Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»کیا بی بی کے بعد بھی بھٹو زندہ ہے ؟ ۔۔ انیلہ اشرف
اختصاریئے

کیا بی بی کے بعد بھی بھٹو زندہ ہے ؟ ۔۔ انیلہ اشرف

ایڈیٹراپریل 4, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بھٹو جسے 4 اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تاکہ اس کا نام ونشان ختم کیا جا سکےاس کے باوجود وہ آج بھی زندہ ہے۔وہ بھٹو جس کا نام ذوالفقار تھا۔جو شہید جمہوریت کہا جاتا ہے ۔وہ بھٹو جسے پاکستان کے مزدور کی آواز کہلا یا جاتاتھا۔وہ بھٹو جس کے ہر جلسے میں ایک ہی نغمہ بلند ہوتا تھا اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو کاخ امراء کے درو دیوار ہلا دو۔جس نے اس ملک کے غریب ،بھوکے ننگے،بےچھت اور بے سر وسامان لوگوں کو روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیا ۔وہ نعرہ اس بھٹو کی پہچان بنا اور دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ا س ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والا بھی وہی بھٹو تھا۔اسلامی سربراہی ممالک کی عزت نفس کی بحالی میں بھی اسی بھٹو نے کردار ادا کیا۔ایک وقت ایسا بھی آیا جب بھٹو غریب کا رہنماء اورجمہوریت کا واحد کارکن تصور کیا جانے لگا۔پھر جو ہوا تاریخ رقم کرنے والے اسے جیسے بیان کر تے ہیں ۔اس کے حقائق بتاتے ہیں کہ صرف بھٹو کو پھانسی دے کرصف ہستی سے نہیں مٹایا گیا بلکہ غریبوں اور جمہوریت کے واحد وارث کو بھی ہمیشہ کیلئے مٹایا دیا گیا۔آج بھی لوگ کہتے ہیں بھٹو زندہ ہے مگر میری نظر میں بھٹو صرف اس وقت تک زندہ رہا جب تک اس کی پنکی جس کا اصل نام بےنظیر تھا۔اپنے باپ اور لیڈر کے نظریہ کو لے کر چلتی رہی ۔جو واقعی بے نظیر تھی ۔ اس ملک کی ہر عورت،ہر مظلوم، جمہوریت، اسلامی دنیا کی بہترین رہنماء اور حکمرانی میں اس کی نظیر کبھی نہیں مل سکتی۔پنکی اس قوم کیلئے بھٹو کا تحفہ تھی ۔یہ اسی بھٹو کا تذکرہ ہے جس کی جوشیلی تقاریر لوگوں کے جذبات بھٹرکاتے ہو ئے انہیں اپنے ہونے کا احساس دلاتی تھی۔جو بڑے بڑے افسانوں کو حقیقت بنانا چاہتا تھا مگر اسے خود افسانہ بنا دیا گیا۔وہی بھٹو جو ہاری ،کسان اور عام آدمی کا نمائندہ کہلا یا جاتا تھاجو سرمایہ کار کا باغی تھا۔جس کے فلسفہ کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پا کستان کی اہم سیاسی جماعت ہے اور جیالے ایک ہی نعرے سے اپنے جوش کو گرماتے ہیں۔کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے۔کاش ایسا ہوتا بھٹو کو ہم واقعی زندہ رہنے دیتےتو کسی بھٹو کو کوئی کبھی نہ مارتا اور ہر گھر سے بھٹو نکلنے کی بجائے ہاری ،کسان اور مزدور نکل کر عزت نفس کے ساتھ اپنی اور ملکی معیشت کومضبوط کر رہے ہوتے نا کہ سرمایہ کار ان کی زرخیز زمین بنجر کرتے ہوئے قابض ہوتے۔پیپلزپارٹی کے وارثوں سے معذرت کےساتھ اانتہائی دلگرفتی میری ناقص عقل کے مطابق آج بھٹو زندہ نہیں ہے اور نہ ہی اب ہو سکتا ہے۔بھلا ہو بھی کیسے کہ اس کے نظریہ کو لے کر چلنے والے بے نظیر کے بعد مجھے اس طرح فعال نظر نہیں آئے جیسے ہونے چاہیئے تھے ۔بھٹو ،بھٹو کا نظریہ،جیالے اور اوپر بیان کی گئی تمام باتیں خواب وخیال بن چکے ہیں۔بھٹو کے زندہ ہونے کے مذاق کا دکھ نہ جانے آنے والے تاریخ دان اپنے صفحات پر کتنی سنگینی سے بیان کریں گے اور آنے والی نسلیں اسے کیسے لیں گی۔مگر مجھے تو دکھ صرف بھٹو کے مرنے اور مرنے سے زیادہ اس کے سچے نظریہ کو جھوٹ بنتے دیکھ کر ہوتا ہے۔کاش کوئی تو میرے غریبوں کو امید دلائے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرے۔بس اتنا ہے کہ بھٹو کے لفظ سن کر اسے بھولنا ناممکن ہے ۔کیسے کیسے ہم نے مٹی میں ملا دیئے اور ملائیں گے نجانے یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے گا۔بھٹو ہم شرمندہ ہیں۔۔تم ہاری ،کسان اور مزدور کی بجائے سرمایہ دار کی آواز بنتے تو شائد آج بھی زندہ ہوتےبھلا کوئی کسی غریب و محروم کی آواز بھی بنتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموت کو مارنے والا بھٹو ۔۔ ایم آر ملک
Next Article دنیا کی بیٹی / زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.