Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور، اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم
اہم خبریں

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور، اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم

ایڈیٹرمارچ 26, 20242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
www.girdopesh.com unitednations
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نیو یارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکہ نے اس قراردار پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ سلامتی کونسل کے 15میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔فوری جنگ بندی کی یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 رکن ممالک نے پیش کی۔
واضح رہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیل پر فلسطین میں جاری کارروائیوں کے بعد سے عالمی دُنیا کی جانب سے دباؤ کا بھی سامنا ہے کہ وہ اس بات کے شواہد بھی دُنیا کے سامنے پیش کرے کے اس کی کارروائیاں صرف حماس کے خلاف ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس کے سات اکتوبر کے حملوں میں 1200 افراد کی ہلاکت کے جواب میں اب تک حماس کے 10 ہزار جنگجو فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مسلسل اپنی حکمت عملی کا دفاع کیا ہے اور مُصر ہے کہ وہ عام لوگوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم رکھتے ہوئے صرف حماس کے جنگجوؤں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے فوراً بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ پر اپنے سابقہ ​​موقف سے ’پیچھے ہٹنے‘ کا الزام لگایا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ نے اقوام متحدہ میں آج اپنی پالیسی ترک کر دی۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی امریکہ نے سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کی حمایت کی تھی جس میں جنگ بندی کے مطالبے کو یرغمالیوں کی رہائی سے جوڑا گیا تھا۔‘
بیان کے مطابق ’چین اور روس نے اس قرارداد کو جزوی طور پر ویٹو کیا تھا کیونکہ انھوں نے ایسی جنگ بندی کی مخالفت کی تھی جس کا تعلق یرغمالیوں کی رہائی سے تھا۔ پھر بھی آج، روس اور چین نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس نئی قرارداد کی حمایت کی کیونکہ اس کا ایسا کوئی تعلق نہیں۔‘
’افسوس کے ساتھ امریکہ نے اس نئی قرارداد کو ویٹو نہیں کیا، جس میں ایسی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، جو یرغمالیوں کی رہائی پر منحصر نہیں۔ یہ جنگ کے آغاز سے ہی سلامتی کونسل میں امریکہ کے مستقل موقف سے الگ ہے۔‘
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آج کی قرارداد حماس کو امید دلاتی ہے کہ وہ بین الاقوامی دباؤ کی بدولت اسرائیل کو اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی پر مجبور کرے گا، اس طرح جنگی کوششوں اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش دونوں کو نقصان پہنچے گا۔
بیان کے مطابق ’وزیر اعظم نیتن یاہو نے کل رات ہی واضح کیا تھا کہ اگر امریکہ اپنی اصولی پوزیشن سے پیچھے ہٹتا ہے اور اس نقصان دہ قرارداد کو ویٹو نہیں کرتا تو وہ اسرائیلی وفد کا دورہ امریکہ منسوخ کر دیں گے۔ امریکی پوزیشن میں تبدیلی کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو نے فیصلہ کیا ہے کہ وفد اسرائیل میں ہی رہے گا۔‘
اس سے قبل پیر ہی کے روز اسرائیل نے چار یورپی ممالک کو متنبہ کیا کہ اُن کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے جاری منصوبہ بندی اس تنازع کو کم کرنے کے لیے ہونے والے مُمکنہ مذاکرات کے امکانات کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سپین کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ’مشرقِ وسطیٰ میں امن‘ کے نام سے ایک معائدے سے متعلق بتایا گیا تھا۔
سپین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اُس سمیت آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی جانب سے اعلان کردہ ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کی جانب سے ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’7 اکتوبر کے قتل عام کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو یہ پیغام جاتا ہے کہ اسرائیلیوں پر قاتلانہ دہشت گرد حملوں کا جواب فلسطینیوں کو سیاسی یا بات چیت کی صورت میں دیا جائے گا۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’تنازع کا حل صرف فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہو گا۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے میں کسی بھی طرح کی شمولیت صرف ایک حل تک پہنچنے کی کوشش میں خلل کا باعث بنے گی اور نہ صرف یہ بلکہ اس سے علاقائی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاولاد کی تربیت کے چند رہنما اصول : لکھنؤ سے مولانا جاوید حیدر زیدی کا ہفتہ وار کالم
Next Article نام ور سرائیکی شاعر مشتاق سبقت حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رات دن میں بدل گئی : تہران کے لوگوں کی رات کیسی گُزری؟

مارچ 8, 2026

اسرائیلی فوج کا تہران میں صدارتی بیورو اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ، عبوری وزیردفاع سمیت شہدا کی تعداد 787 ہوگئی

مارچ 3, 2026

مشرق وسطی ایک نئی جنگ اور بحران کے دہانے پر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.