Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد مجید جعفری»جیل ہوٹل،ظالم بیگم اور بے چارہ طرم خان ۔۔ شاہد مجید جعفری
شاہد مجید جعفری

جیل ہوٹل،ظالم بیگم اور بے چارہ طرم خان ۔۔ شاہد مجید جعفری

ایڈیٹراپریل 15, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
angry wife
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہتے ہیں کہ شمالی یورپ میں ایک ایسا ہوٹل بھی پایا جاتا ہے کہ جہاں انسان کی نظروں میں آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے جیل کی تھیم کو اپنایا گیا ہے اور یہاں آنے والوں کو ہوٹل میں ایک قیدی کی طرح زندگی گزارنی پڑتی ہے اور بات میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیئے قیدیوں پر تشدد بھی کیا جاتا ہے میرے خیال میں شمالی یورپ میں ایسا کرنے کی ضرورت اس لیئے پیش آ گئی کہ وہاں پر باقاعدہ شادی کرنے کا رواج نہیں ہے اور اگر کہیں ہے بھی تو بقدرِ اشکِ بلبل ۔ اسی لیئے انہوں نے آزادی کی قدر و قیمت جاننے کے لیئے جیل ہوٹل بنا دیا۔ جبکہ اس کے برعکس ہمارے ہاں چونکہ ابھی تک شادی کرنے کا باقاعدہ رواج موجود ہے اس لیئے ہمیں آزادی کی قدر و قیمت بتانے کے لیئے کسی جیل ہوٹل کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ ہمارے ہاں اس قسم کے تجربے کی بجائے سیدھے سبھاؤ شادی کر دی جاتی ہے کہ جا بچہ راوی نہ کوئی آوی تے نہ کوئی جاوی۔ ابھی میں نے اتنا ہی لکھا تھا کہ اچانک مجھے ایک مجھ سے بھی پرانی بات یاد آ گئی ) اتنی پرانی کہ اس بات کو ریٹائر ہوئے بھی تقریباً 25 سال ہو گئے ہیں ) جس کے مطابق شوہر نامدار رونی صورت بنا کر گھر میں داخل ہوئے تو بیوی نے اس کی وجہ پوچھی تو شوہر صاحب نے رقت آمیز لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا بتاؤں بیگم آج تو میرا ہر کام ہی الٹ ہو گیا۔ پہلی غلطی یہ ہوئی کہ باس اپنی سیکرٹری کے ساتھ راز و نیاز میں مصروف تھا کہ عین اس وقت میں کمرے میں داخل ہو گیا جبکہ دوسری خطا مجھ سے یہ ہوئی کہ میں غلطی سے متعلقہ فائل کی بجائے کوئی اور فائل اُٹھا کر لے گیا تھا اور تیسری اور سنگین غلطی مجھ سے یہ ہوئی کہ باس کی ٹیبل پر فائل رکھتے ہوئے غلطی سے میرا ہاتھ ان کے ہاتھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے پتہ نہیں کیسے میز پر رکھا ہوا چائے کا کپ ان پر جا گرا۔ یہ دیکھ کر باس غصے سے آگ بگولہ ہو گیا اور اس نے فائل اُٹھا کر میرے منہ پر دے ماری اور چلا تے ہوئے بولا ” جہنم میں جاؤ“ ۔اس پر بیوی نے افسوس بھرے لہجے میں اس سے پوچھا کہ تو پھر آپ نے کیا کیا ؟ تو شوہر بولا ۔اسی لیئے تو گھر آیا ہوں۔
