Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: جناب وزیراعظم، انصاف کی ایپ کب بنے گی
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: جناب وزیراعظم، انصاف کی ایپ کب بنے گی

ایڈیٹردسمبر 10, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایسا معاشرہ جہاں لاپتہ آوازیں ہوں، لاپتہ تحریریں، لاپتہ لہجے، لاپتہ الفاظ، لاپتہ کتبے، لاپتہ قبریں، لاپتہ نوحے، لاپتہ نغمے، لاپتہ دُھنیں اور ُان دُھنوں پر ناچنے والے لاپتہ پاؤں، لاپتہ موسم، لاپتہ راستے اور لاپتہ منزل۔۔ وہاں کیا لکھیں اور کیا کہیں۔
میں لاپتہ ہوں
میری آنکھیں لاپتہ ہیں
جو نظر رکھتی ہیں مگر دیکھ نہیں سکتیں
میرے لب لاپتہ ہیں
جو بول رکھتے ہیں مگر
بول نہیں سکتے
میرے لاپتہ وجود میں، میرا لاپتہ دل
دھڑکتا ہے مگر زندگی سے عاری
میرے لاپتہ شعور میں، میری لاپتہ سوچ
موجود مگر فکر سے محروم
میرا لاپتہ سر ، کلاہ سے مستور مگر
سر ، بلندی سے نا آشنا ۔۔۔۔۔
میں لاپتہ خواب، میں لاپتہ سراب، لاپتہ تعبیر ، میں لاپتہ تنویر ۔۔۔ کہاں سے ڈھونڈوں خود کو۔۔۔
کہاں سے لاؤں وہ آنکھیں جو محض چہرے پر سجی نہ ہوں مگر نور سے معمور ہوں۔
کہاں سے لاؤں وہ وجود جو احساس کو اوڑھ لے
باس کو پہن لے، نراش سے دور ہو۔۔۔ بہت دور ہو۔
جناب وزیراعظم آپ کا شکریہ، آپ نے بدعنوانوں کی نشاندہی کی ایپ بنوا ڈالی مگر کیا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسی ایپ بھی تخلیق ہو جو لاپتہ بیٹوں کو ماں سے، بچوں کو باپ سے، بیوی کو شوہر سے اور بہن کو بھائی سے ملا دے۔ کوئی ایسی ایپ جو گمشدہ کو ڈھونڈ لائے اور بچھڑے ہوؤں کو تلاش دے۔
جناب وزیراعظم جو ایپ آپ لے آئے، اب جب آپ کسی بھی حکومتی حلقے، قریبی ساتھیوں اور انتہائی عزیز لوگوں سے ملیں گے تو یہ ایپ لال رنگ کی بتی روشن کر دے گی، سائرن بجنے لگیں گے یہاں تک کہ آپ کو اپنے کان بند کرنا پڑیں گے۔
جناب وزیراعظم! کوئی ایک آلہ ایسا بھی تو بنائیں جو ریاست مدینہ میں ساہیوال کے یتیموں کو بھی انصاف دلا سکے جن کی آنکھوں کے سامنے اُن کے والدین کو قتل کر دیا گیا۔ کوئی ایک ایپ راؤ انوار کی گرفتاری والی بھی بنا دیجیے کہ آپ کی ریاست میں طاقتور کے ہاتھوں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کا باپ زنجیر عدل ہلا ہلا کر دنیا سے ہی منہ موڑ گیا۔
کوئی ایک ایپ انصاف کے منتظر بے گناہوں، توہین مذہب کے الزام میں سالہا سال سے سزا بھگتنے والے جنید حفیظ، جبری گمشدگی کا شکار نظریاتی احمد مصطفیٰ کانجو کی گھر واپسی کے لیے بھی متعارف کروا دیجیے۔
انسانی حقوق کا عالمی منشور سیاسی، شہری، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کی حفاظت کی ضمانت مہیا کرتا ہے۔ مذہبی آزادی، آزادی اظہار رائے، جینے کی آزادی انہی آزادیوں کا حصہ ہے۔
جناب وزیراعظم سیاسی آزادیوں سے متعلق شکایات تو ہر روز سیاست دان آپ کے حضور پیش کرتے ہوں گے لیکن اصل معاملہ اس وقت معاشی حقوق کا ہے۔ اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ آپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے، آزادی اظہار پر پابندیوں کا واویلا توآپ سُن ہی رہے ہیں۔
جناب وزیراعظم کوئی ایسی ایپ ہی روشناس کرا دیں کہ جس سے بانی پاکستان کے ہاتھوں آغاز ہوئے ایک اخباری دفتر یعنی ڈان پر چڑھائی کر دینے والے جتھے کا بھی معلوم ہو سکے۔ کوئی ایک ایپ سچ بولنے والوں کو ہراسگی سے بچانے کے لیے ہی سامنے آ جائے اور کچھ ہو نہ ہو مگر آپ کو بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کے انجمن سازی کے مطالبے پر ہی کوئی ایپ بن جائے تو بےحد مناسب ہو گا۔ جناب وزیراعظم، یہ سب ریاست مدینہ میں بسنے والے انسان آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ کم از کم اتنا ضرور کیجیے کہ ایک ایسی ایپ بنا دیں جو ہر وقت آپ کو احساس دلا سکے کہ آپ ہی اس ملک کے نجات دہندہ وزیراعظم ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایپ راؤ انوار سانحہ ساہیوال لاپتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحقانی نیٹ ورک کے ’’دہشت گردوں‘‘ سے اب مذاکرات ؟۔۔ نصرت جاوید
Next Article بدعنوانی کےسرپرست عوام یا ملک ریاض جیسے کردار ؟ ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : لاپتہ افراد کا معاملہ دہشت گردی سے منسلک نہ کیا جائے!

مارچ 18, 2025

محمد حنیف کا کالم : ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے

مارچ 16, 2025

بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے

نومبر 17, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.