Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو سب سیکریٹریٹ بنا کر لاہور کے تابع کر دیا گیا : صہیب گورمانی کا کالم
سرائیکی وسیب

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو سب سیکریٹریٹ بنا کر لاہور کے تابع کر دیا گیا : صہیب گورمانی کا کالم

ایڈیٹرمئی 10, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو بنے ہوئے چار برس ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ آج تک پوری طرح سے خود مختار نہیں ہو پایا۔ پنجابی بیوروکریسی کے جغادریوں نے روزِ اول سے یہ سوچ کر اس کی راہ میں نت نئے روڑے اٹکائے ہیں کہ کہیں سرائیکی وسیب کے چھے کروڑ عوام تخت لاہور کے آہنی شکنجوں سے آزاد نہ ہو جائیں۔ انہیں یہ گوارا نہیں کہ ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازیخان کے لیے مختص تینتس فیصد فنڈز انہی علاقوں پر خرچ ہوں۔ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ لاہور کے بجائے ملتان اور بہاول پور میں اپنے مسائل کا حل تلاش کریں،چنانچہ پہلے انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے نو ( اے) کی پاور چھین کر یہ امر یقینی بنایا کہ جنوبی پنجاب کےسترہ محکمے خود مختار اور مستحکم نہ ہو پائیں، پھر تمام فیصلہ ساز ڈیپارٹمنٹ بشمول ایس اینڈ جی اے ڈی، فنانس، ہوم، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور بورڈ آف ریونیو کو سینٹرل کریکٹر ڈیپارٹمنٹ کا نام دے کر سول سیکریٹریٹ لاہور کے ماتحت کر دیا جبکہ باقی ماندہ بارہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی محدود پاورز تفویض کیں، تاکہ وہ کوئی بڑا اثر نہ ڈال سکیں۔ اسی اثناء میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ الاؤنس بھی ختم کر دیا گیا تاکہ قابل اور ایماندار افسروں کے لیے کوئی ترغیب باقی نہ رہےاور وہ سول سیکریٹریٹ پنجاب کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پر فوقیت دیں، چاہے ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہی کیوں نہ ہو۔ ان تمام اقدامات کے نتیجے میں جنوبی پنجاب کی انتظامی فعالیت کم ہو کر تیس سے چالیس فی صد تک رہ گئی، مگر لطف کی بات یہ ہے کہ یہ ادھورا، ٹوٹا پھوٹا سیکریٹریٹ بھی لاہوری بابووں کو قبول نہ تھا کہ اس کی موجودگی اس بات کا امکان تھی کہ کسی سیاسی مداخلت یا عوامی احتجاج کے نتیجے میں یہاں ایک خود مختار صوبائی یونٹ کا قیام عمل میں آ سکتا ہے۔ لہذا حمزہ شہباز اور محسن نقوی کے ادوارِ حکومت میں اسے بار بار ختم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مقامی دانشوروں اور عوام کے بروقت احتجاج کی بدولت ہر مرتبہ انہیں پسپائی اختیار کرنا پڑی یہاں تک کہ انہیں بخوبی اندازہ ہو گیا کہ اس منصوبے کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ اس صورت میں مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد احتجاج کے لیے اٹھ کھڑی ہوگی۔
یہ دیکھتے ہوئے لاہوری بابوں نے ایک نیا گیم پلان تشکیل دیا ہے، اور وہ ہے سیکریٹریٹ کو سب سیکریٹریٹ میں بدلنے اور اسے مرحلہ وار ختم کرنے کا۔
سپیشل سیکریٹریز کی دس نئی سیٹیں اس لیے پیدا کی گئی ہیں تاکہ ان ڈیپارٹمنٹس میں سیکرٹری کی پوسٹ ختم کر دی جائے۔ یہ سپشل سیکرٹری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کے بجائے لاہور کے متعلقہ محکموں کو جواب دہ ہوں گے۔ اس کی بدولت یہاں کے سترہ ڈیپارٹمنٹ کم ہو کر دس رہ جائیں گے اور وہ دس بھی محض سب سیکریٹریٹ کی حد تک باقی رہیں گے، سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی پوسٹ ختم کر دی جائے گی۔
اگر وہ اس منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کر لیتے ہیں تو یہ اس خطے کے محروم عوام کے لیے ایک بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوگا۔ یہاں کے فنڈ ایک بار پھر اورنج ٹرین اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کام آئیں گے۔ روجھان اور فورٹ عباس، لیہ اور تونسہ کا رہائشی پورے دن کا سفر کر کے لاہور سیکریٹریٹ پہنچے گا تو اسے سرخ فیتے سے باندھ کر اس وقت تک ذلیل کیا جاتا رہے گا، جب تک وہ ناک سے لکیریں نہ نکال لے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انتظامی بنیادوں پر ایک خود مختار صوبائی یونٹ کا خواب کم از کم بیس سال کے لیے اپنی موت آپ مر جائے گا۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقسور گردیزی کے ملتان کے صحافیوں کے ساتھ مراسم ِ: زاہد حسین گردیزی کا اختصاریہ
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ: نو مئی اور ’’چاچا خواہ مخواہ‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تکمیل اور تصویر کا دوسرا رخ : رؤف مان کا کالم / مان نہ مان

جولائی 15, 2024

جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا ، شروعات ہو گئی ہے : عمران خان

اپریل 26, 2021

بابر چوہدری کی خصوصی رپورٹ : کیا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ واقعی بحال ہو گیا ہے ؟ سازش کی پس پردہ کہانی

اپریل 8, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.