Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : جاوید اختر کے بعد شبانہ جی ( پہلا حصہ )
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : جاوید اختر کے بعد شبانہ جی ( پہلا حصہ )

ایڈیٹراگست 8, 202524 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shabana azmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں ممبئی کے جاوید اختر پاکستان میں بہت ’’اِن‘‘ ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستان کے بارے میں کافی زہر اُگلا اور اسکا جواب پاکستان کے تمام ادبی و غیرادبی حلقوں کی طرف سے سامنے آیا۔ جاوید اخترسے میری دو تین ملاقاتیں ہیں، دو ملاقاتیں انڈیا میں اور ایک پاکستان میں ہوئی۔ وہ بہت اچھی پرسنیلٹی کے مالک ہیں، مشاعروں میں ان کو بہت اہتمام سے بلایا جاتا ہے۔ مگر مجھے ان کی شاعری نے کبھی متاثر نہیں کیا۔ سو ممبئی کی فلم انڈسٹری سے وابستگی اور چند مقبول گیت لکھنے سے ان کی آؤ بھگت بہت کی جاتی ہے۔ لاہور میں فیض احمد فیض ایسے باکمال شاعر، باکمال انسان اور باکمال پاکستانی کی پذیرائی فیض صاحب کی اولاد فیض کے نام پر کاروبار کر رہی ہے۔ وہ کسی اور کو مدعو کرے نہ کرے فلمی دنیا کے حوالے سے شہرت یافتہ جاوید اختر کو ضرور مدعو کرتی ہے اور انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ وہ پاکستان کے بارے میں کیا کہتے ہیں مگر دوسرے پاکستانیوں کو اس سے تکلیف پہنچتی ہے۔ تاہم جاوید کا ذکر بعد میں پہلے شبانہ بیگم سے مل لیں۔
روزِ اوّل سے سرمد صہبائی میراپسندیدہ شاعر ہی نہیں، پسندیدہ شخص بھی ہے۔ گزشتہ دنوں میں نے جاوید اختر کی بیگم اور اداکارہ شبانہ کے حوالے سے ایک دلچسپ تحریر پڑھی، سرمد ایک کھلے دل و دماغ کا شخص ہے، اسکی پاکستان سے محبت (میری طرح) جارحانہ نہیں، بلکہ بہت مقصدی ہے، مگر جاوید اور شبانہ کے رویوں نے انہیں بھی ’’اگریسو‘‘ بنا دیا۔ میں اب اپنی طرف سے کچھ نہیں کہوں گا کہ سرمد کی گفتگو کا مزا خراب ہوگا، سو میں درمیان سے نکلتا ہوں اور آپ اور سرمد کو آمنے سامنے کرتا ہوں!
’’یہ ایک نہ بھولنے والی رات تھی۔ 1989ء میں شبانہ اعظمی جمیل دہلوی کی فلم The Immaculate Conceptionمیں کام کرنے پاکستان تشریف لائی تھیں۔ میں اس زمانے میں اپنی فلم فنکار گلی بنا رہا تھا۔ جمیل کا مقامی پروڈیوسر احسن چوہدری جسے میں پیار سے پنڈت کہتا تھا، میری فلم کا بھی پروڈیوسر تھا۔ تقریباً ہر شام پنڈت کے گھر ہماری محفل جمتی۔ میں جمیل کے سکرپٹ کے اردو کے مکالمے لکھ رہا تھا۔ اس میں پاکستانی جرنلسٹ خاتون کا بھی رول تھا جسکے ایک انگریز کے ساتھ تعلقات بنتے ہیں اور وہ اسے پاکستان کے کچھ خفیہ راز بتاتی ہے۔ رول کوئی زیادہ اہم نہیں تھا، لیکن اس کیلئے جمیل نے شبانہ اعظمی کو کاسٹ کیا تھا۔ جب شبانہ کراچی تشریف لائیں تو ہر آدمی ان سے ملنا چاہتا تھا۔ بڑے رئیس زادے اور سیاست دان انہیں گھر بلانا چاہتے تھے۔ ایک دن جمیل نے مجھ سے کہا تم شبانہ سے ملنا چاہتے ہو؟ میں نے شبانہ کی کچھ فلمیں دیکھی ہوئی تھیں۔ خاص طور پر جن کو شیام بینیگل نے ڈائریکٹ کیا تھا اور ان میں مجھے ان کی اداکاری بہت پسند آئی تھی۔ میں شبانہ جی کا مداح تو ضرور تھا لیکن میں کبھی کسی مشہور شخصیت کو زندگی میں نہ تو خواہ مخواہ ملا تھا اور نہ ملنا چاہتا تھا۔ میں نے کہا اگر وہ اسی طرح جیسے یہاں تم بیٹھے ہو ہمارے ساتھ بیٹھی ہوں تو کوئی حرج نہیں، لیکن میں ان سے خاص طور پر نہیں ملنا چاہتا۔
