Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»صوبائی اوروفاقی حکومت کی توجہ کے لئے : روزنِ دیوار سے / عطاءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

صوبائی اوروفاقی حکومت کی توجہ کے لئے : روزنِ دیوار سے / عطاءالحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 28, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے ایک دیرینہ دوست نے اورنج ٹرین پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل ارسال کی ہے جو ظاہر ہے کہ بلینزمیں ہے اور ان اخراجات کاموازنہ تعلیم اور صحت پر خرچ ہونے والے اخراجات سے کیا ہے، جو اورنج ٹرین سے کہیں کم رکھے گئے ہیں۔ اول تو اب میں سوشل میڈیا کو افواہ سازی اور من گھڑت اعداد وشمار اور شرفا پرگندے الزامات کا ایک بدترین گٹر سمجھنے لگاہوں۔ اگرچہ سوشل میڈیا پر بہت عمدہ چیزیں بھی پڑھنے اور دیکھنے کو ملتی ہیں مگر ایک گروہ نے اسے جھوٹ پھیلانے کا ایک ’’موثر‘‘ ذریعہ بھی بنا لیا ہے۔ تاہم اگر اورنج ٹرین پر زیادہ اورتعلیم اورصحت پر کم بجٹ رکھنے کی بات درست ہے، تو بھی میرا سوال یہ ہے کہ ماضی کی ساری حکومتیں پنجاب میں بسوں میں دھکے کھانے والے اور ویگنوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفرکرنے والے عوام کو سفر کی بہترین سہولتیں دینے کی بجائے ساری رقم صحت اورتعلیم پر ہی خرچ کرتی تھیں؟ ظاہرہے ایسا نہیں تھا اور صورتحال یہ بھی نہیں ہے کہ ان دنوں تعلیم اورصحت کے شعبوں کو نظرانداز کیا جارہاہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس حوالے سے بھی بہت بہتری آئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران مجھے پاؤ ں کے فریکچر کی وجہ سے دو تین اسپتالوں میں جانے کا اتفاق ہوا اور مجھے خوشی ہوئی کہ حالات پہلے سے کہیں بہتر ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نےسڑکوں، لنک روڈز، اوور ہیڈ برج سے موٹر ویز اور انڈر پاسز سے عوام کوبہترین سہولتیں دی ہیں۔ اب دور دراز قصبوں اور گاؤ ں کو جانے کے لئے سات آٹھ گھنٹوں نہیں صرف دو تین گھنٹوں کا سفر کرنا پڑتاہے۔ اسی طرح میٹرو بس اور اب اورنج ٹرین سے عوام کی سفری تکلیفوں میں بے پناہ کمی واقع ہوگی۔ ان سہولتوں کا اندازہ ہم کاروں میں سفر کرنے والے نہیں کرسکتے۔ اس کا اندازہ ان عوام کو ہے جنہیں آج تک بھیڑ بکریاں سمجھاجاتا رہاہے۔ آپ حیران ہوں گے کہ اب شاہدرہ سے لاہورایئرپورٹ صرف پندرہ منٹ کے فاصلے پر رہ گیا ہے اور یہی صورتحال موٹر وے کے ذریعے آٹھ آٹھ دس دس گھنٹوں کا سفر آدھے سے بھی کم وقت میں طے ہونے لگاہے!
بات یہ نہیں کہ معترضین اس حقیقت سےواقف نہیں ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ انہیں عوام کو دی گئی ان سہولتوں کا پورا ادراک ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں کہ آنے والے انتخابات تک جب لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوگا، دہشت گردی اب برائے نام رہ گئی ہےاور اس میں بھی مزیدکمی واقع ہوگی، اگر کوئی بیمار ہے تو ایک فون پرایمبولنس اسے گھر سے لےکر اسپتال کی ایمرجنسی تک چھوڑ کر آئےگی، ابتدائی طبی امداد کے لئے موٹرسائیکل اسکواڈ بھی موجود ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤ ں کو ایسی صورتحال میں مبتلا کیا جارہاہے کہ انہیں اپنی پڑجائے اور وہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا نہ کرسکیں۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تمام تر دباؤ اور رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ کے ایم پی اےاور ایم این اے پوری استقامت سے کھڑے نظرآتے ہیں۔
ان دنوں ایک افواہ بھی سننے میں آرہی ہے کہ حکومت اور حکومت سے باہر کچھ عناصر الیکشن سے کچھ پہلے اور بعد میں زبردست ’’لوڈشیڈنگ‘‘ کا ’’اہتمام‘‘ کریں گے تاکہ عوام کو یہ تاثر دیاجاسکے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے جو دعوے کئے تھے وہ سب غلط تھے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی وافر مقدار میں تیار کر رکھی ہے اور کسی سازش کے بغیر لوڈشیڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسی طرح سوئی گیس کے نئے اور پرانےکنکشنز کے حوالےسے بھی بہت کچھ سننے میں آ رہا ہے جس سے عوام کو گیس کے پرابلم سے بھی واسطہ پڑے گا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ چوکس رہے! شہباز شریف تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات کام کرتے ہیں، اس وقت میں سے کچھ وقت ان سازشوں کے سدباب کے لئے بھی نکال لیں تو بہترہوگا!
اتنے سنجیدہ کالم کی ’’دف‘‘ مارنے کےلئے ایک بالکل انوکھی غزل جو فیصل آباد سے منور حسین نے مجھے ارسال کی ہے۔ شاعر کا نام انہیں بھی نہیں پتا، البتہ تخلص ان کا احمد ہے سو احمد صاحب کے شکریئے کے ساتھ یہ انوکھے قافیے اور ردیف والی غزل نذرِ قارئین ہے۔
لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے
عشق پیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے
کیتلی ہجر کی تھی، غم کی بنالی چائے
وصل کی پی نہ سکے ایک پیالی چائے
ہم نے مشروب سبھی مضر صحت ترک کئے
ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی چائے
میرے دالان کا منظر کبھی آ کر دیکھو
درد میں ڈوبی ہوئی شام، سوالی چائے
میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں
اس نے پھر اپنے ملازم سے منگا لی چائے
اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں
دل کے دربار پر چلتی ہے دھمالی چائے
رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں
اپنے ہاتھوں سے پِلا خیرسگالی چائے
عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جانِ احمد
ٹھنڈی ہوجائے تو پڑ جاتی ہے کالی چائے
ٌ ( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلائل پور کہانی (چند جھلکیاں) : چوراہا / حسن نثار
Next Article شاکر شجاع آبادی سے ڈاکٹر شاہدہ رسول تک : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.