Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم : ایک لوک کہانی کا پوسٹ مارٹم
امر جلیل

امر جلیل کا کالم : ایک لوک کہانی کا پوسٹ مارٹم

ایڈیٹرفروری 18, 20253 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انکار کرنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔
ناقابل تردید حقیقت ہے کہ بہت سی باتیں، بلکہ بے شمار باتیں ہم سنتے ہیں، ہم پڑھتے ہیں، واقعات اور ماجرائیں جو ہم بھگتتے ہیں اور ناقابل برداشت، تلخ اور کڑوے تجربوں سے گزرتے ہیں، زیادہ تر ہماری سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔ مگر، ہم کبھی بھی اپنی کوتاہی، ناقابلیت اور نااہلی کا اعتراف نہیں کرتے۔ ہم خود کو پھنے خان سمجھتے ہیں۔ مجھے سب معلوم ہے، میں سب جانتا ہوں کی خوش فہمی میں گرفتار اپنی زندگی گزار دیتے ہیں۔ حالانکہ اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا اعتراف کرنے سے شعور اور لاشعور پر تذبذب، گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا غبار کم ہونے لگتا ہے۔ درگزر کرنے کی بجائے ہم الجھی ہوئی اور پیچیدہ حکایتوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنی کوششوں میں ہم کبھی کامیاب اور کبھی ناکام رہ جاتے ہیں۔ اپنے وجود میں ہم اطمینان محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے پیچیدہ حکایت کو سمجھنے کیلئے بھرپور کوشش کی تھی۔ ہم نے سنی سنائی حکایتوں کو آنکھیں بند کرکے قبول نہیں کیا تھا۔ ہم نے بات سمجھنے کی کوشش کی تھی۔
آج ہم پیچیدہ نوعیت کی ایک کہانی سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ اس حکایت کو ہمارے برگزیدہ صوفی شعرا نے روحانیت کا درجہ دیا ہے۔ صوفی شعرا نے ایسا کیوں کیا ہے؟ اس سوال کا جواب میرے پاس نہیں ہے۔ سب سے پہلے آپ کہانی کا خلاصہ پڑھ لیجئے۔
لوک کہانی کی ابتدا ہو بہو فلمی کہانی کی طرح ہوتی ہے۔ پورے شہر میں ایک بے انتہا خوبصورت لڑکی کے چرچے تھے۔ بنانے والے نے اس لڑکی کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ دیکھنے والے لڑکی کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے تھے۔ انہی دنوں چھوٹے موٹے کاروبار کے سلسلے میں ایک نوجوان کا شہر آنا ہوتا ہے۔ کسی میلے ٹھیلے میں اجنبی نوجوان کا خوبصورت لڑکی سے آمنا سامنا ہوتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان پھر ملنے کے وعدے ہوتے ہیں۔ وعدے وفا ہوتے ہیں۔ ساتھ مرنے جینے کے اقرار ہوتے ہیں۔
محبت خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔ اور محبت کی خوشبو کو پھیلنے میں دیر نہیں لگتی۔ شہر بھر میں لڑکے لڑکی کی محبت کے چرچے ہونے لگے۔ سرگوشیاں چہ میگویوں میں بدلنے لگیں۔ والدین نے لڑکی کی شادی کسی دوسرے لڑکے سے کرادی۔ کہانی کے اس موڑ پر آپ لڑکی کے والدین کو بُرا بھلا کہہ سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کے حوالے سے آپ لڑکی کے والدین کو کٹھور اور سنگ دل کہہ سکتے ہیں۔ آپ والدین کے رویے پر اعتراض کرسکتے ہیں۔ آپ ان پر ذاتی تنقید کرسکتے ہیں۔ آپ والدین کو روگ کہہ سکتے ہیں۔ آپ والدین کو فاسد کہہ سکتے ہیں۔ آپ معاشرے میں مستقل بحث کی ابتدا کرسکتے ہیں۔ کیا لڑکے اور لڑکی کو اپنی پسند سے شادی کرنی چاہئے، یا والدین کی پسند کے مطابق شادی کرنی چاہئے؟
