Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر مہدی بہاراں پہ خاک ڈال گئے : وجاہت مسعود کا کالم
تازہ ترین

ڈاکٹر مہدی بہاراں پہ خاک ڈال گئے : وجاہت مسعود کا کالم

ایڈیٹرفروری 25, 202521 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mehdi hassan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

23 فروری 2022 کی دوپہر عین اس گھڑی جب اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان میں اظہار کی آزادی پر تازہ ترین ریاستی حملے پیکا (PECA) کے سیکشن 20 پر عمل درآمد روک رہی تھی، لاہور کی ایک نواحی بستی میں صحافت کی آزادی کے ایک بہادر سپاہی ڈاکٹر مہدی حسن نیند کے عالم میں بغیر آہٹ کیے ابدی نیند کی وادی میں اتر گئے۔
ٹھیک ساٹھ برس پہلے 24 سالہ مہدی حسن ایوب آمریت کے خلاف ایک مضمون لکھنے کی پاداش میں گرفتار ہو کر 1962 میں ساہیوال جیل بھیجے گئے تھے۔ دریا کی ساری عمر روانی میں کٹ گئی۔ قلم حرف حق لکھتا رہا، تقریر تاریخ کے پیچاک بیان کرتی رہی۔ معاش اندھے جبروت کی سنگین دیوار سے مسلسل دست و گریبان رہا۔ احساس پر جہل کے دشنام اور جسم پر عناد کے زخم کھاتے ضعیف سپاہی نے بالآخر وقت کے سیل بے اماں کے سامنے سپر ڈال دی۔ اگر جہالت کے رقبہ تاریک پر علم کی روشنی کرتے، رائیگانی کے امکان کو تخلیق کی سرمدی وارفتگی سے شکست دیتے اور کرہ ارض پر پھیلی انسانی درماندگی کے لئے بلا امتیاز ہمدردی کا درماں کرتے زندگی بسر ہو تو وقت سے ہار مان لینے میں شرمساری نہیں، فرد کی ممکنہ ترین معنویت کا اعلان سنائی دیتا ہے۔ ہمارے ڈاکٹر مہدی حسن ایسے ہی تھے۔ ’ہر اک نوشتہ و فرمان پہ خاک ڈالتے ہیں / غلام، فرق خدایاں پہ خاک ڈالتے ہیں‘۔
مجھے اپنے اساتذہ، بزرگوں اور رہنماﺅ ں کی شفقت بیان کرتے ہوئے جھجک ہوتی ہے۔ چھتنار پیڑوں کا کام ہی چھاﺅں دینا ہے۔ اگر ہمیں ان کی مہر بے پایاں سے کچھ حصہ ملا تو اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں، ہم نہیں ہوتے تو ٹھنڈک کی ان موتی بوندوں سے راہ وفا شعاراں کے کچھ اور کنکر پتھر نہال ہوئے ہوتے۔ معاف کیجئے گا، میں ڈاکٹر مہدی کے لئے صاحب یا مرحوم کے لاحقے استعمال نہیں کر سکوں گا۔ وہ صاحب نہیں تھے، رفیق تھے۔ ڈاکٹر مہدی دس برس کی عمر میں پانی پت سے لاہور آئے تھے اور زاد سفر میں پانی پت ہی کے الطاف حسین حالی کی روایت لائے تھے، ہم نے ہر ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیا / خاکساری اپنی کام آئی بہت۔ مرحوم لکھنے سے معذور ہوں کہ وہ رخصت کہاں ہوئے؟ اس ملک میں صحافت، تدریس، انسانی حقوق اور انصاف کے لئے جدوجہد کی درخشاں روایت کا بدستور حصہ رہیں گے۔
اس ملک میں صحافت کا سفر کبھی آسان نہیں رہا لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں ہماری صحافت یکے بعد دیگرے ایسے قدآور اساتذہ سے محروم ہوئی ہے کہ شہر اظہار کی فصیل منہدم ہو گئی ہے۔ 12 اپریل 2021 کو آئی اے رحمان رخصت ہو گئے۔ 29 نومبر 2021 کو محمد ضیا الدین مفارقت دے گئے اور اب ڈاکٹر مہدی حسن۔ اس ملک میں کتاب مزاحمت کی تدوین جاری رہے گی لیکن علم، پیشہ ورانہ مہارت اور ذہنی دیانت کے ان استعاروں کا متبادل ملنا مشکل ہو گا۔
