Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : استانی طاہرہ کی کہانی
ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : استانی طاہرہ کی کہانی

ایڈیٹرفروری 1, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میڈیکل کالج میں داخلے کی درخواست لاہور بھیجی جا چکی ہے۔ راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔
لیکن یہ چین ان محترمہ کو پسند نہیں جو بے چینی سے انگلیوں پر دن گن رہی ہیں۔
کب آئے گا جواب؟
کب فہرست لگے گی؟
کب پتہ چلے گا کہ کہ کون سا کالج؟
انٹر نیٹ اور فون کا زمانہ تو ہے نہیں۔ ساری کتابیں پڑھی جا چکی ہیں۔ ٹی وی صرف شام کو چلتا ہے۔ کوکنگ سیکھنے کا نہ بیٹی کو شوق ہے اور نہ ماں کو سکھانے کا۔ دوپٹے پینٹ کیے جا چکے ہیں۔ بلاک پرنٹنگ سیکھی جا چکی ہے۔
اب کیا کریں؟
زکوٹا جن کا زمانہ تو تھا نہیں کہ کہتے کیا کریں؟ کس کو کھائیں؟
اخبار پڑھنے کا شوق اس قدر تھا کہ ضرورت رشتہ کے اشتہار بھی پڑھ لیے جاتے اگرچہ ایسا کوئی شوق نہیں تھا۔ پڑھتے پڑھتے ایک دن ایک اشتہار نے توجہ مبذول کروائی ؛ پرائمری سکول میں ٹیچرز کی ضرورت ہے۔ امیدوار کی تعلیمی کوالیفیکیشن بی اے ہونی چاہیے۔ تنخواہ پرکشش۔
ایڈریس ہمارے گھر سے زیادہ دور نہیں تھا۔ سو پڑھ کر اچھلنا لازمی تھا۔ جونہی اس اشتہار کے متعلق گھر میں اعلان کیا، سب نے حیران ہو کر دیکھا۔
تم نوکری کرو گی؟
پڑھاؤ گی؟
مگر تم تو ڈاکٹر بننے جا رہی ہو!
ہاں، چونکہ ابھی داخلے میں دیر ہے سو کیوں نہ اس عرصے میں نوکری کی جائے۔ جو تنخواہ ملے گی اس کی کچھ شاپنگ ہی ہو جائے گی۔ ہم نے کندھے اچکا کر کہا۔
اجازت وغیرہ کا تو کوئی مسئلہ تھا نہیں سو اگلے دن ہی میٹرک اور ایف ایس سی کی سندیں اٹھا کر سکول کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے۔
ایک چھوٹی سی بلڈنگ، چھ کمرے، چھوٹے چھوٹے بچے بچیاں، ہر کمرے میں ایک استانی، کمروں کے بیچ میں صحن، ایک طرف ایک چھوٹا سا دفتر اور اس میں بیٹھے باریش ہیڈ ماسٹر، عمر یہی کوئی پینتیس اڑتیس برس!
ہیڈ ماسٹر صاحب نے عینک کے پیچھے سے ہمیں گھورا اور کافی دیر گھورتے رہے۔
آپ یہ نوکری کیوں کرنا چاہتی ہیں؟
فارغ ہوں بالکل۔ ہمارا جواب۔
کیا آگے پڑھنے کا ارادہ نہیں؟
ڈاکٹری میں داخلے کا فارم بھر کر بھیجا ہوا ہے۔ ہم نے کندھے اچکا کر جواب دیا۔
وہ سنتے ہی اچھلے، پھر یہ نوکری؟
میں نے کہا نا، فارغ ہوں، سوچا سکول میں ٹیچر بننے کا تجربہ کر لوں۔
وہ منہ کھولے کافی دیر ہمیں دیکھتے رہے۔ ان کی سمجھ سے باہر تھا کہ یہ لڑکی جو میڈیکل کالج کی تیاریوں میں ہے، اس چھوٹے سے سکول تک کیوں آ پہنچی ہے؟
کافی دیر سوچنے کے بعد کہنے لگے، آپ کل تشریف لائیے، ہم سکول ڈائریکٹر کے ساتھ آپ کا انٹرویو کروائیں گے۔
ٹھیک ہے، کہتے ہوئے ہم دفتر سے نکلے اور لوٹ کر بدھو گھر کو آئے۔
امی نے آٹا گوندھتے ہوئے ہمیں دیکھا اور اسی میں مگن رہیں۔ جانتی تھیں کہ بیٹی سرپھری سی ہے، جس کام کے پیچھے پڑتی ہے، کر کے ہی دم لیتی ہے۔
