Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عبدالرشید شکور»عبدالرشید شکورکا کالم:پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز کے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا دیا
عبدالرشید شکور

عبدالرشید شکورکا کالم:پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز کے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا دیا

ایڈیٹرجنوری 31, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلے میچ میں پشاور زلمی بڑا سکور نہ کرسکی اور نہ ہی اسلام آباد یونائٹڈ کے طوفانی اوپنرز الیکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کو روک پائی جنھوں نے 169 رنز کے ہدف کو 9 وکٹوں کی آسان جیت کی شکل دے ڈالی۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے یہ میچ جیت کر زلمی کےخلاف جیت کا حساب بھی برابر کردیا، اب دونوں ٹیمیں سولہ میچوں میں آٹھ، آٹھ کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔
دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست ہے۔
پی ایس ایل 7 کے پہلے ڈبل ہیڈر کے دونوں میچوں کو ایک خاص نظر سے دیکھا جارہا تھا۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے میچز بڑے سکور کی وجہ سے ہمیشہ دلچسپی کے حامل رہے ہیں جبکہ کراچی اور لاہور کے میچز روایتی حریفوں کے طور پر دیکھے جاتے رہے ہیں لیکن آج یہ معاملہ بابر اعظم بمقابلہ شاہین آفریدی تھا، یہ اور بات ہے کہ فخر زمان نے سنچری بنا کر میلہ لوٹ لیا۔
فخرزمان نے میلہ لوٹ لیا
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم مسلسل تیسرا ٹاس ہارے۔ ان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر 170 رنز بنانے میں کامیاب ہو پائی۔ اس سکور میں سب سے نمایاں کارکردگی شرجیل خان کی رہی جنھوں نے 39 گیندوں پر 60 رنز کی اپنے مخصوص انداز میں بیٹنگ کی، جس میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
شرجیل خان کو 22 کے سکور پر راشد خان کی پہلی ہی گیند پر امپائر مائیکل گف نے ایل بی ڈبلیو دے دیا لیکن ریویو پر یہ فیصلہ شرجیل خان کے حق میں گیا، جس پر راشد خان اور دیگر کھلاڑی حیران تھے۔
شرجیل خان جب آؤٹ ہوئے تو کراچی کنگز کا سکور 84 رنز تھا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز کی رفتار تھم گئی۔ بابر اعظم نے 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 41 رنز سکور کیے جن میں پانچ چوکے شامل تھے۔
اب تک تینوں میچوں میں بابر اعظم اپنی کلاس کے مطابق متاثر کن اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ شرجیل کی وکٹ گرنے کے بعد کراچی کنگز کے سکور میں 86 رنز کا اضافہ ہو سکا۔
حارث رؤف جنھوں نے پہلے دو اوورز میں اٹھارہ رنز دیے تھے، اپنے آخری دو اوورز میں پندرہ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
لاہور قلندرز نے 171 رنز کا تعاقب شروع کیا تو کراچی کنگز کو پہلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ تیسرے ہی اوور میں محمد نبی نے عبداللہ شفیق کی وکٹ حاصل کر لی۔ گذشتہ میچ میں 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے کامران غلام چھ رنز ہی بنا سکے۔ حفیظ نے 24 رنز کی اننگز میں فخر زمان کے ساتھ 42 رنز کی شراکت قائم کی۔
فخرزمان ایک بار پھر خوب کھیلے۔
اپنے سامنے تین وکٹیں گرنے کے باوجود ان کے بلے سے رنز کا سلسلہ نہیں رکا اور وہ لاہور قلندرز کو جیت سے ہمکنار کرگئے۔
فخر زمان نے اپنی سنچری 56 گیندوں پر چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے مکمل کی جو پی ایس ایل میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ وہ 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو لاہور قلندرز کو جیت کے لیے سات گیندوں پر صرف سات رنزدرکار تھے۔
سمت پاٹل اور ڈیوڈ ویزے کی موجودگی میں جب لاہور قلندرز نے فتح حاصل کی تو چار گیندیں باقی رہتی تھیں۔
’کراچی کے مضافات میں صدمے کا وقت شروع‘
ماہِ رمضان میں ٹی وی پر اعلان کیا جاتا ہے کہ فلاں شہر اور اس کے مضافات میں افطار کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ اسی پیرائے میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ کراچی (اور اس) کے مضافات میں صدمے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔
ایک صارف نے بالی وڈ فلم تھری ایڈیٹس کے اس منظر کا حوالہ دیا جس میں طلبا اپنے اپنے امتحانی نتائج چیک کر رہے ہوتے ہیں۔ کراچی کنگز کے مداحوں کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اب پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹیم کو نیچے سے تلاش کر رہے ہیں۔
