Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم: پنجاب کی تقسیم
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: پنجاب کی تقسیم

ایڈیٹرجون 9, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ عرصے سے پنجاب کی دو صوبوں میں تقسیم کا غلغلہ بلند ہے۔ ہر اہم معاملے کی طرح اس پر بھی عوام کی کوئی رائے نہیں اور خواص کی رائے دو حصوں میں منقسم ہے۔سرائیکی صوبے کے حق میں بات کرنے والوں کے پاس دلائل کے انبار ہیں۔ پنجاب کی تقسیم کے خلاف بولنے والے بھی اپنی جگہ درست ہیں۔ ان کے خیال میں یہ پنجاب کو بے دست و پا کرنے کی سازش ہے۔انڈیا میں پنجاب ہریانہ اور پنجاب میں تقسیم ہو چکا ہے بلکہ اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں جو علاقہ پنجاب کہلاتا ہے، انڈیا میں قریباً ویسا ہی علاقہ ہریانہ، راجھستان اور پنجاب ہے۔ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ وہاں پنجاب کی تقسیم اور زمین کی اصلاحات کے پیچھے جاٹوں کی طاقت کم کر کے خالصتان کے خطرے کو دبانے کی سیاست بھی کارفرما تھی۔ بہرحال وہاں پنجاب تقسیم در تقسیم ہوا۔



یہاں پنجاب کی تقسیم کی بات جب بھی آتی ہے تو ہمیشہ جنوبی پنجاب اور سرائیکی صوبے کی بات ہونے لگتی ہے۔ کمزور یادداشت کے لوگوں کو یہ یاد نہیں کہ بہاولپور نامی ایک ریاست ہوا کرتی تھی جو پاکستان کا ایک صوبہ بہاولپور بن کے الحاق کے عمل سے گزری (کیسے گذری، یہ کہانی پھر سہی)
ون یونٹ بنا تو بہاولپور کا صوبہ مغربی پنجاب میں ضم ہو گیا اور جب ون یونٹ ختم ہوا تو صوبہ بہاولپور غائب ہو چکا تھا۔پنجاب کی تقسیم اگر انتظامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے تو پہلے بہاولپور کا صوبہ بحال کیا جائے۔ اگر کچھ لوگوں کو بہاولپور ریاست کے اچھے دن یاد ہوں تو جانتے ہوں گے کہ یہ کیسی خوش حال ریاست تھی کہ پاکستان کے سرکاری ملازمین کی پہلی تنخواہ بھی خیر سگالی کے طور پر بہاولپور نے ادا کی۔کئی دوسرے واقعات جن پر اب تو روایت کا گمان گزرتا ہے، اس ریاست کی خوش حالی کے سنائے جاتے ہیں۔وہی ریاست ون یونٹ میں دم گھٹ کے جنوبی پنجاب کا ایک پسماندہ علاقہ بن گئی۔میں نے فرید گیٹ کے اندر چنری اور گوٹے کے کام کے کپڑے اور چاندی کی نقشین جوتیاں بیچنے والوں کی دکانوں میں چند سال قبل تک نواب صادق عباسی کی تصویر لگی ہوئی دیکھی ہے۔بہت ممکن ہے یہ بات غداری ہو لیکن دیواروں پر لگی تصاویر بزور شمشیر بدل دینے سے حقیقت نہیں بدلتی۔ جہاں تک بات آتی ہے سرائیکی صوبے کی تو میرے خیال میں یہ نام بالکل بھی مناسب نہیں۔بہاولپور صوبے کو بحال کرنے کے بعد جو علاقہ جنوبی پنجاب میں آتا ہے کیا وہاں اکثریت کی زبان سرائیکی ہے؟ میرے خیال میں ایسا نہیں۔ پاکستان بننے کے بعد حصار، رہتک، ریواڑی، پیلی بھیت اور دیگر کئی اضلاع کے رہنے والے مہاجر ہو کر یہاں آئے۔ ان کی مادری زبان سرائیکی نہیں۔اس کے علاوہ بھی کئی دوسری زبانیں بولنے والے یہاں رہتے ہیں۔ زبان کی بنیاد پر کی جانے والی تقسیم کبھی اچھے نتائج نہیں دے گی۔اگر انتظامی معاملات کے لیے چھوٹے یونٹ بنانے بھی ہیں تو اس کے لیے ’صوبہ ملتان‘ کا نام کہیں بہتر ہے۔سالہاسال، خیبر پختونخوا صوبے کے نام پر ڈنڈم ڈنڈا ہوتی رہی۔ انگریز کا رکھا نام صرف ایک انتظامی مجبوری تھا۔ جب صوبے کا نام بدلا گیا تو ساتھ خیبر لگا دیا گیا کہ دل کو تسلی رہے۔ گلگت بلتستان کی کہانی بھی عجیب ہے(یہ بھی پھر سہی)
ہزارہ صوبے کا نعرہ بلند کرنے والوں پر گولی چلائی گئی۔ بات یہ ہے کہ تقسیم اگر انتظامی ہو تو کچھ فرق نہیں پڑتا لیکن اگر زبان اور ثقافت کو گھسیٹ لیا جائے تو پھر ہر 40 کلومیٹر کے بعد نیا صوبہ بنانا پڑے گا۔ہزارہ صوبہ بنا دیں گے تو پوٹھوہاری صوبہ بھی بنانا پڑے گا۔ پھر تینوں باروں، گوندل بار، ساندل بار اور نیلی بار کے بھی الگ صوبے بنائے جائیں گے۔ آخر جہاں کبھی پنجاب تھا وہاں صوبے ہی صوبے ہوں گے، پنجاب کہیں ڈھونڈے سے بھی نہ ملے گا۔سرائیکی صوبے کے لیے بھی یہ ہی عرض کروں گی کہ پنجاب نے 72 سال پہلے جتنا کشت و خون دیکھ لیا وہ کافی ہے۔مہربانی کر کے مزید خون بہانے سے گریز کریں۔ صوبہ بہاولپور کو بحال کریں، صوبہ ملتان کے لیے ریفرنڈم کرائیں، زبان، قومیت اور مذہب کے نام پر انسان کی تقسیم در تقسیم اب خدا کے لیے ختم کر دیجیے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حسب منشا خوب شورش جاری ہے۔ پنجاب پر رحم کریں۔ یہ تو آپ کا اپنا صوبہ ہے۔
( بشکریہ :‌بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بہاول پور ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھولے بادشاہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم نہیں بنیں گے؟۔۔سید مجاہد علی
Next Article یہ کیسے سلسلے تھے؟گونج/ ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.