Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»راجہ انور کا تجزیہ : فلسطین کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازش
تجزیے

راجہ انور کا تجزیہ : فلسطین کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازش

ایڈیٹراپریل 26, 202424 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raja anwer
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسرائیل مشرق وسطیٰ میں ایک بدمست ہاتھی کا کردار ادا کرتا چلا آیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جو معدودےقذافی اور صدام حسین جیسے چند لوگ تھے انہیں امریکہ نے ٹھکانے لگا دیا۔ اب کسی عرب ملک میں جان نہیں کہ وہ زیادتی کے خلاف اف بھی کر سکے۔ کوئی قوت موجود نہیں جو اس بدمست ہاتھی کے ناک میں سوراخ کر کے اس میں لوہے کی زنجیر ڈال سکے۔ چنانچہ جب اور جہاں اس کا جی چاہتا ہے وہاں تباہی مچا دیتا ہے ۔
گزشتہ دنوں اس نے کسی قسم کی ایرانی چھیڑ خانی کے بغیر دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر راکٹ سے حملہ کر دیا۔ اس حملے کا بدمستی کے علاوہ کوئی جواز نہیں تھا۔ ایران نے پچاس ڈرون بم اسرائیل پر چلا دیئے۔ ایران نے یہ بمباری صحیح صحیح ٹھکانوں پر کی۔ اسرائیل کی زمین پر بموں کے داغ نہیں تھے اب کے ایران نے پچاس ڈرون داغ بنا دیئے۔ دنیا میں زلزلہ آگیا کہ گنگا الٹی بہنا شروع ہوگئی۔ ایران نے بالواسطہ طور پر امریکہ پر یہ بم چلائے ہیں۔ ایران نے کچھ سوچے سمجھے بغیر اسرائیل کو بمباری کا نشانہ نہیں بنا یا ۔ ایران نے چن چن کر بعض اہم جگہوں پر بمباری کی لیکن اب اگر اسرائیل یہ کہتا کہ اس کا کافی نقصان ہوا ہے تو یہ بات اس کے خلاف جاتی چنانچہ اس نے کہا ہمارا معمولی نقصان ہوا ہے۔
اسرائیل نے اکتوبر سے لے کر اب تک 33483افراد شہید کر دیئے ۔ جن میں زخمی افراد کی تعداد 77000 سے کچھ زائد ہے ۔ بیوہ خواتین کئی ہزار ہیں۔ یتیم بچوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے ،جو ظلم اسرائیل نے کیا وہ ظلم جرمنوں نے بھی یہودیوں پر نہیں کیا تھا۔ فلسطین کے عربوں نے یہودیوں کے ساتھ کوئی اسرائیل جیسی زیادتی نہیں کی۔ اس بات کا جواز سمجھ ہی نہیں آتا کہ اسرائیل عربوں پر بدترین تشدد بھی کرتا ہے اور پھر دہشت گردی کا الزام بھی ان مسکینوں پر لگا دیتا ہے۔ یہودیوں کی تاریخ کی یہ پہلی ایسی جنگ ہے جس میں یہودی عوام سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے اپنی حکومت کے خلاف کھل کر نعرے لگائے اور اپنا احتجاج سرعام رجسٹر کرایا۔ یعنی بے بسوں پر اتنا ظلم کیا گیاکہ خود یہودی عوام بھی اسرائیل کی پالیسی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی قتال کے خلاف جنگ کے دوران جی بھر کر مالی اور جانی نقصان اٹھایا، ہم نے اپنے کانوں میں روئی ٹھونسے رکھی۔ باقی دنیا کو چھوڑیئے ایک طرف ہماری مسلم قیادتیں ایک ہی بیان دیتی ہیں خدا کے نام پر جنگ بند کیجئے۔ اب کوئی پوچھے اسرائیل کے پاس سب کچھ ہے ہر نوع کا جدید اسلحہ اس نے تھام رکھا ہے اور فلسطین کے پاس کیا تھا اور کیا ہے؟ یہ جنگ یک جانبہ قتل و غارت ہے جو فلسطین نے جس بے کسی اور بے بسی کے عالم میں جنگ لڑی اس کا جواب نہیں۔
