اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن سپر بلڈ مون کا نظارہ ہوا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کامشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں بھی کیاجاسکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگیا۔
مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بج کر 31 منٹ پر ہوا، چاند گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر تھا اور چاند مکمل طور پر سرخ ہو گیا ۔
مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہوا، جزوی چاندگرہن کا اختتام 12 بج کر 57 منٹ پر ہوا جبکہ رات ایک بج کر 55 منٹ پرچاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ گیا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
فیس بک کمینٹ

