Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سندھ»عاصمہ شیرازی کا کالم : نئے پاکستان کی پرانی ہندو لڑکیاں
سندھ

عاصمہ شیرازی کا کالم : نئے پاکستان کی پرانی ہندو لڑکیاں

ایڈیٹرمارچ 26, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر محمد بن قاسم نہ ہوتے تو سندھ کی دھرتی کی بیٹیوں کا کیا حال ہوتا۔ یہاں سے ایک بیٹی روئی اور سمندر پار محمد بن قاسم گھوڑے کو ایڑھ لگاتے اپنی مسلمان بہن کو بچانے سندھ آ نکلے۔ راجا داہر کو باور کرایا کہ مسلمان اپنی عزتوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ اب خدا کی کرنی دیکھیے کہ سندھ میں کئی محمد بن قاسم جنم لے چکے ہیں اور کم عمر ہندو لڑکیوں کو دھڑا دھڑ مسلمان کر رہے ہیں۔ اب ایسے میں بھلا محمد بن قاسم کا کیا قصور؟ سندھ دھرتی پر میاں مٹھو جیسے روحانی پیشوا کے ہوتے ہوئے کم از کم اسلام کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اسلام محفوظ ترین ہاتھوں میں ہے۔ان کی درگاہ نوجوان اور کم عمر لڑکے، لڑکیوں سے ہمہ وقت بھری رہتی ہے اور جوق در جوق یہ کم سن مشرف بہ ایمان ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی اثرورسوخ کبھی کم نہیں ہوا۔ پہلے پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے لیکن ان کی قابلیت کے پیش نظر پی پی نے انتخابی ٹکٹ نہیں دیا اور پھر۔۔۔ تبدیلی ان کا کچھ نا کر سکی اور وہ تبدیلی کا کچھ نا کر سکے تو۔۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی طرف کھچے چلے آئے۔ سندھ میں ہندوؤں کی کافی تعداد موجود ہے جو پاکستان کے پرچم کے سفید رنگ کی بھر پور نمائندگی کرتے ہیں۔ مگر آئے روز ہندو کم سن لڑکیوں کے اغوا اور پھر اخباری اطلاعات کے مطابق صرف مخصوص درگاہوں پر ہی ان کی تبدیلی مذہب اور پھر اُن کے نکاح ایک معمول سا بن گئے ہیں۔
یہ کیا بات ہے کہ سندھ میں صرف کم سن اور خوبصورت لڑکیاں ہی اپنا مذہب چھوڑنا چاہتی ہیں۔۔ ایسا کیوں ہے؟ لڑکے اور خاص کر پختہ عمر کے افراد تبدیلی مذہب کی طرف نہیں آ رہے؟ یہ سوال ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار مستقل اٹھا رہے ہیں ۔ حال ہی میں گھوٹکی کی دو بہنوں رینا اور روینا کے مبینہ اغوا اور جبری تبدیلی مذہب نے سندھ کی ہندو کمیونٹی میں غم اور غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اخباری اطلاعات کے مطابق صرف عمر کوٹ میں ہی ہر ماہ لگ بھگ 25 جبری شادیاں رپورٹ ہوتی ہیں جبکہ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی 2016 کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں جبری تبدیلی مذہب کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ اس حالیہ کیس میں گھوٹکی کی دونوں بہنوں کے باپ کی روتی پیٹتی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ بے بسی اور بے کسی نے سوشل میڈیا پر کئی ضمیروں کو جنجھوڑا ہے تاہم نہیں جنھنجوڑا تو اُن کو جومحض مذہب کی جبری تبدیلی کو اسلام کی بہت بڑی خدمت سمجھتے ہیں۔ یہ سوچنا ہو گا کہ آخر قیامِ پاکستان کے وقت 23 فی صد اقلیتیں سکڑ کر اب تقریباً 5 فی صد کیوں رہ گئی ہیں؟ سوچنا ہو گا کہ قومی پرچم کے سفید رنگ کا تناسب کم کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے؟ سوچنا ہوگا کہ ہم اقلیتوں کو اہم مقام اور تحفظ کیوں نہیں دے پا رہے؟ سندھ میں قانون کے مطابق عمر اٹھارہ سال کم سنی کہلاتی ہے جس کے باعث شادی بھی غیر قانونی تصور ہوتی ہے لہٰذا یہ دونوں بہنیں پنجاب لائی گئیں جہاں ان کے نکاح ہوئے۔ یاد رہے کہ سندھ میں دو سال قبل مذہب کی جبری تبدیلی کی روک تھام کا بل بھی منظور ہوا تاہم بے پناہ مخالفت کے باعث وہ بل گورنر صاحب کی اوطاق میں ہی پڑا رہ گیا۔ پیپلز پارٹی دوبارہ بل لانے کی جرات کرے گی یا نہیں اور کیا قومی اسمبلی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت کرے گی ؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔ ہم ایسے منافقانہ رویوں کا شکار ہیں کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہم جیسی ہو جائے مگر ہم دنیا جیسے نہ ہوں۔
‘لا اکراہ فی الدین’ یعنی دین میں کوئی جبر نہیں، اسلام کا بنیادی اصول ٹھہرا جو اس بات کا غماز ہے کہ زبردستی تبدیلی مذہب سے کم از کم اسلام کی خدمت تو قطعی نہیں ہو رہی۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد جو اقدامات وہاں کی حکومت اور وزیراعظم نے کیے، صبح و شام رطب اللسان اپنے ملک میں ایسی مثالیں بنائے جانے پر معذرت خواہ نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد ملک کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کے اقدامات کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی ۔ حجاب اوڑھنے، اذان نشر کرانے جیسے اقدامات کی تعریف کرنے والوں سے محض ایک سوال کر لیں کہ کیا ہم اپنے ایوانوں میں عیسائی، ہندو یا احمدیوں کے ساتھ صرف یک جہتی ہی کر سکتے ہیں ۔۔۔۔آوازیں بند ہو جائیں گی اور زبانیں گھگھیانا شروع کر دیں گی۔ اعمال کا دارومدار نیتوں پر کا پرچار کرنے والے آسان مذہب کو ہم اپنی کم فہمی سے مشکل بنا رہے ہیں، یہ جانتے بوجھتے کہ دلوں کو فتح کرنے والا مذہب کس طرح جبر کو جائز قرار دے سکتا ہے؟ وقت آ گیا ہے کہ جبری تبدیلی مذہب کی روک تھام اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے تا کہ پاکستان واقعی ایک نیا نکور پاکستان بن جائے۔ ایسا پاکستان جہاں سب کی جان، مال اور عزتوں کی پاسدار ی ہو۔ ہندو ہوں یا مسلم، کسی بھی مذہب اور فرقے کے ہوں اپنے عقائد کے مطابق جی سکیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ہندو ہندو لڑکیاں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموٹروے کا تیسرا افتتاح اور جگاڑ۔۔خالد مسعود خان
Next Article نواز شریف کی 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاڑکانہ : میڈیکل کالج کی ہندو طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

ستمبر 17, 2019

بھارتی گائے آدھی حلال آدھی حرام۔۔وسعت اللہ خان

ستمبر 17, 2019

گھوٹکی میں حملے، تیل کی قیمتیں اور مودی کے خلاف عمران خان کا مقدمہ۔۔ سید مجاہد علی

ستمبر 17, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.