Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم : عدلیہ کی بنیادوں میں بارُود!!
کالم

عرفان صدیقی کا کالم : عدلیہ کی بنیادوں میں بارُود!!

ایڈیٹرمارچ 25, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد ہائیکورٹ پر ایک عرصے سے جلالی کیفیت طاری ہے۔ اِس کیفیت کا ارتعاش، شہرۂِ آفاق چھبیسویں ترمیم سے پہلے ہی محسوس کیاجا رہا تھا۔ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ اِس ارتعاش کا سبب کیا تھا جو پہلے اضطراب اور پھر اشتعال کی شکل اختیار کرگیا۔ تحقیق وجستجو کرنے والے صحافی اور معاملات کو گہری نظر سے دیکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ اِس کیفیت کا کچھ نہ کچھ تعلق تحریکِ انصاف کے بانی اور قائد، عمران خان کی گرفتاری، قید اور اُن پر بنے گوناں گوں مقدمات سے ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کا رویہ اُن کے بارے میں ہمیشہ نہایت مشفقانہ ،ہمدردانہ بلکہ عاشقانہ رہا۔ پہلی گرفتاری کے فوراً بعد جب سرِشام خصوصی عدالت لگی اور حکم صادر ہوا کہ عالی مرتبت ملزم کو مرسڈیز گاڑی میں بٹھاکر، ججوں کے لئے مخصوص گیٹ سے عدالت لایاجائے تو انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ خان صاحب کو لایاگیا تو چیف جسٹس، عمر عطا بندیال بصد مشکل تقاضائے منصب کے مطابق توازن قائم رکھ پائے۔ چبوترے سے نیچے اُتر کر بغل گیر تو نہ ہوئے لیکن ’’گُڈ ٹو سی یُو‘‘ کہہ کر، نہایت بے ساختگی سے اپنے جذباتِ مسرّت کا اظہار کچھ اِس طرح کیا کہ تاریخ رقم ہوگئی۔ اُنہوں نے یہ حکم بھی صادر فرمایا کہ ملزم کو رات کے وقت، پولیس لائن کے آراستہ پیراستہ بنگلے میں رکھا جائے۔ اُسے جو بھی ملنے آئے، روکا نہ جائے۔ چنانچہ رات کو صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انواع واقسام کے کھانوں کے طباق اُٹھائے پولیس لائن پہنچ گئے۔ یوں پاکستان کے منصفِ اعظم نے ایک واضح پیغام دیا کہ عمران خان کو نوازشریف، آصف زرداری یا اِس قبیل کا کوئی عام قیدی نہ سمجھا جائے، اُس کا مرتبہ ومقام اُن سب سے منفرد وممتاز ہے۔ عمرعطا بندیال اُس روایت کی رِدائے خوش رنگ میں نئے بیل بوٹے ٹانک رہے تھے جسے آصف سعید کھوسہ، عظمت سعید شیخ، ثاقب نثار اور اُن کے رفقاء نے بڑی محنت سے بُنا تھا۔ قاضی فائز عیسیٰ نے زمامِ عدل سنبھالی تو عمران نواز روایت کے پاسبانوں کے پَر بندھ گئے اور اُن کی اُڑانیں محدود ہوگئیں۔
آج سے ٹھیک ایک برس پہلے جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ جج صاحبان کا شہرۂِ آفاق خط منظر عام پر آیا تو ایک کھلبلی سی مچ گئی۔ سوال پیدا ہوا کہیکایک اِس طرح کا خط لکھنے اور اُسے کمال اہتمام کے ساتھ میڈیا میں نشر کرنے کا سبب کیا ہے؟ خط میں ’’ایجنسیوں‘‘ کی مداخلت کا ذکر کیاگیا۔ اِس ضمن میں کئی ماہ پرانے کسی واقعہ کو بطور سند بھی پیش کیاگیا۔ اہلِ پاکستان کے لئے یہ کوئی چونکا دینے والی باتیں نہ تھیں۔ خود چھ خط نویس جج صاحبان، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی عدل کی دنیا میں اچانک وارد ہونے والے اجنبی نہیں تھے۔ سب کوا پنے وطن کی آب وہوا اور موسموں کے چال چلن کا بخوبی اندازہ تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی تو اُس وقت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کا حصہ تھے جب اُن کے خط سے ساڑھے پانچ برس قبل، اکتوبر2018میں اُن کے سینئر ترین جج شوکت عزیز صدیقی کو، ایسے ہی ایک جُرم، کی پاداش میں نمونہ عبرت بنا دیاگیاتھا۔ تب ، ’’ایجنسیوں کے کردار‘‘ کے سب سے بڑے نقاد جسٹس اطہر من اللہ کے لبوں سے ایک حرفِ احتجاج تک نہ پھوٹا تھا۔ شوکت عزیز کے جانے سے اُنہیں چیف جسٹس کی مسند پر فروکش ہونے کا موقع مل گیا اور وہ بصد تمکنت اس منصبِ جلیلہ پر فائز ہوگئے۔ تب جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی لب بستہ رہنے کو ترجیح دی اور حق گوئی و بے باکی کو آنے والے ساڑھے پانچ سالوں تک موقوف رکھا۔