تو کچھ صارف اپنی ٹیم کے غم میں شعر و شاعری کا سہارا بھی لیتے نظر آئے۔
مبینہ قریشی نے لکھا، شام سے آنکھ میں نمی سی ہے، آج پھر جیت کی کمی سی ہے۔
اسٹرلنگ اورہیلز کی گرج چمک
اسلام آباد یونائٹڈ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن پہلی مرتبہ میدان میں اتری ۔ شاداب خان نے ٹاس جیت کر وہی کیا جو اس لیگ میں ہر کپتان کر رہا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے میچ کی تیسری ہی گیند سے پشاور زلمی کو اپنی گرفت میں لینا شروع کر دیا اور جب 35 رنز پر چوتھی وکٹ گری تو ایسا لگ رہا تھا کہ اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف ماضی میں دو بار دو سو سے زائد کا سکور کرنے والی زلمی کے لیے اس بار سو تک پہنچنا مشکل ہوجائے گا لیکن شعیب ملک اور شرفین ردر فرڈ نے لاج رکھ لی۔
میچ کے پہلے ہی اوور میں حسن علی کا جنریٹر سٹائل جشن کا انداز یہ بتارہا تھا کہ انھوں نے ٹام کولر کیڈمور کو آؤٹ کر دیا ہے۔ پہلے میچ میں ٹیلنٹ دکھانے والے یاسرخان نے اس بار مایوس کیا اسی طرح حیدرعلی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کم اور دیکھنے والوں کو مایوس زیادہ کر رہے ہیں۔ پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے حسین طلعت اس مرتبہ صرف نو گیندوں کےمہمان ثابت ہوئے۔
ویسٹ انڈین ردرفرڈ اور شعیب ملک نے ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتے ہوئے73 رنز کی شراکت قائم کی ۔ شعیب ملک 25 رنز بناکر ساتھ چھوڑ گئے لیکن ردرفرڈ نے تین چھوکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی میں اپنا بہترین سکور 70 ناٹ آؤٹ بناتے ہوئے زلمی کو چھ وکٹوں پر 168 تک پہنچنے میں مدد دی۔
الیکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کی جوڑی پشاور زلمی کی بولنگ پر ایسی گرجی اور برسی کہ 169 کا ہدف سمٹ کر بہت کم معلوم ہونے لگا۔
کورونا کی اسیری سے باہر نکل کر پہلا میچ کھیلنے والے کپتان وہاب ریاض کے پہلے ہی اوور میں پال اسٹرلنگ نے چار چوکے لگاکر یہ بتا دیا کہ وہ کتنے خطرناک موڈ میں ہیں۔
پال اسٹرلنگ نے جو آئی سی سی کے بہترین ون ڈے کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے زلمی کے بولرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری صرف 18گیندوں پر مکمل کی جو پی ایس ایل مقابلوں میں دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی ۔ جب وہ صرف 25 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تو زلمی نے سکون کا سانس لیا لیکن الیکس ہیلز ابھی موجود تھے۔
اسٹرلنگ کے آؤٹ ہونے پر اسلام آباد یونائٹڈ جیت سے صرف 57 رنز دور تھی ۔ الیکس ہیلز اور رحمن اللہ ُ گرباز کی جارحانہ بیٹنگ نے پچیس گیندیں پہلے ہی جیت پر مہر لگا دی۔
الیکس ہیلز نے 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 82 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں تیرہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ ان کا پی ایس ایل میں سب سے بڑا انفرادی سکور بھی ہے۔
افغانستان کے رحمن اللہ گرباز کی27 رنز کی مختصر لیکن اہم اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے ۔ سہیل خان کی گیند پر ان کے ہیلی کاپٹر شاٹ پر چھکے نے مہندر سنگھ دھونی کی یاد دلا دی۔
’یار یہ تو بال کو بھی نہیں گرنے دے رہا‘، یونائیٹڈ اور زلمی کے میچ پر سوشل میڈیا پر صارفین کا ردعمل
سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے یونائیٹڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے شہر والو بہت مبارک ہو، اسے ہی ’کلینیکل فنشنگ‘ یعنی صیحح معنوں میں جیت کہتے ہیں۔
ایم ابوبکر فاروق تارڑ نامی ایک صارف نے پال سٹرلنگ کی جارحانہ بلے بازی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یار یہ تو بال کو گرنے بھی نہیں دیتا۔
محمد رضوان نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ وکٹوں کے حساب سے سپرلیگ میں پشاور کی سب سے بڑی شکست ہے۔ صارفین نے پال سٹرلنگ کے جارحانہ انداز کی خوب پذیرائی کی اور ان کے مختلف سٹروکس پر تبصرے بھی کیے۔
صارفین نے پی ایس ایل میں 18 گیندوں پر دوسری تیز ترین ففٹی بنانے پر پال سٹرلنگ کو خوب شاباشی بھی دی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاور پلے میں سب سے زیادہ سکور کا بھی خوب چرچا کیا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:گیلانی کا ’’عذر گناہ بدتراز گناہ‘‘
Next Article فاروق عادل کا کالم:عمران خان کا صدارتی نظام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.