والدین نے بڑا ظلم کردیا۔ بیٹی کی شادی اپنی پسند کے کسی شخص سے کروادی۔ لڑکی کے لئے یہ بہت بڑا صدمہ تھا۔ وہ نئے ماحول میں اجنبی شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے لگی۔
چھوے موٹے کاروبار کے لئے شہر میں آیا ہوا نوجوان اپنی پہلی محبت میں ناکام ہو جانے کے بعد دل برداشتہ ہوچکا تھا۔ اس نے واپس لوٹ جانے کا ارادہ مسترد کردیا۔ لڑکی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے وہ اسی شہر میں رہنے لگا۔ گزر بسر کرنے کے لئے لڑکے نے کچھ بھینسیں پال لیں۔ دنیا سے دل لگانے کی بجائے اس نےدریا کے اُس پار کنارے کے قریب جھگی ڈال دی۔
جس کاتبِ تقدیر نے آپ کی اور میری زندگی کا اسکرپٹ لکھا ہے، اسی کاتب تقدیر نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی المناک زندگی کا اسکرپٹ لکھا تھا۔ محبت فنا ہو جانے کے باوجود راکھ نہیں بنتی۔ انجام و اکرام، وعدے وفا کرنے کی چنگاری سلگتی رہتی ہے۔ چنگاری کسی لمحے بھڑک کر ماضی اور حال کو جلا کر مستقبل کی نئی کتھا لکھ سکتی ہے۔ لڑکے اور لڑکی نے ایک مرتبہ پھر سے ملنے، جینے اور مرنے کے وعدے کئے۔ قسمیں کھائیں۔
اپنے شوہر یعنی میاں کو گہری نیند میں چھوڑ کر، گھڑا لے کر گھر سے نکلتی، بپھرا ہوا دریا عبور کرتی اور رات کا باقی ماندہ حصہ اپنی چاہت کے ساتھ گزارتی اور صبح ہونے سے پہلے لوٹ آتی اور میاں کے قریب سو جاتی۔ عقاب کی سی نظر رکھنے والے ہر زاویے سے عورت یعنی لڑکی کو بدکردار گنواتے ہیں۔ لڑکی پر بداخلاق ہونے کی مہر لگا دیتے ہیں۔ ایک شادی شدہ عورت کا ہر رات میاں کے سو جانے کے بعد چوری چھپے گھر سے نکلنا، اپنے چاہنے والے کے ساتھ ملنا اور وقت گزارنا دنیا کے کسی بھی معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔ مانا کہ والدین نے لڑکی کو اپنی پسند کی شادی کرنے نہیں دی اور اس کی شادی ظلم اورناانصافی کی تھی۔
بال کی کھال اتارنے والے پوچھتے ہیں کہ کیا ایک مظلوم عورت کو اخلاقی حق پہنچتا ہے کہ وہ کسی اور سے شادی ہو جانے کے بعد ، میاں کے نیند میں غافل ہو جانے کے بعد اپنے پہلے محبوب سے ملتی رہے؟ آپ کہانی کے کرداروں کو جانتے ہیں ، ان کے نام سے بھی واقف ہیں۔ سوہنی ماہیوال کی کہانی میں روحانیت کہاں ہے؟
اعلیٰ محبت قربانی مانگتی ہے۔ اس لوک کہانی میں سوہنی ماہیوال نے کسی قسم کی قربانی نہیں دی تھی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امر جلیل کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپشاور ہائیکورٹ: عمر ایوب کی 35 دنوں کیلئے حفاظت ضمانت منظور
Next Article سکرنڈ پولیس کی حراست میں مرنیوالے ملزم پر تشدد کی تصدیق ہوگئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.