اب تو اڈیالہ جیل سے شاہراہِ دستور کے کنارے کھڑی عالی مرتبت عمارتوں تک خطوں کا ایک سلسلہ ہے کہ تھمنے میں نہیں آرہا۔ اِن سب خطوط میں آپ کو کہیں نہ کہیں اُس تمنا یا آرزو کا رنگ ضرور دکھائی دیگا جس نے اوّل اوّل آصف سعید کھوسہ کے دِل میں جنم لیا اور جسے ’’گُڈ ٹو سی یُو‘‘ کہہ کر عمر عطا بندیال نے جذبہ واحساس میں گندھے رومانوی کلمے کی شکل دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اَب یہ رنگ ’’ہولی‘‘ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ نہ صرف عدالت کے درودیوار اِس رنگ میں نہا گئے ہیں بلکہ اِس کے چھینٹوں سے شاہراہِ دستور بھی گل رنگ ہو رہی ہے۔
تازہ ترین گُل افشانی کا شاہکار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے وہ جُملے ہیں جو اُنہوں نے، عمران خان ہی کے حوالے سے ایک مقدمہ اپنی کاز لسٹ سے نکال دیے جانے پر ادا کئے۔ انہوں نے بھری عدالت میں اپنے اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے کہا __’’ ایسا کرنے (کاز لسٹ سے مقدمہ نکال دینے) سے پہلے، میری عدالت کی بنیادوں میں بارُود رکھ کر اُڑا دیتے۔‘‘ عمران خان کی مبیّنہ وکیل مشال یوسف زئی نے آتشیں ماحول سے حوصلہ پا کر مٹھی بھر بارُدو پھینکتے ہوئے کہا __ ’’سَر آپ دیکھئے! ہمارے ساتھ باہر یہ ہورہا ہے تو بانی پی۔ٹی۔آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں یہ لوگ کیا کرتے ہوں گے؟‘‘ اس پر جج صاحب نے کہاکہ ’’آپ یہ بات کہہ رہی ہیں۔ ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر پڑ گئی ہے۔ جو گائیڈڈ میزائل آپ کی طرف جارہا تھا، وہ اب ہماری طرف آ رہا ہے۔‘‘ جج صاحب نے مزید فرمایا__ ’’کیا آپ کرپشن اور اقربا پروری کے دروازے کھول رہے ہیں؟ ریاست نے اگر یہی فیصلہ کرلیا ہے کہ اُس نے جنگ جیتنی ہے تو میرا یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔‘‘ مقام شکر ہے کہ ایسا کہنے کے باوجود وہ منصب قضا پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو کسی صدمے یا خلا سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔
اِس قضیے کا تعلق بھی ممتاز ومنفرد قیدی، عمران خان سے ہے جنہوں نے جیل میں ملاقاتوں اور سہولتوں کے حوالے سے چھبیس درخواستیں دائر کر، یا کرا رکھی ہیں۔ اِن درخواستوں کے حوالے سے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے چیف جسٹس کے پاس عرضی گزاری کہ ’’مختلف عدالتوں میں، مختلف تاریخوں پر لگے مقدموں سے انتظامی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ مختلف جج صاحبان کے فیصلوں یا ہدایات میں بھی یکسانیت نہیں ہوتی۔ اسلئے استدعا ہے کہ ان چھبیس درخواستوں کو یکجا کرکے کوئی بڑا بینچ سُن لے۔‘‘ عمران خان کے وکیل نے اس پر اعتراض نہ کیا چنانچہ قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپنی سربراہی میں ایک تین رُکنی لارجر بینچ قائم کرکے تمام درخواستوں کو یکجا کردیا ۔ ان میں مشال یوسفزئی کی وہ درخواست بھی شامل تھی جو جسٹس سردار اعجاز اسحاق سُن رہے تھے۔ جسٹس صاحب نے اس اقدام کو قانون اور عدالتی قواعد وضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے، اُن کی عدالت کی بنیادوں میں بارُود بھرنے کے مترادف قرار دیا۔
مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ جسٹس صاحب کا موقف درست ہے یا سہ رُکنی بینچ کا لیکن اتنا جانتا ہوں کہ جسٹس منیر سے لے کر عہدِ حاضر تک، صاحبانِ عدل نے کب کب کس سنگ دلی کے ساتھ جمہوریت اور پارلیمان کی بنیادوں میں نہ صرف بارُود بھرا بلکہ اس بارُود کو آگ دکھا کر اُن کے ایسے پرخچے اُڑائے کہ وہ برسوں اپنے اجزائے پریشاں سمیٹتے رہ گئے۔ عدلیہ کی بنیادوں میں بارُود بھی خود صاحبانِ عدل نے بھرا جن کے بعض فیصلوں نے آئین وقانون کے ساتھ وہ سلوک کیا جو عید قربان کے موقع پر بے ہنر قصاب، قربانی کے جانوروں سے کرتے ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عدلیہ عرفان صدیقی کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleناروے میں سات سو مساجد اور ایک مولوی کی جاہلانہ گفتگو : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (41 )
Next Article آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں : نماز جنازہ خود پڑھائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.