دوسرے دن ہم پھر روانہ ہوئے۔ آج دفتر میں ڈائریکٹر صاحب ہمارے منتظر تھے۔ سر پر عمامہ، باریش اور رعب دار شخصیت۔ انہوں نے ہمیں حیرت سے دیکھا ؛ یہ چیونگم کھاتی، پرس جھلاتی، مسکراتے ہوئے تیز تیز باتیں کرتی ہوئی لڑکی اس سکول کی ٹیچر بنے گی؟ کیا سوجھی اسے؟
یہی کچھ پوچھا گیا اور اس کا جواب ہم نے وہی دیا جو پہلے دے چکے تھے۔
لیکن آپ کے پاس ٹیچرز ٹریننگ سرٹیفکیٹ یا کوئی تجربہ تو ہے نہیں؟
تجربہ تب حاصل ہوتا ہے جب وہ کام کیا جائے۔ رہا ٹیچرز ٹریننگ سرٹیفکیٹ تو ظاہر ہے کہ نہیں ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ بہت سوں سے اچھا پڑھائیں گے۔
اس بات پہ انہوں نے بھنویں سکیڑتے ہوئے ہمیں بغور دیکھا۔ ماتھے پہ دو سلوٹیں بھی تھیں۔
خیر آخری سوال یہ تھا کہ تنخواہ کتنی؟
جتنی آپ دوسروں کو دیتے ہیں۔ ہمارا جواب۔
دیکھیے یہ لوئر مڈل کلاس علاقہ ہے۔ بچوں کی فیس بہت کم رکھی گئی ہے۔ بی اے پاس ٹیچرز کو ہم تین ساڑھے تین سو کی رینج میں دیتے ہیں۔ آپ کو ڈھائی سو دیں گے۔
ہیں۔ ڈھائی سو۔ یعنی روز کے دس روپے بھی نہیں۔ ہم نے تیزی سے حساب کتاب کیا۔
دیکھیے مانا کہ ہم بی اے پاس نہیں ہیں اور یہ بھی مانا کہ ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے لیکن ایک بات ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بہت سی بی اے پاس ٹیچرز سے ہم زیادہ جانتے ہوں گے۔ دوسری بات یہ کہ ہم یہ کام کسی مجبوری میں نہیں بلکہ شوق سے کرنا چاہتے ہیں سو ہمارا خیال یہ ہے کہ ہماری اِن پُٹ زیادہ ہو گی۔
خیر جناب اس تقریر کا یہ فائدہ ہوا کہ ہماری تنخواہ مقرر ہوئی دو پچاسی روپے۔ سن تھا انیس سو تراسی اور مستقبل کی ڈاکٹر طاہرہ بنی استانی طاہرہ۔
کبھی کبھار ہم بچوں سے کہتے ہیں، بھئی تم لوگوں کو بیچلرز کرنے کے بعد نوکری کا آئیڈیا امریکن یونیورسٹی نے دیا جو ایک سال کی نوکری کا ویزا ایشو کر کے یہ ٹارگٹ سیٹ کرتی ہے۔ ہم نے یہ کام انیس سو تراسی میں بنا کسی رہنمائی کے کر لیا اور تیس دن بچوں کو پڑھانے کے بعد جب دو سو پچاسی روپے ہاتھ میں آئے تو لطف ہی آ گیا۔
ہم نے سکول میں آخری دن تک پڑھایا۔ آخری دن کون سا تھا؟ اس کہانی کے لیے انتظار کیجیے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

استاد استانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنامور سرائیکی ادیب، دانشور،محقق اسلم رسول پوری انتقال کر گئے
Next Article پاکستانی 6 ماہ کے دوران 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہمینہ بشیر کا کالم : بچوں کا مستقبل تاریک کرنے والے یونیورسٹیوں کے اساتذہ یا کالی بھیڑیں ؟

ستمبر 3, 2022

ڈاکٹر حریم طارق کا اختصاریہ : آڑی ترچھی لکیریں اور استاد محترم بٹالوی صاحب

نومبر 11, 2021

وسعت اللہ خان کا کالم : تعلیمی مرغی خانے

مئی 14, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.