Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : فہد مصطفیٰ تم تو ہم جیسے نکلے
تازہ ترین

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : فہد مصطفیٰ تم تو ہم جیسے نکلے

ایڈیٹرنومبر 15, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

”کبھی ہم کبھی تم“ میں مصطفیٰ کو بچے کی آمد سے پہلے گھر گاڑی کا بندوبست کرتے دیکھا تو ہمیں بھی بہت کچھ یاد آ گیا۔ غلط نہیں تھا مصطفیٰ۔ سرپھرے لوگ ایسا ہی سوچتے ہیں۔
ہماری شادی ہوئی، صاحب فوجی افسر اور ہم ڈاکٹر مگر دونوں پیدل۔ سواری کے لیے کبھی ٹیکسی پکڑتے کبھی ویگن۔ ادھار پہ موٹر سائیکل مل جاتی تو وارے نیارے ہو جاتے۔ مانگے کی موٹرسائیکل پہ بارش میں گھومنا کون بھول سکتا ہے؟
لیکن جناب پھر ہم ہو گئے امید سے۔ اور فوراً ہی فکر لاحق ہوئی کہ بچے کے ساتھ یہ سب کیسے ہو گا؟ کیا کریں؟ کس سے کہیں؟
نہ پدرم سلطان بود ہم تھے نہ سسر۔ جو کچھ کرنا تھا خود ہی کرنا تھا۔ خود سے مراد بھی ہم ہی تھے کہ صاحب آرمی افسر تھے اور تنخواہ تھی لگ بھگ چار ہزار۔ مزید کی توقع بھی نہیں تھی۔ ان پیسوں میں نہ موٹر سائیکل آتی تھی نہ گاڑی۔ یا اللہ بچے کے ساتھ کیسے سفر کریں گے؟
صاحب کی پوسٹنگ کوئٹہ سے منگلا کینٹ ہو چکی تھی اور وہ گھر کے لیے اپلائی کر چکے تھے اور ہم پنڈی بیٹھے ان سب فکروں میں گم تھے کہ ایک اشتہار نظر آ گیا۔
برائے ضرورت لیڈی ڈاکٹر!
شافی ہسپتال، دینہ /
ماہانہ تنخواہ دس ہزار روپے بمع رہائش۔
باپ رے باپ۔ دس ہزار تنخواہ۔ اگر ہم سات آٹھ ماہ کام کر لیں تو ستر اسی ہزار روپے تو کما ہی لیں گے۔ کتنے کی آتی ہے گاڑی؟
ڈیڑھ لاکھ میں زیرو میٹر سوزوکی کار۔ زیرو میٹر کیا کرنی ہے بھئی؟ پرانی بھی چلے گی بس حالت ایسی ہونی چاہیے کہ چلتی کا نام گاڑی۔ چار پانچ سال پرانا ایف ایکس ماڈل تو ستر اسی میں آ ہی جائے گا۔ بس ٹھیک ہے۔ ڈلیوری کے بعد بچے کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر گھر آئیں گے ہم۔ یہ حساب کتاب ہمارے ذہن نے بنایا اور اب ہمارا یہ حال کہ جی چاہ رہا تھا کہ پاؤں میں جوتا بھی نہ پہنیں اور پہنچ جائیں دینہ۔
ویک اینڈ پہ صاحب تشریف لائے تو ہم نے پوچھا۔ یہ دینہ کتنی دور ہے منگلا سے؟
لگ جاتا ہے آدھا گھنٹہ۔ کیوں؟ تم کیوں پوچھ رہی ہو؟
بس ویسے ہی۔ اور آپ کا دفتر؟
وہ منگلا کینٹ میں نہیں ہے۔ ائر بیس نکودر میں ہے۔ وہیں دفتر ہے۔
یہ نکودر کہاں ہے؟
منگلا اور دینہ کے درمیان ایک گاؤں۔ وہاں ائرپورٹ ہے سو فلائنگ وہیں سے ہوتی ہے۔
اوہ اس کا مطلب ہے کہ نکودر دینہ سے قریب ہے۔
یہ کس سلسلے میں تفتیش ہو رہی ہے؟