جمیل نے کہا میں اسے تمہارے بارے میں بتا دوں گا۔ وہ تمہارے ساتھ مل لے گی۔ میں نے اسے پھر کہا یار! میں اس کو اس طرح نہیں ملنا چاہتا۔ اتفاقاً ملاقات ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ اس پر پنڈت نے کہا بکواس نہ کرو۔ میں بھی اس سے ملنا چاہتا ہوں ہم دونوں اکٹھے ملیں گے۔ میں خود تمہیں ساتھ لے کر جائوں گا۔کراچی شہر میں شبانہ کا والہانہ استقبال کیا جا رہا تھا۔ روزانہ وہ کسی نہ کسی ڈنر پارٹی میں بلائی جاتیں۔ انکے ساتھ تصویریں کھنچوائی جاتیں اور ان کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا۔ دوسرے دن جمیل نے کہا شبانہ سے اس کی بات ہو گئی ہے تم لوگ رات گیارہ بجے اسے پارٹی سے لے کر کہیں اکیلے بیٹھ کر گپ شپ کر لینا۔ پنڈت شام کو نہا دھو کر خوب تیاری کے ساتھ مجھے کار میں بٹھا کر ایک عالی شان بنگلے میں لے گیا۔ میں نے کہا تم اندر جائو اور شبانہ جی کو لے آئو۔ میں گاڑی کے اندر ہی بیٹھتا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد شبانہ جی نیلی ساڑھی میں ملبوس پائوں میں اونچی ایڑیاں پہنے باہرآئیں اور کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئیں۔ کوئی خاص تعارف نہ ہوا۔ بس گاڑی کراچی کی کشادہ سڑکوں پر چل پڑی۔ چاروں طرف سانیو، فلپس ٹی وی، پیناسونک اور ایسی کئی کمپنیوں کے بڑے بڑےنیون سائز چکاچوند پیدا کر رہے تھے۔ ایک دم پچھلی سیٹ سے آواز آئی۔ Why you Pakistani People are so colonial ?’’تم پاکستانی لوگ اتنے کلونیل کیوں ہو؟‘‘میں شبانہ جی کے لہجے اور طرزِ تخاطب پر حیران ہوا ۔ یہ تم پاکستانی لوگ کلونیل؟اس سے پہلے کہ ہم میں سے کوئی بولتا۔ انہوں نے پھر فرمایا:What are these multinationals doing here.Why don’t you throw them out?’’یہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اشتہار یہاں کیا کر رہے ہیں؟ آپ ان کو اپنے ملک سے باہر کیوں نہیں نکالتے؟‘‘
ہم دونوں بالکل خاموش رہے یوں لگا جیسے وہ کوئی بیگم ہیں اور ہم ان کے دو ملازم ،جنہیں ڈانٹا جا رہا ہے۔ میرے ذہن میں تھا کہ ہم ان سے کوئی فلموں کی بات کریں گے کچھ ادب اور کلچر کے بارے میں گپ شپ کریں گے لیکن وہ تو کسی اور ہی موڈ میں تھیں۔Where are the slums of this city?تھوڑی دیر بعد پھر بولیں ’’اس شہر کی غریب آبادیاں کہاں ہیں؟‘‘یاد رہے کہ یہ سب گفتگو وہ انگریزی یعنی ایک نوآبادیاتی زبان میں کر رہی تھیں۔’’وہ ان بلڈنگز کے پیچھے ہیں‘‘ پنڈت نے ڈرتے ڈرتے بلند عمارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:So you have pushed them behind these tall buildings’’اچھا تو آپ لوگوں نے انہیں ان اونچی بلڈنگوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے‘‘ایک اور ڈانٹ پڑی۔ اپنے ملک سے محبت سبھی کو ہوتی ہے، لیکن اس کو بہانہ بنا کر کسی دوسرے ملک کو نیچا دکھانا کم از کم ایک آرٹسٹ کو زیب نہیں دیتا۔ بھارت سے بہت سے فنکار پاکستان آ چکے ہیں۔ دلیپ کمار، اوم پوری، نصیر الدین شاہ، شیام بینیگل اور کئی ادیب اور شاعر جیسے شمس الرحمن فاروقی اور شمیم حنفی صاحب۔ (باقی کل)
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ShabanaAzmi #AtaaUlHaqQasmi #QasmiColumn #IndianCinema #LegendaryActress #ArtAndCulture #FilmAndLiterature #BollywoodIcon #CelebrityColumn #CrossBorderCulture #شبانہاعظمی #اطہرالحققاسمی #کالم #ادبوفن #فلمکیدنیا #ثقافتیروابط #بولی وڈاداکارہ #فنکاروںکاسفر #محبتکاپیغام #ادبیچہرے شبانہ اعظمی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبحریہ ٹاون جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد
Next Article عابد عمیق اور تل وطنی : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عطاء الحق قاسمی کا کالم : جاوید اختر کے بعد شبانہ جی!

اگست 9, 2025

جاوید اختر کے بعد شبانہ جی : عطاء الحق قاسمی کا کالم ( دوسرا حصہ )

اگست 8, 2025

ممبئی : اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں‌

جنوری 18, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.