Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فہیم عامر»فہیم عامر کا کالم : آصف چودھری کا انقلاب کتنی دور ہے ؟
فہیم عامر

فہیم عامر کا کالم : آصف چودھری کا انقلاب کتنی دور ہے ؟

ایڈیٹراپریل 28, 2024219 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asif ali chohdari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم میں ساتھی شبیر بھٹی سُر کے ارتقا کو سمجھتے ہیں اور این ایس ایف کے ساتھ اُن کی نظریاتی وابستگی کُچھ ایسی ہے کہ 14 ائیر لائین لاہورمیں منعقدہ ایک اجلاس میں کرسی سے فرش پر گر گئے اور آنکھیں موُند لیں۔ ضیا بیطس اب ’’ضیا بیتی‘‘ کی حد کو چھونے کو تھی۔ مگر انقلابی ساتھی بہت ظالم ہیں۔ مرنے بھی نہیں دیتے۔ جانے آصف چودھری اور ساتھی مشتاق نے کیا کیِا کہ کُچھ ہی دیر میں وہ پھر اجلاس میں تھے۔ انہوں نے معذرت کی
’’سوری یار، ذرا شوگر ودھ گئی سی‘‘
مگر کُچھ اِس ڈھنگ سے کہ ۔۔۔
’’ساتھیو معذرت چاہتا ہوں۔ میں ذرا مرنے والا تھا‘‘۔
الفاظ یقیناّ یہ نہیں مگر معنی یہی تھے۔
ایسے ہی ایک مرتبہ ہمیں ایک معقول وجہ سے لاہور ہی میں رانا طارق محمود سے ملنا تھا مگر شہر کی تمام سڑکیں کسی کرکٹ میچ کے باعث بند تھیں۔ ساتھی آصف چودھری نے کہا کہ اب موٹر سائیکل کے سِوا کوئی حل نہیں اور وہ ہمیں ہونڈا 125 موٹر سائیکل پہ بٹھا کر نکل کھڑے ہوُئے۔ فُٹ پاتھوں اور گلیوں اور چوراہوں پر بھیڑ کو چیرتے ہوُئے جائے مقررہ پر پہنچ گئے۔
یہ سرفروش کہاں رُکتے ہیں؟؟ کبھی واٹس ایپ پر سٹدی سرکل لے رہے ہوتے ہیں اور کبھی سازشی عناصر سے نبرد آزما نظر آتے ہیں۔ لوگوں کی تقاریر یاد رہتی ہیں مگر ہم آصف چودھری کی ایک خاموشی کبھی نہیں بھوُل پائے۔ ہم اُس دِن جانے کہ خاموشی بھی طاقتِ اِبلاغ رکھتی ہے۔ ایک 9فروری کو سب نے12 ایف 1 جوہر ٹاؤن میں اکٹھا ہونا تھا مگر موسم کے جبر کے باعث بہت سے این ایس ایف کے ساتھی نہ پہنچ سکے۔ جی، یہی واقعہ ہے جب ساتھی آصف چودھری نے کُچھ نہیں کہا مگرآنکھوں کے شعلے سب کچھ بیان کر گئے۔
پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ
افسوس تُم کو میِر سے صحبت نہیں رہی
صاحبو، کِسی شوریدہ سر کو ایسی خوش اسلوبی سے تنظیمی معاملات سنبھالتے دیکھا ہے؟ بس جب سُرمئی نیلگوں آسمان تلے بھیگی ہوئی کچی مٹی میں سُرخ پھولوں سے طائر مِل رہے ہوں تو ساتھی بہت یاد آتے ہیں۔ مگر کیا کیجے کہ ماہ دسمبر کی سرد رات، جب دھند نے آنکھوں کی روشنائی کو گروی رکھ لیا تو ساتھی آصف چودھری نے کہا میں ساتھیوں کو جی ٹی روڈ سے لاہور پہنچاؤں گا۔ سو، نکل پڑے ۔۔۔۔ جی ٹی روڈ گویا گرینڈ ٹرنک روڈ کے بارے میں روایت ہے کہ شیر شاہ سوُری کے عہد میں اِس سڑک کے ساتھ کوئی بھی دوشیزہ گہنے پہن کر گذر سکتی تھی مگر راوی نے یہ بیان نہیں کیا میانِ سڑک غیر دوشیزہ افراد کیسے منزلِ مقصود تک پہنچتے ہوں گے۔ اِس سے باور ہمیں ساتھی آصف چودھری نے کروایا۔ کبھی دائیں سے، کبھی بائیں سے اور کبھی میان ہی سے نکل جاتے۔ ستم یہ کہ ہمیں فرنٹ سیٹ پر احتراماّ ایستادہ کر دیا گیا۔
کُچھ دیر بعد ہم نے چائے کی گذارش کی جو فی الفور مان لی گئی تو ہم نے کہا کہ کیوں نہ آپ کی گاڑی ہم چلا لیں؟ اب ساتھی ساتھیوں کو انکار کہاں کرتے ہیں۔ سو ہم گاڑی چلانے لگے ۔۔۔ اتنے دھیرے کہ جب لاہور پہنچے تو ساتھی نے کہا ۔۔۔۔
’’ہنڑ میں گڈی چلا لواں؟ ذرا گھر چ وی کُش کم ہیں نے‘‘
ساتھی کا رویّہ بھی اُن کی ڈرایئونگ سا ہی ہے۔ چاہتے ہیں کہ دو گام چلیں اور سامنے منزل آ جائے۔ سپنا تو ہم سب کا یہی ہے۔ مگر کون اِس رفتار سے چلے؟ 25 کروڑ لوگ، یہ ہاری، یہ مزد آور (ہم نے مزد آور اس لیئے لکھا کہ مزد کا مطلب روزانہ کی اُجرت ہے)، کھیتوں میں زندگی کو ہانکنے والے، یہ اپنی آمدن سے زیادہ ٹیکس بھرنے والے، رینگنے والے اگر آصف چودھری کی رفتار کو چھو لیں تو عوامی جمہوری انقلاب بس اتنا ہی دور ہے جتنا اسلام آباد سے لاہور۔۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

این ایس ایف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعظم شہباز شریف سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال
Next Article سہیل وڑائچ کا بلاگ :حیدر تقی ’’جو نہ مرتا کوئی دن اور‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

”وہ“ ۔۔۔۔ این ایس ایف کا فہیم : عامر حُسینی کے قلم سے

اپریل 20, 2024

حسن ناصراین ایس ایف کے ہر نوجوان کے دل میں بستے ہیں : لاہور میں تقریب

نومبر 16, 2019

بھٹو ، امریکہ اور این ایس ایف ۔۔ فہیم عامر

مئی 22, 2018

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.