مگر ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا کہ اگلے دو میچز کے لیے ارسطوؤں اور سقراطوں کی بات مان کر بابر اعظم کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے تا کہ یہ ٹیم استحکام اور تسلسل جیسی لغویات سے نکل کر، نئی جارحانہ حکمت عملی پہ پوری طرح عمل پیرا ہو سکے اور اگلے ورلڈ کپ سے بھی کہیں آگے کی سوچ سکے۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کاکالم:’کُج سانوں مرن دا شوق وی سی‘
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ: سوال پوچھنے سے عاری نون لیگ کی "سپاہ ٹرول”
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 28, 2026

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.