ہاں جیل سے مجھے یاد آیا ہمارے ایک دوست ہوا کرتے تھے جو کہ خود کو بہت بڑا تیس مار خان سمجھتے تھے بہت کرو فر والے اور ہمیشہ لیئے دیئے رہتے تھے اور کبھی ناک پہ مکھی نہیں بیٹھنے دی لیکن پھر ایک دن مکھی بیٹھ گئی میرا مطلب ہے کہ ان کی شادی ہو گئی اور دوستو آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ بقول شاعر شادی کے جو افسانے ہیں رنگین بہت ہیں۔۔۔لیکن جو حقیقتیں ہیں سنگین بہت ہیں۔ شادی کے رنگین افسانے کب شروع ہو کر ختم ہوئے ۔۔۔ انہیں پتہ ہی نہیں چلا ۔ چنانچہ ہنی مون پیریڈ کے ختم ہونے کے بعد آہستہ آہستہ بیوی کے نادیدہ ہاتھوں نے ان کے ساتھ ہاتھ کرنا شروع کر دیا سب سے پہلے بھابھی نے دوست کی تیس مار خانی کے ساتھ وہ حال کیا جو کہ ایک سائیکل چور کا تھانے میں کیا جاتا ہے چنانچہ ایک دن کی بات ہے کہ موصوف دروازہ بند کیے بڑے خشوع و خصوع کے ساتھ اپنی بیوی کے پاؤں داب رہے تھے کہ اتنے میں ان کی منجھلی بہن پھرتی پھراتی وہاں پر آ نکلی بھائی کو اس حالت میں دیکھ کر اس نے اپنی انگلی دانتوں میں دابی اور چمت ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی اس ناہنجار نے یہ بریکنگ نیوز کچھ نمک مرچ کے ساتھ باقی گھر والوں کے گوش گزار دی۔ چنانچہ منجھلی کا آنکھوں دیکھا حال سن کراس کے بہن بھائیوں خاص کر بہنوں نے آس پڑوس میں واویلا شروع کر دیا کہ ہمارا بھائی تو بیوی کے تھلے لگ گیا ہے ہوتے ہوتے یہ بات دوست کے باریک کانوں تک بھی پہنچ گئی چنانچہ اس نے جو اُڑٹی اُڑتی زبانِ طیور کی جو یہ منفی پراپیگنڈہ سنا تو وہ غیرتِ ذاتی سے زمین میں گڑتے گڑتے رہ گیا اور پھر اس مدعا پر پہلے اس نے غور کیا پھر غوض کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ فوری طور گھر والوں کی ایک ہنگامی کانفرنس طلب کی جائے۔ اور وہاں پر ان سے خطاب کرتے ہوئے بظاہر اپنے گھر والوں کو مخاطب کر کے لیکن در پردہ اپنی بیگم کو سناتے ہوئے کہنے لگا کہ کان کھول کر سن لو میں لوہے کا چنا ہوں آسانی کے ساتھ نہ چبایا جاؤں گا کہتے ہیں کہ اپنے خاوند کا جذباتی خطاب سن کر پہلے تو بیگم چپ رہی پھر ہنس دی کہ منظور تھا پردہ اس کا۔ لیکن اس خطاب کے فوراً بعد اس نے اپنے پروگرام کے فیز ٹو پر کام شروع کر دیا جس پر عمل درآمد کے بعد ہمارا دوست جو کہ پہلے بڑا طرم خان بنا پھرتا تھا اب اس کا طرم تربیلہ ڈیم میں غرق ہو گیا جبکہ خان کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں کہ کدھر گیا۔ اور کروفر کے بارے میں کیا بتاؤں کہ وہ بچارا ” کر“ تو پہلے فیز میں ہی کچھ نہ کر سکتا تھا باقی بچہ ” فر“ تو لے دے کے اس کے پاس ایک ”فر “ والا کوٹ رہ گیا تھا جسے بھابھی نے اپنے بھائی کو دان کر دیا۔اور جہاں تک دوست کے لیئے دیئے ہونے کا تعلق ہے تو پیارے پڑھنے والو ! دیئے کا تو مجھے پتہ نہیں البتہ آج کل وہ اکثر اپنی بغل میں بیگم کا دوپٹہ لیے پھرتا ہے جسے یا تو اس نے پیکو کروانا ہوتا ہے یا پھر قمیض کا میچنگ رنگ کروانا ہوتا ہے ۔اس قسم کے لوگوں کی حالت دیکھ کر ایک دانشور نے کیا خوب کہا ہے کہ کسی کو اس کی ٹوٹی ہوئی چپل، بوسیدہ لباس اور بکھرے بالوں کی وجہ سے غریب نہ سمجھو۔ ہو سکتا ہے کہ وہ شادی شدہ ہو!۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمرنے کے بعد کیا ہو گا ؟ ۔۔ اظہر خان
Next Article خاموش کیوں ہو منٹو؟ ۔۔ عادل فراز ، لکھنؤ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.