یہ عام بہادری سے کچھ اوپر کا درجہ ہے کسی امداد اور اسرائیل کے جوابی اسلحے کے بغیر فلسطینیوں نے اپنے سینے پر گولیاں کھا کر جنگ لڑی ہے اور اب تک لڑ رہے ہیں۔ چاروں طرف سے کوئی امداد نہیں کسی جانب سے کوئی حمایت حاصل نہیں۔ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل یہی کہے جارہا ہے۔ ایران کا حملہ ناکام ہوگیا۔ پہلی بار اسرائیل کا غرور ٹوٹ کر زمین بوس ہوگیا ہے۔ اب وہ تو یہی کہے گا کہ ہمارا کچھ نقصان نہیں ہوا۔
عرب اسرائیل جنگوں میں برطانیہ کا کردار بڑا ناجائز رہا ہے۔ آج لوگ برطانیہ میں سستی روٹی کو ترستے پھرتے ہیں اور ہمارا ہندی جوان جو سوئے اتفاق سے برطانیہ کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہے وہ مائیک پر اچھل اچھل کر بیان دے رہا ہے کہ ہم اسرائیل پر حملے کو برداشت نہیں کریں گے جو بات امریکہ خود کہنے سے اجتناب کرتا ہے وہ برطانیہ کے منہ سے کہلواتا ہے یہ پراکسی مقرر ہے اسے اچھلنے کودنے سے گریز کرنا چاہئے ۔
سوال پیدا ہوتا ہے اسرائیل جنگ سے کونسے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟ تیل تو فلسطین کے پاس ہے نہیں، نہ ہی دنیا کی کوئی اور دھات مثلاً سونا، تانبا اوردیگر دھاتیں جس کے لئے وہ یہ خونیں جنگ لڑ رہا ہے؟ وہ کونسی ایسی دھات ہے جس کا اسرائیل کو علم ہے لیکن دنیا کو علم نہیں ہے وہ راز کیا ہے جس پر یہ جنگ لڑی جا رہی ہے۔ دوسری جانب فلسطین ہے وہ بھی خاموشی سے ان گنت قربانیاں دے رہا ہے۔
قارئین کرام! اسرائیل کا جنگ کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ سرزمین فلسطین کو اسرائیل میں ضم کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل اس لئے یہ غیر انسانی جنگ لڑ رہا ہے کہ اس کا قومی اور مذہبی مقصد اس خطے میں ایک یہودی ریاست بنانا ہے۔ ادھر یہی حالت فلسطینیوں کی ہے وہ اسرائیل کے مقصد سے بخوبی آگاہ ہیں لہٰذا وہ اپنی سرزمین چھوڑنے پر موت کو ترجیح دیتے ہیں۔ جب تک ایک بھی فلسطینی زندہ ہے وہ فلسطینی مٹی پر یہودی ریاست کو نہیں بننے دے گا یہ جنگ سرزمین پر ہے اس لئے اس میں زیادہ شدت ہے۔ فلسطینیوں کا فیصلہ یہ ہے کہ ہجرت سے موت زیادہ بہتر ہے۔ لہٰذا وہ کسی صورت اسرائیل کی ریاست میں ضم نہیں ہوں گے۔ یہ انضمام کی جنگ ہے۔ اسرائیل اپنا زور اس لئے لگا رہا ہے۔ تمام جمہوریت پسندوں اور مسلم ممالک کو اس موقع پر اکٹھا ہونا پڑے گا تاکہ اسرائیل کسی صورت میں جبری طور پر فلسطین کو اسرائیل میں شامل نہ کر سکے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیلی حملہ ایران اسرائیل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : نو مئی، فوجی عدالتیں اور انصاف کے تقاضے
Next Article ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج : گرفتاریوں کے لیے چھاپے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مجھے کس جرم میں قتل کر دیا گیا ؟ صدائے ابابیل / معصومہ شیرازی کا اختصاریہ

اپریل 4, 2026

ایران ، امریکہ ، اسرائیل جنگ میں حوثی بھی شامل : اسرائیل پر میزائل حملہ

مارچ 28, 2026

رات دن میں بدل گئی : تہران کے لوگوں کی رات کیسی گُزری؟

مارچ 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.