Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»گجروں سے منسوب شہر وں اور مال مویشی کا احوال ۔۔عبدالخالق بٹ
ادب

گجروں سے منسوب شہر وں اور مال مویشی کا احوال ۔۔عبدالخالق بٹ

ایڈیٹرمارچ 4, 202017 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم ہسپتال کی کینٹین میں داخل ہوئے تو دیکھا ڈاکٹر ظفر اقبال ایک ہاتھ سے اخبار اور دوسرے سے سر پکڑے بیٹھے ہیں اور زبان پر شعر ہے:
چلی جو بات تو انڈوں سے گائے تک پہنچی
اسی کو کہتے ہیں منصوبہ ہائے شیخ چِلی
’ڈاکٹر صاحب! اتنی اداسی کس لیے؟۔۔۔ ہم نے پوچھا
جواباً انہوں نے اخبار تھما دیا، جس کی سرخی تھی۔۔۔’خواتین کو گائے، بھینس، بکریاں دیں گے: وزیراعظم‘
بولے:’معیشت پہلے ہی دڑبے میں بند ہے اور اب سرکار گائے بھینسوں کی باتیں کر رہی ہے۔‘
چونکہ ڈاکٹر صاحب کا ’موڈ آف‘ تھا ایسے میں ہم نے مزاج کی تبدیلی کے لیے پوچھا: ’ڈاکٹر صاحب یہ مال مویشی زیادہ تر ’گجر‘ ہی کیوں پالتے ہیں؟‘
یک دم کِھل اٹھے اور ایک ماہر نیورو سرجن میں سے ماہرِ لسانیات برآمد ہو گیا۔ بولے: ’مؤرخین کہتے ہیں انسان کا سب سے قدیم پیشہ ’گلہ بانی‘ ہے۔ میدانی علاقے ہوں یا پہاڑی آپ کو ’گلہ بان‘ اپنے ریوڑ کے ساتھ ہر جگہ نظر آئیں گے۔ اس پیشے سے وابستہ لوگ ’گجر‘ کہلاتے ہیں۔‘
گُجر کیوں کہلاتے ہیں؟‘ ۔۔۔ ہم نے پوچھا
جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں ’گُجر‘ اصل میں لفظ ’ گوجر‘ کی تخفیفی صورت ہے۔ بعض لوگ ’گوجر‘ کو فارسی لفظ ’گؤچر‘ یعنی گائے چرانے والا بتاتے ہیں۔ یہ بات درست نہ بھی ہو تو بھی دل کو لگتی ہے۔ ویسے پاکستان اور انڈیا کے شمالی علاقوں میں ’گجروں‘ کو ’بکروال‘ بھی کہا جاتا ہے۔‘
گجر پاکستان میں کہاں کہاں آباد ہیں؟
بولے: ’پاکستان! ۔۔۔ بھائی پاک و ہند کے کتنے ہی شہر گُجروں سے منسوب ہیں۔
مثلاً ؟۔۔۔ ہم نے پوچھا
بولے: مثلاً ضلع راولپنڈی کی تحصیل ’گوجرخان‘، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل ’گوجرہ‘، پھر پنجاب ہی کے مشہور اضلاع اور صنعتی شہر’گجرات‘ اور ’گجرانوالہ‘ معروف مقامات ہیں۔ یہ تو پاکستان کی بات تھی، دوسری طرف انڈین ’گجرات‘ سے کون واقف نہیں۔ یہ سب مقامات کم سے کم نام کی حد تک ’گجروں‘ سے نسبت رکھتے ہیں۔
اتنا کہہ کر پانی کا بڑا سا گھونٹ بھرا اور گنگنانے لگے: ’اُچیاں لمیّاں ٹاہلیاں تے، وِچ گُجری دی پینگ وے ماہیا۔‘
ہم نے بات آگے بڑھائی،۔۔۔ ’ڈاکٹر صاحب! گُجروں کا بیان ہو گیا اب کچھ بات ان کے ’مال مویشی‘ پر بھی ہو جائے۔‘
