Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»بیگم کلثوم سے نواز اور مریم نواز کی آخری ملاقات ۔۔ عاصمہ شیرازی
ّعاصمہ شیرازی

بیگم کلثوم سے نواز اور مریم نواز کی آخری ملاقات ۔۔ عاصمہ شیرازی

ایڈیٹرستمبر 11, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz and kalsoom
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بیگم کلثوم سے میری پہلی ملاقات 2007 میں ہوئی جب لندن میں کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا تھا۔ بیگم کلثوم اور مریم نواز نے مجھے چائے کی دعوت دی۔ بحیثیت صحافی ذاتی مراسم پیشہ ورانہ زندگی پر اثر انداز ہونے کا احتمال رہتا ہے لہٰذا اس طرح کا میل جول مجھے نامناسب لگتا ہے تاہم اُن کے اصرار پر میں اُن سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئی۔یہ پہلی ملاقات تقریباً چار گھنٹے پر محیط ہو گئی۔ ان چار گھنٹوں میں سیاست، ادب، ان کی سیاسی زندگی اور ان کے بچوں کے بارے میں خاصی بات چیت ہوئی۔ میں اس ملاقات میں ان سے کافی متاثر ہوئی۔ خاص طور پر ادب پر ان کی گفتگو، غالب، میر اور کئی شعرا انھوں نے پڑھ رکھے تھے۔یہ ملاقات چونکہ اُس وقت ہوئی جب وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی تھیں لہٰذا اُن کی گفتگو میں آمریت کے خلاف ان کی جدوجہد اور پاکستان کے بارے میں ان کی فکرمندی کافی نمایاں تھی۔ بیگم کلثوم نے اس موقع پر عملی سیاست میں نہ آنے کی وجہ میاں صاحب کو قرار دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کا خاندان ان کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو کیونکہ اُس صورت میں وہ بچوں کو وقت نہ دے پاتیں۔یوں تو اس کے بعد بھی چند ملاقاتیں رہیں مگر گذشتہ برس 28 جولائی کے بعد اور اُن کے انتخاب لڑنے سے پہلے جب یہ فیصلہ کیا جا رہا تھا کہ وہ این اے 120 پر الیکشن لڑیں یا نہیں تو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مجھ سمیت بہت سے صحافیوں کو مدعو کیا۔ ملاقات کے بعد جب ہم روانہ ہونے لگے تو بیگم کلثوم پنجاب ہاؤس میں اپنے کمرے کے دروازے پر موجود تھیں۔ انھوں نے مجھے اندر آنے کو کہا، اپنی بیماری کے بارے میں تذکرہ کیا گو کہ اس وقت تک کینسر جیسے مرض کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ انھوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ انھیں آج بھی جمہوریت کے لیے لڑنا ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر وہیں کھڑے ہیں جہاں 1999 میں کھڑے تھے۔بیگم کلثوم محترمہ بینظیر بھٹو کی بہت معترف تھیں اور جدہ میں پہلی ملاقات کے بعد سے بی بی سے ان کا ایک ذاتی تعلق بن چکا تھا۔ وہ ان کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کا اعتراف کرتی تھیں اور ان کی شخصیت کی مداح تھیں۔ میری آخری ملاقات اس ملاقات کے کم و بیش ایک برس بعد رواں برس 13 جولائی کو یعنی میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی وطن واپسی والے دن ہوئی مگر یہ وقت اور حالات بیگم کلثوم نواز کے لیے کٹھن تھے۔میں میاں نواز شریف کا انٹرویو کرنے ہارلے سٹریٹ پہنچی تو مریم نواز کافی مضطرب مگر مضبوط نظر آ رہی تھیں۔ مجھے اپنے ساتھ وہاں لے آئیں جہاں بیگم کلثوم مصنوعی تنفس پر تھیں، اتنے میں کمرے کے ماحول سے اندازہ ہوا کہ کچھ خاص ہوا ہے۔ میاں نواز شریف بیگم کلثوم سے مخاطب ہونے کی کوششش کر رہے تھے اور وہ خالی آنکھوں سے انہیں دیکھ رہی تھیں۔ اتنے میں مریم نواز شریف نے ڈبڈبائی آنکھوں سے اپنی والدہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ وہ ان سے بات کریں تاہم وہ بات نہیں کر سکتی تھیں اور ڈاکٹرز نے انھیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔یہ بیگم کلثوم سے میاں نواز شریف اور مریم نواز کی بھی آخری ملاقات تھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article1971 ء میں شادی ہوئی : مشرف دور میں بھر پور مزاحمت کی ۔۔ حالات زندگی
Next Article ڈاکٹر یاسمین راشد کےملتان کے دورے میں مٹھو پر کیا گزری : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.