وہ۔ جب آپ منگلا جائیں گے نا ویک اینڈ کے بعد ، میں بھی جاؤں گی آپ کے ساتھ۔ ٹھہرنے کے لیے گیسٹ روم بک کروا لیجیے گا۔
ہاں ضرور۔
ویک اینڈ کے بعد ہم ویگن پہ بیٹھے۔ دینہ اترے۔ دینہ سے منگلا۔ گیسٹ روم پہنچے، سو گئے۔ اگلے دن ہم نے اشتہار پہ دیے گئے نمبر پہ فون کیا۔ ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ شام کو شافی ہسپتال کا وزٹ طے پا گیا۔
صاحب گھر آئے۔ کھانا کھاتے ہوئے ہم نے کہا۔ شام کو سرکاری گاڑی تو منگوا لیجیے گا یونٹ سے۔
کیا کرنا ہے؟ کہیں جانا ہے کیا؟
ہاں۔ وہ ایک ہسپتال ہے دینہ میں۔ لیڈی ڈاکٹر کی ضرورت ہے انہیں۔ میں نے سوچا کہ جا کر دیکھ آؤں۔
ہممم۔ پرائیویٹ نوکری۔ کیسے کرو گی دینہ سے روزانہ منگلا۔ پھر تم پریگننٹ بھی تو ہو۔
پریگنینسی کو کچھ نہیں ہوتا۔ فارغ رہ کر کیا کروں گی؟ کام کرنے کی عادت ہے مجھے۔
اچھا۔ دیکھ لو۔
شام کو ہم دونوں دینہ پہنچے۔ جی ٹی روڈ پہ دکانوں اور ویگنوں کے اڈے میں گھری عمارت۔ تین منزلہ شافی ہسپتال۔ خستہ حال۔ کسی زمانے میں ہوٹل ہو گا جو اب ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ گراؤنڈ فلور پہ او پی ڈی۔ چھوٹے چھوٹے کمرے۔ لیبارٹری۔ ریسیپشن۔ دوسری منزل پر مریضوں کی رہائش کے لیے بنے کمرے۔ تیسری منزل پر آپریشن تھیٹر اور لیبر روم۔
انٹرویو شروع ہوا۔ اور ایسا چلا کہ پھر ختم ہونے کا نام ہی نہ لے۔ انٹرویو لینے والے ڈاکٹر جو مالک بھی تھے اور اینیسٹھیٹسٹ بھی، ہماری طرح ہی باتیں کرنے کے شوقین اور ہمیں تو آپ جانتے ہی ہیں۔ قصہ مختصر انٹرویو ختم ہونے تک ہمیں یہ نوکری مل چکی تھی۔
آپ نے رہائش کا بھی لکھا تھا اشتہار میں؟ ہم نے پوچھا۔
جی ہے تو سہی۔ مگر۔ وہ کچھ کہتے کہتے رک گئے۔ چلیے آپ کو دکھا دیتے ہیں۔ مگر شاید آپ کو پسند نہ آئے۔ وہ ہچکچاتے ہوئے بولے۔
چلیے۔ ہم اٹھ کھڑے ہوئے۔ وہ سیڑھیوں کی طرف چلے۔ ہم بھی۔ تنگ و تاریک ٹوٹی پھوٹی سیڑھیاں جو ایک کونے سے اوپر جا رہی تھیں۔ اللہ کا نام لے کر ہم بھی چڑھنے لگے۔ پہلی منزل۔ دوسری منزل۔ اور پھر اور اوپر۔ یا اللہ کہاں ہے رہائش؟ ہم ہانپتے کانپتے چھت پہ پہنچ چکے تھے جہاں پہ ایک کونے میں بنے دو کمرے نظر آ رہے تھے۔
ہم نے ادھر ادھر دیکھا۔ کچھ اور نظر نہیں آیا۔ وہ مسکرائے۔ سمجھ چکے تھے کہ ہم رہائش ڈھونڈ رہے ہیں۔
وہ۔ اصل میں۔ یہی رہائش ہے۔ انہوں نے کہا۔
یہ۔ یہ دو کمرے؟ ہم نے پوچھا۔
جی۔ یہی۔ مگر دو کمرے نہیں۔ ایک کمرہ۔
کیا؟ کیا مطلب؟ ایک کمرہ؟ ہم نے تھوک نگلتے ہوئے پوچھا۔
جی دوسرا کمرہ نرسوں کے پاس ہے۔ وہ کمرے کی طرف چلے۔
طوعاً کرہاً ہم بھی پیچھے پیچھے۔
چھوٹے سے کمرے کے سامنے کوئی برآمدہ نہیں تھا۔ دروازہ ڈائریکٹ چھت پہ کھلتا تھا۔ شکر کی بات یہ کہ باتھ روم منسلک تھا۔
