Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»علی نقوی»علی نقوی کا کالم :‌انڈر ٹرائل ہجوم
علی نقوی

علی نقوی کا کالم :‌انڈر ٹرائل ہجوم

ایڈیٹرمئی 12, 202478 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
court military law
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم میں سے اکثر نے فرانز کافکا کا نام تو یقینا سن رکھا ہے اور بیشتر نے ان کا کام بھی پڑھا ہو گا، آپ 3 جولائی 1883 کو پیراگوئے میں پیدا ہوئے اور محض 39 سال کی عمر میں 3 جون 1924 میں کیرلنگ میں انتقال کر گئے، آپ ناول اور شارٹ سٹوری کی دنیا میں ایک دیو قامت شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، آپ کا کام ناول کے بے تاج بادشاہ دوستو وسکی اور دی گریٹ فڈریک نطشے سے متاثر ہے، آپ کے مشہور فن پاروں میں میٹا مارفوسس، دی ٹرائل، امریکا، دی کاسل، انویسٹیگیشن آف اے ڈوگ سمیت درجنوں شاہکار ہیں جن کی گرفت سے آج ایک صدی گزر جانے کی بعد بھی علمی و ادبی اشرافیہ باہر نہیں نکل سکی۔۔۔
دی ٹرائل آپ کا ایک مشہور ناول ہے جو فافکا نے 1914 اور 1915 میں لکھا اور 1925 میں اس کی اشاعت فافکا کی موت کے بعد ہوئی، یہ ناول بظاہر دوستو وسکی کے دو ناولز "کرائم اینڈ پنشمنٹ” اور ہمارے استاد خالد سعید کے انتہائی پسندیدہ "برادرز کراما زوف” سے متاثر لگتا ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فافکا نے اس کا اختتام نہیں لکھا تھا جو بعد میں عجلت میں لکھا گیا، اس کو فافکا کے ابسرڈ ترین کاموں میں گنا جاتا ہے۔۔۔
یہ (جوزف ) نامی ایسے شخص کی کہانی ہے کہ جو ایک بینک میں ملازم ہے، جس دن سے اس کہانی کا آغاز ہوتا ہے اس دن اس کی تیسویں سالگرہ ہے (یہ کہانی اس کی تیسویں سالگرہ کے دن سے شروع ہو کر اکتیسویں سالگرہ پر ختم ہو جاتی ہے)…. اس دن اس کو دو لوگ گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچتے ہیں کہ جن کی ایجنسی نامعلوم ہے، جس مقدمے میں اس کو گرفتار کیا جاتا ہے اس کے بارے میں نا اس کو معلوم ہے نہ ہی کافکا نے اپنے پڑھنے والے کو اس سے آگاہ کیا ہے، اس مقدمے سے متعلق اس ناول میں کچھ واضح نہیں ہے، اسک و جس بلڈنگ میں پہلی عدالتی پیشی کے لیے بلایا گیا اس کا ایڈریس اور اس عمارت کے کس حصے میں کمرہ عدالت واقع ہے یہ تک اسے معلوم نہیں ہے، لہٰذا اس کو کمرہ عدالت ڈھونڈنے کے لیے بھی جہدوجہد کرنی پرتی ہے، جبکہ دوسری پیشی پر وہی کمرہ عدالت جو کہ پہلی پیشی پر سائلین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ایسے ویران تھا کہ جیسے مدت سے یہاں کسی انسان کا گذر نہیں ہوا، اس کے ایک انکل اس کو شہر کے مشہور ہلڈ نامی ایک وکیل سے ملواتے ہیں ہلڈ صاحبِ فراش ہے، ہلڈ کے گھر میں موجود ایک خوبرو حسینہ سے جوزف کے کا لذت آمیز معاشقہ شروع ہو جاتا ہے، اور وہ اس وکیل سے زیادہ اس خوبرو کے چکر میں اس کے گھر آنا جانا شروع کر دیتا ہے، لیکن کچھ دن بعد اس کو معلوم ہوتا ہے کہ جو بھی اس وکیل کا موکل ہے اس کے ساتھ اس خوبرو کا یہی تعلق ہے،
دی ٹرائل بنیادی طور پر جوڈیشل اور بیوروکریٹک سسٹم پر چوٹ کرتا ہے کہ کس طرح یہ دونوں سسٹم عام آدمی کی انصاف تک رسائی کو مشکل اور نا ممکن بناتے ہیں، یہ بات اس کو ایک مصور بتاتا ہے کہ جو ہے تو مصور لیکن وہ کورٹ کے کچھ معاملات میں شریک رہتا ہے وہ اس کو سمجھاتا ہے کہ مکمل رہائی وہ بھی اس الزام سے جو تمہیں بتایا بھی نہیں گیا ممکن نہیں ہے، کیونکہ آج تک کورٹ نے ایسا فیصلہ کسی کے حق میں نہیں دیا ہاں جو صورت ہے وہ یہ کہ تمہیں آزاد کر دیا جائے جبکہ تم بدستور قید میں رہو اور جب چاہے تمہیں سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا سکے اگر اس قسم کی کسی صورتحال پر تم راضی ہو تو میں تمہاری مدد کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔۔۔