درویش کی رائے میں قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے پہلے اور آخری حکمران تھے جو صحافت کی آزادی میں حقیقی ایقان رکھتے تھے۔ قائد نے سریندر ناتھ بینرجی، گوپال گوکھلے اور تلک جیسے رہنماؤں کی رفاقت میں جدوجہد آزادی کی بنیاد رکھی تھی، وہ قومی آزادی، جمہوریت اور آزاد صحافت کا باہم تعلق سمجھتے تھے۔ ہم نے قائد کے تصورات سے جو سلوک کیا اس کا ایک اشارہ یہ ہے کہ مارچ 1948 میں قائد اعظم نے جس مسودہ قانون پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا، اکتوبر 1948 میں اسے پبلک سیفٹی ایکٹ کے عنوان سے مسلط کر دیا گیا۔ تب بھی معاملہ بغیر مقدمہ چلائے نظربند کرنے کا تھا، آج بھی بغیر ضمانت کے چھ ماہ قید رکھنے کے عزائم ہیں۔ ڈاکٹر مہدی کی زندگی ایک روشن خیال، جمہوری، ترقی پسند اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب میں گزری۔ اس خواب کو کسی سازش، کالے قانون اور انتظامی ضابطے سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر مہدی نے نامہ نگار کی حیثیت سے صحافت شروع کی۔ لاہور پہنچ کر ایک نیوز ایجنسی کی بنیاد رکھی۔ 1966 میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں تدریسی فرائض سنبھالے۔ صحافت کے استاد کی حیثیت سے ڈاکٹر مہدی کے اصل جوہر کھلے۔ انہوں نے پچاس برس تک صحافیوں کی تین نسلوں کی تربیت کی۔ اپنے ترقی پسند خیالات کی بنا پر رفقائے کار کی چشم حسود کا نشانہ رہے۔ برخود غلط طلبا کی کوتاہ نگاہی کا رنج بھی اٹھایا لیکن ان سے محبت کرنے والے طالب علموں کا ایک انبوہ تھا جو انہیں حصار احترام میں لیے رکھتا تھا۔ ڈاکٹر مہدی کے نظریاتی مخالف بھی ان کی فکری دیانت، ذہنی تہذیب اور اصول پسندی کے قائل تھے۔ ایسے آبلہ پا شخص کو اس سے کیا فرق پڑ سکتا تھا کہ برسوں ان کی ڈاکٹریٹ کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ اٹھارہ برس تک لیکچرر کے گریڈ میں رکھا گیا۔ ڈاکٹر مہدی کی تصانیف پڑھ کر امتحان پاس کرنے والے ان کے ممتحن قرار پاتے تھے۔ پاکستان کے تنخواہیہ طبقے میں ایسی کم ظرفی کی بہت سی مثالیں ملتی ہیں۔
ضیا آمریت کی مخالفت میں ملازمت سے برطرف کیے گئے۔ عدالت نے ناصحانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ استاد ہوتے ہوئے سیاست میں حصہ کیوں لیتے ہیں؟ ڈاکٹر مہدی نے اپنے مخصوص ٹھہرے ہوئے مگر گرج دار لہجے میں جواب دیا۔ ’سیاست کی تعلیم دینا بطور استاد میرے منصب کا حصہ ہے‘۔ سیاست کی تعلیم وہ طالب علموں ہی کو نہیں، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو بھی اسی دوٹوک انداز میں دیتے تھے۔ جب تک پاکستان کی زمین پر ایسے سوجھوان کردار پیدا ہوتے رہیں گے، اس دھرتی کے افتادگان خاک کے لیے امید باقی رہے گی۔ تاہم اب زمینی حقیقت بھی دیکھ لیجیے، چالیس برس سے اس ملک کی درس گاہوں میں طالب علموں سے سیاست میں حصہ نہ لینے کا حلف نامہ لیا جاتا ہے۔ تعلیم یافتہ طبقے کو سیاست سے بیگانگی کا حکم دیا جائے گا تو پھر کیا تعجب کہ شہری عملی زندگی میں داخل ہو کر اجتماعی بہتری کی بجائے ذاتی مفاد کی دوڑ میں شریک ہو گا نیز پارلیمنٹ کے فلور پر سیاسی استدلال کی بجائے گالی دشنام کی گونج سنائی دے گی:
اجاڑ موسم میں ریت دھرتی پہ فصل بوئی تھی چاندنی کی
اب اس میں اگنے لگے اندھیرے تو کیسا جی میں ملال رکھنا

(بشکریہ: ہم سب لاہور)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزادی صحافت ڈاکٹر مہدی حسن صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر عبدالحئی بلوچ وفاق کی توانا آواز تھے،تیسری برسی کے موقع پر زاہد حسین گردیزی کی بات چیت
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : جرمنی کے انتخابات۔۔۔ نسل پرست اور انتہاپسند ووٹروں میں اضافہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم مئی 4, 2026
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.