بولے: ’مال مویشی‘ کی ترکیب عربی کے دو لفظوں پر مشتمل ہے۔ اول لفظ ’مال‘ کثیر المعنی ہے اور ان میں سے بیشتر معنوں کا مشترکہ مفہوم ’دھن دولت‘ بنتا ہے۔ یوں اس ’مال‘ میں ’گائے، بھینسیں، بکریاں اور اونٹ‘ بھی داخل ہیں۔ جہاں تک ’مویشی‘ کی بات ہے تو اردو کا ’مویشی‘ اصلاً عربی کے ’مواشی‘ کی بدلی ہوئی صورت ہے۔
ہم نے کہا: ’اس وضاحت کے بعد دو سوال بنتے ہیں۔ ایک یہ کہ جب ’مال‘ اور ’مویشی‘ ہم معنی ہیں تو پھر اس ترکیب میں دو الفاظ کیوں آئے ہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ عربی کا ’مواشی‘ اردو میں’مویشی‘ کیسے ہو گیا؟
سوال سن کر مسکرائے، گلے میں جھولتا stethoscope اتار کر میز پر رکھا اور گلاس میں موجود باقی پانی غٹاغٹ پینے کے بعد بولے: ’یہ اعتراض صرف ’مال مویشی‘ تک محدود نہیں اس کی زد میں ’بلند و بالا‘، ’لمبا تڑنگا‘، ’گورا چٹا‘ اور’کالا سیاہ‘ وغیرہ بہت سے الفاظ آتے ہیں۔ ان میں سے ہر ترکیب میں ہم معنی الفاظ آئے ہیں۔ بات یہ کہ یہ ہم معنی دوہرے الفاظ ’تاکید معنوی‘ کی تعریف میں داخل ہیں۔ دوسرا ہم معنی لفظ پہلے لفظ کو پختہ کرنے اور سننے والے کا شک دور کرنے کے لیے لایا جاتا ہے۔‘
اب آ جاؤ دوسرے سوال پر کہ ’مواشی‘ اردو میں ’مویشی‘ کیسے ہوگیا، تو عرض ہے کہ اس باب میں ’مواشی‘ تنہا نہیں ہے۔ اس بات کو معروف محقق اور عالم ’ڈاکٹر ف۔عبدالرحیم‘ کے الفاظ میں سمجھو:
’عربی کے بعض الفاظ میں ’الف‘ کو ’ے‘ پڑھا جاتا ہے۔ اس کو نحو کی اصطلاح میں ’امالہ‘ کہتے ہیں، جیسے ’ناس‘ کو ’نیس‘، ’جاء‘ کو ’جے‘۔ عربی کے بعض الفاظ اردو میں امالہ کے ساتھ داخل ہوئے ہیں، جیسے: ’توراۃ‘ سے ’توریت‘، ’لٰکن‘ سے ’لیکن‘، ’مواشی‘ سے ’مویشی‘، ’جہاز‘ بھی اسی امالہ کا شکار بن کر ’جہیز‘ بنا ہے۔‘
’کچھ روشنی ’گائے بھینس‘ پر بھی ڈال دیں‘۔ ہم نے اگلا سوال جڑ دیا
اپنے موبائل میں عینک کے اوپر سے جھانکتے ہوئے بولے: سنسکرت میں گائے کے کئی ایک نام ہیں جن میں ’گاؤ‘ गाव) ( بھی شامل ہے۔ ہندی اور اردو میں یہ لفظ ’گاؤ، گائے، گؤ اور گو‘ کی صورت میں رائج ہے۔ اسی سے ترکیب ’گوالا‘ یعنی ’گائے والا‘ اور گوپال یعنی ’گائے پالنے والا‘ ہے۔ اس کے علاوہ ہندی اور اردو میں دسیوں محاورے اسی گائے پر پل رہے ہیں۔ سنسکرت کی نسبت سے یہ فارسی میں بھی ’گاؤ‘ ہے۔ چونکہ حرف ’گاف‘ اور’کاف‘ ایک دوسرے سے بدل جاتے ہیں نتیجتاً گاؤ انگریزی میں ’کاؤ‘ (Cow) ہے۔ یہ لفظ لہجے کے فرق کے ساتھ یورپ کی دیگر زبانوں میں بھی موجود ہے، مثلاً جرمن زبان میں کُہ (Kuh)، ڈینش میں ’کو(ko) ‘، ڈچ میں ’کو(koe) اور ناروجیئن میں ’کیو‘ (ku) ہے۔
یہاں تک پہنچ کر ڈاکٹر صاحب نے داد طلب نگاہوں سے ہمیں دیکھا، ہماری جانب سے مثبت جواب ملا تو آگے بڑھے:
تمہیں ایک دلچسپ بات بتاؤں، سنسکرت میں گائے کے دیگر ناموں میں سے ایک ’مھا‘ महा بھی ہے، اور عربی زبان میں ’مھا‘ نیل گائے کو کہتے ہیں۔ ’مھا‘ کا لفظ ہند سے عرب گیا یا عرب سے ہند پہنچا، اپنی جگہ ان دونوں باتوں کا امکان موجود ہے۔‘
اور بھینس؟ ۔۔۔ ہم نے توجہ دلائی۔
بولے: پاک و ہند میں جو بھینس پائی جاتی ہے اسے ’water buffalo‘ کہتے ہیں۔ یہ ایک بار پانی میں اتر جائے تو اپنی مرضی ہی سے باہر آتی ہے۔ بھینس کی اسی ادا کے طفیل محاورہ ’گئی بھینس پانی‘، میں وجود میں آیا ہے۔ محاورہ نسبتاً نیا ہے، یہ تب برتا جاتا ہے جب کوئی کام ایسے شخص کو سونپ دیا جائے جو بے پروا اور غیر ذمہ دار ہو۔
لفظ ’بھینس‘ بھی سنسکرت سے متعلق ہے۔ سنسکرت میں بھینس کو ’مھیس‘ महिषी اور بھینسے کو ’مھیسا‘ महिष کہتے ہیں۔ ’مھیس‘ بنگالی میں ’مھیش‘ মহিষ ہے۔ جبکہ ہندی اور اردو میں ’میم‘ حرف ’ب‘ سے بدلنے اور ’نون غناں‘ کی آواز شامل ہونے پر مھیس اور مھیسا بالترتیب بھینس اور بھینسا بن گئے ہیں۔
بھینس فارسی میں’گاؤ‘ کے سابقے کے ساتھ ’گاؤ میش‘ کہلاتی ہے۔ اسے ’گاؤ میش‘ کہنے کی دو وجوہات ہیں، پہلی یہ کہ ’میش‘ فارسی میں ’بھیڑ‘ کو کہتے ہیں دوسری یہ کہ بھینس اپنے بہت سے خواص کی وجہ سے ’گائے‘ سے قریب ہے اس لیے الجھن سے بچنے کے لیے اس کے ساتھ ’گاؤ‘ کا سابقہ لگا کر اسے ’گاؤ میش‘ بنا دیا گیا۔
فارسی کا ’گاؤ میش‘ صوتی تبادل کے بعد عربی زبان میں ’جاموس‘ ہے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ فارسی زبان کا ’میش‘ فرانسیسی زبان میں ’ویش‘ (vache) کی صورت میں داخل ہوا، مگر وہاں یہ بھینس کے بجائے گائے کے معنوں میں بولا جاتا ہے۔
چوںکہ ’لنچ ٹائم‘ ختم ہو چلا تھا اس لیے ہم نے ڈاکٹر صاحب سے اجازت طلب کی اور معلومات کی پوٹلی بغل میں دابے ڈیوٹی پر لوٹ آئے۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارتی گجرات گجرات گوجر گوجرانوالا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleممکنہ برطانوی ردعمل اور متوقع سیاسی ، سفارتی و صحافتی سرگوشیاں۔۔حبیب خواجہ
Next Article قلیل خمری ! جاؤ کچھ پڑھا لکھا کرو۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلاول قتل ہوتا ہے : لورالائی میں قتل ہونے والے گجرات کے بلاول کی نذر : رضی الدین رضی کی نظم

جولائی 13, 2025

ڈکیتی یا غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل ؟: گوجرانوالا پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا

جون 28, 2025

این اے 79 گوجرانوالا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار کامیاب

اگست 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.