یہاں میرا مقصد دی ٹرائل کا ریوو لکھنا نہیں ہے نہ ہی میری علمی استطاعت مجھے اس کی اجازت دیتی ہے، لیکن ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ کافکا کا ناول دی ٹرائل ضرور پڑھے کیونکہ جب آپ دی ٹرائل پڑھیں گے تو آپ کو پاکستان میں موجود ہر شخص (جوزف کے) معلوم ہوگا اور یہ ریاست وہ عدالت کہ جہاں (جوزف کے) کی پیشی لگتی تھی اور ریاستی کارندے وہ دو نامعلوم ایجنسی کے لوگ کہ جنہوں نے اس کو عین اس کی سالگرہ کے دن اس الزام میں گرفتار کیا کہ جس کا ملزم اور الزام لگانے والوں کو خود بھی معلوم نہیں تھا، تو کیا ہم میں سے ننانوے فیصد وہ نہیں ہیں کہ جن کو یہ نہیں معلوم کہ وہ کس کس جرم کی کون کون سی سزا نہیں معلوم کتنے عرصے سے کاٹ رہے ہیں؟؟
نہ ان کو ان کا جرم بتایا جاتا ہے نہ یہ کہ وہ کون سی جگہ ہے کہ جہاں پیش ہونے کے لیے انہیں ہر وقت تیار رہنا ہے؟؟
نہیں معلوم کہ کل جہاں پیش ہوئے تھے وہ جگہ آج موجود بھی ہے یا منہدم ہو چکی؟؟؟
یہ بھی معلوم کرنے والی بات ہے کہ کل تک جو عزت مآب تھے، جن کا نام لینا محال تھا کہیں آج گالی تو نہیں بن چکے ؟؟؟
اس ناول میں تیسویں سالگرہ کا تذکرہ ہے، کیا ہی عجب ہے کہ یہ ملک 1947 میں بنا اور جب یہ تیس سال کا ہونے کو تھا تو اس کی سالگرہ سے فقط ایک ماہ پہلے ایک آدمی نے 5 جولائی 1977 کو اسٌے اغوا کر لیا، (کاش کے جوزف کی طرح اس کی گرفتاری ہی ہوئی ہوتی) اس شخص نے اس کو کبھی ایک لمحے کو آزاد نہ چھوڑا اور گیارہ سال یہ ملک یرغمال رہا، یہاں کے لوگوں کو ناول کے بر عکس ا س کی ایجنسی کا نام بھی معلوم تھا لیکن وہ نام زبان پر نہیں آ پاتا تھا، دی ٹرائل ناول اگر آپ پڑھیں تو ایک جگہ پر عدالت کا ایک گارڈین جوزف کو عدالت کا دورہ کراتا ہے اس کو اس کے برآمدے اور کمرے دکھائے جاتے ہیں جن کو دیکھنے کے بعد اس کا سانس گھٹتا ہے اور وہ بیہوش ہونے ہی والا ہوتا ہے کہ اس کو کھلی فضا میں لے جایا جاتا ہے اور یوں وہ بحال ہو جاتا ہے، یہ ملک گیارہ سال حبس بے جا میں رہا ایک مسلسل بیہوشی اس پر طاری رہی لیکن ایک بار بھی اس کو کھلی فضا میں نہیں لے جایا گیا، ہمارا ہر انصاف دینے والا مدتوں سے ہلڈ کی طرح صاحبِ فراش ہے، اور اس کے پہلو میں کھڑی حسینہ ہر سائل کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے ۔ ہماری عدالتوں کے باہر منصفوں کے بیوپاری ریٹ لسٹ لے کر کھڑے ہوئے ہیں، جبکہ منصف ان پر نظر جمائے رکھتے ہیں کہ جس کی طرف وہ اشارہ کریں تو وہ اس کو انصاف دیں ورنہ ہر سائل جوزف کی طرح کمرہ عدالت ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے، کافکا نے یہ دکھایا کہ کس طرح یہ مقدمہ یہ ٹرائل جوزف کی ساری توانائیاں کھا گیا، وہ کتنا مفلوج ہو چکا، اس کی سوچنے سمجھنے کی کل صلاحیت صرف اس ایک ٹرائل پر مرکوز تھی، نہ وہ کچھ اور سوچ پاتا ہے نہ ہی سمجھ، کیا ہم میں سے ہر ایک اسی کیفیت کا شکار نہیں ہے؟؟
ہم میں سے ایسے کتنے ہیں کہ جو یہ سمجھ پا رہے ہیں کہ دراصل ان کو مسئلہ کیا درپیش ہے ؟؟ کیا ہم میں سے ہر ایک کھویا ہوا نہیں ہے جیسے جون بھائی نے کہا تھا
تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے
میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
کیا ہم میں سے اکثر یہی نہیں سوچتے کہ اگر یہ مسئلہ حل ہو گیا تو زندگی آسان ہو جائے گی لیکن اس مسئلے کے حل ہو جانے کے بعد بھی ہم خوش تو دور مطمئن تک نہیں ہو پاتے؟؟ کیا ہم میں سے ہر ایک کے اوسان خطا نہیں ہیں؟؟ کیا ہم میں سے بیشتر اپنے آپ کو وکٹم نہیں سمجھتے؟؟ کیا ہمارا عمومی رویہ یہی نہیں کہ ہمارے، اس ملک کے اور ہمارے مذہب کے خلاف ہر وقت سازش ہوتی رہتی ہے؟؟
اس ملک میں گزشتہ بیس برسوں میں ایک لاکھ پاکستانی موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے ایک ایسی جنگ لڑتے ہوئے کہ جو نہ ہماری تھی، نہ ہمیں دشمن کا معلوم تھا، نہ ہم وہ لڑنا چاہتے تھے اور نہ اس کو لڑ اور جیت کے ہمیں کوئی فائدہ ہونے والا تھا، ہمارے بچے سکول گئے تھے اور ریاست اور ریاستی کارندے کہتے ہیں کہ وہ شہید ہو گئے؟؟؟
سری لنکن شہریت کے حامل فیکٹری مینجر کی جلتی ہوئی لاش پر کھڑے پاکستانی جب سیلفی بنا رہے تھے تو ان کو نہ جانے کس بات کی تسکین پہنچ رہی تھی؟؟
نہ جانے وہ کون سا عظیم خطرہ تھا جو کسی عورت کے لباس پر لکھے لفظِ حلوہ سے پیدا ہوا تھا؟؟
نہ جانے فتح کا وہ کون سا جشن تھا جو پاکستانیوں نے علامہ اقبال کی جنم بھومی سیالکوٹ کے دو بھائیوں کی لاشیں ٹرالی پر رکھ کر اور ٹریکٹر پورے شہر میں گھما کر منایا تھا؟؟
نہیں معلوم کہ وہ کس انصاف کا تقاضا تھا کہ جس نے مشال خان کی انگلیاں توڑ دی تھیں؟؟
ایسا لگتا ہے کہ ہم سب ایک اجتماعی ٹرائل میں نامزد ملزم ہیں، ہمیں الزام تو معلوم نہیں ہے البتہ ہمیں الزام لگانے والوں کے نام اور شکلیں یاد ہیں، لیکن ہم وہ نہیں بتا سکتے کیونکہ ہم تو ضمانت پر بھی نہیں ہیں، کیونکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ نام لینے سے نقص امن کا خطرہ ہے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی تعظیم ضروری ہے، کسی طور اداروں کی توہین نہیں ہونی چاہیے، ہاں شخصیات اہم ہوتی ہیں لیکن صرف وہ کہ جو اہم کرسیوں پر براجمان ہوں، اور توہین اگر کی جا سکتی ہے تو وہ صرف جمہور ہے ، صرف عوام ہیں، کیونکہ عوام وہ ہیں کہ جن کے ہاتھ میں اختیار اور بندوق نہیں ہے اور جس کے ہاتھ میں بندوق ہو یہ اس کا حق ہے کہ لوگ اس سے ڈریں اور جس کے ہاتھ میں نہ ہو اس پر یہ فرض ہے کہ وہ اس سے ڈرے کہ جس کے ہاتھوں میں بندوق ہے…..
لیکن آج کے دن میں میرا سب المیہ یہ ہے کہ مجھے یہ سب سمجھانے کے لیے کوئی دوستو وسکی کوئی ٹالسٹائی کوئی نطشے اور کوئی فافکا موجود نہیں ہے اور اگر ہوتے بھی تو شاید وہ بھی انڈر ٹرائل ہوتے……

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عدالت عدلیہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article5 کے وی پر 2 لاکھ سے زائد تک گرگئے، ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں واضح کمی
Next Article سید مجاہد علی کا کالم : معافی مانگنا اتنا مشکل کیوں ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جج کی جعلی ڈگری پورے نظام کی کمزوری : سیدمجاہدعلی کاتجزیہ

دسمبر 19, 2025

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار

دسمبر 18, 2025

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

دسمبر 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.