کچن؟ ہم نے ہکلاتے ہوئے پوچھا۔
نرسیں تو کمرے میں پکاتی ہیں۔ مٹی کے تیل والے چولہے پر۔ لیکن آپ کے لیے ایک کچن ہے۔ انہوں نے ایک چھپر نما مختصر سی چاردیواری کی طرف اشارہ کیا۔ جس میں کچھ بھی نہیں تھا۔
تیل کا چولہا رکھ لیجیے گا۔ انہوں نے تجویز پیش کی۔
برتن۔ برتن کیسے دھلیں گے؟
ہممم۔ وہ سوچ میں پڑ گئے۔ چلیے برتن دھونے والا سنک لگوا دیں گے آپ کو۔
اور بیٹ مین۔ وہ کہاں رہے گا؟
جہاں ہسپتال کا باقی عملہ رہتا ہے وہاں اس کی چارپائی بھی ڈلوا دیں گے۔ ڈاکٹر صاحب خندہ پیشانی سے بولے۔
کیا ہم کہیں اور رہائش نہیں لے سکتے کرائے پہ؟ آخر کار صاحب بولے۔
کیا ڈرائیونگ آتی ہے آپ کو؟ ڈاکٹر صاحب نے پوچھا۔
گاڑی آئے گی تو ڈرائیونگ سیکھوں گی نا۔ ہم نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔
پھر آپ کیسے آئیں گی ہسپتال بار بار؟ وہ پوچھنے لگے۔
بار بار۔ بار بار کیوں؟
دیکھیے صبح کی او پی ڈی کے لیے نو سے ایک بجے۔ ایک سے پانچ بجے تک وقفہ۔ پھر پانچ سے نو بجے تک شام کی او پی ڈی۔ پھر رات کے لیے آپ آن کال ہوں گی ہر اس مریض کے لیے جو ایمرجنسی میں آئے چاہے ڈلیوری کیس ہو یا ابارشن کا یا کچھ اور۔ تو اتنی بار کیسے آئیں جائیں گی؟ انہوں نے تفصیل بتائی۔
اوقات کار جان کر ہمارے اوسان خطا ہو گئے۔ یہ تو کچھ زیادہ ہے۔ حمل کا ابھی آغاز ہے۔ جی متلانے اور قے کرنے سے ہی فرصت نہیں ملتی۔ دن رات کی نوکری۔ راتوں کو جاگ جاگ کر ڈلیوری کروانا۔ سیڑھیاں پھلانگنا اور۔ ایک کمرہ۔ یا اللہ۔ کچھ نہیں ہوتا۔ خود ہی تو کہتی ہو کہ حمل کے ساتھ دنیا کے کام نہیں رکتے۔ پھر یہ دیکھو کہ دس ہزار تنخواہ۔ رہنے کو مفت کمرہ۔ بجلی کا بل بھی نہیں۔ کتنی بچت ہو گی۔ سوچو۔ دس ہزار یہ۔ باقی صاحب کے چار ہزار میں سے دو ہزار خرچ کریں گے کھانے پینے پہ۔ پان سگریٹ کی انہیں عادت نہیں۔ شاپنگ وغیرہ پہ صبر کر لیں گے۔ بارہ ہزار مہینہ۔ چھ مہینے میں بہتر ہزار۔
سوچو گاڑی ہو گی اپنی۔
شیخ چلی کی طرح ہم نے کھڑے کھڑے گاڑی خرید لی۔
ڈاکٹر صاحب منتظر نگاہوں سے ہم دونوں کی طرف دیکھ رہے تھے۔ ہم نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد کہا۔ ہمیں سوچنے کے لیے ایک دو دن کی مہلت دیں۔
جی جی۔ آپ بھلے تین دن لے لیں۔ دیکھ لیجیے۔ پھر ہمیں بتا دیجیے گا۔
پھر کیا ہوا؟
باقی آئندہ!
(بشکریہ:کاروان ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپارٹی قیادت اور حکومت کو بلاول کے اعتراضات دور کرنے چاہئیں: خواجہ آصف
Next Article اسموگ: لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.