Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک
اہم خبریں

عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک

ایڈیٹرجنوری 16, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
america police
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے کولی ول میں یہودی عبات گاہ، کانگریشن بیت اسرائیل میں عبادت کرنے والوں کو یرغمال بنانے والا شخص مارا گیا۔امریکی حکام نے اعلان کیا کہ تمام یرغمالیوں کو 12 گھنٹے کے تعطل کے بعد عبادت گاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈیلاس میں موجود دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ربی (یہودی مذہبی پیشوا) سیمت چاروں یرغمالیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، واقعہ کسی مستقل خطرے کا حصہ نہیں ہے۔
عبادت گاہ کی جانب سے زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنائی دینے کے تقریباً 20 منٹ بعد ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ٹوئٹ کیا کہ ‘دعائیں رنگ لے آئیں، تمام یرغمالی زندہ اور محفوظ ہیں’۔
ایف بی آئی نے کہا کہ عبادت گاہ کی حدود کی خلاف ورزی کے دانستہ فیصلے سے قبل یرغمال بنانے والے شخص کے ساتھ ان کے مذاکرات کار مسلسل رابطے میں تھے۔
ان اعلانات کے فوراً بعد قریبی شہروں فورٹ ورتھ اور ڈیلاس کے میڈیا نے اطلاع دی کہ یرغمال بنانے والا شخص مرچکا ہے جس نے اپنا نام محمد صدیقی بتایا تھا۔عبادت گاہ پر حملہ آور شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ عافیہ صدیقی کا بھائی ہے اور اس نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستانی نژاد امریکی نیورو سائنسدان عافیہ صدیقی کو نیویارک کی ایک عدالت نے 2010 میں افغانستان میں امریکی افسران کے قتل کی کوشش کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تاہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی نمائندہ وکیل نے کہا کہ یرغمال بنانے والے واقعے سےعافیہ صدیقی کا قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے اور مجرم ان کا بھائی نہیں تھا۔
ماروا ایلبیلی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’عافیہ صدیقی ہر گز یہ نہیں چاہتی کہ کسی انسان کے خلاف کوئی تشدد ہو، خاص طور پر ان کے نام پر تو ہرگز نہیں، یقینی طور پراس واقعے کا ڈاکٹر عافیہ یا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
ماروا ایلبیلی نے کہا کہ ’یہ جو بھی حملہ آور ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ یہ جان لے کہ عافیہ صدیقی اور ان کے خاندان کی جانب سے اس کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے، ہم اس سے درخواست کرتے ہیں کہ یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔‘
مشتبہ شخص کانگریشن بیت اسرائیل میں اس وقت داخل ہوا جب عبادت گاہ میں ‘شبت’ کی صبح کی عبادت فیس بک پر براہِ راست نشر کی جارہی تھی، 12 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔
براہِ راست نشریات ہٹائے جانے سے قبل اس میں اس واقعے کا کچھ حصہ ریکارڈ ہوگیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے سی این این کو بتایا کہ انہوں نے اس لائیو اسٹریم کا جائزہ لیا اور اس کی مدد سے اس واقعے اور اس میں ملوث افراد کا سراغ لگایا۔
قانون نافذ کرنے والے دو اہلکاروں نے سی این این کو بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ مجرم کا محرک ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی خواہش تھی۔
مشتبہ شخص کی درخواست پر عبادت گاہ کے ربی نے نیویارک شہر کے ایک معروف ربی کو بلایا۔
حکام نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کا ربی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس نے انہیں بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کو پھنسایا گیا ہے، اور وہ ان کی رہائی چاہتا ہے۔ایک علیحدہ امریکی ریاست میں فری ڈاکٹر عافیہ موومنٹ اور مسلمانوں کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے بھائی کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز کے ہیوسٹن چیپٹر کے سربراہ اور ڈاکٹر عافیہ کے بھائی کے قانونی مشیر جان فلائیڈ نے کہا ’ایک عبادت گاہ پر یہود مخالف دشمنی کا یہ حملہ ناقابل قبول ہے، ہم یہودی برادری کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ اچھی طرح سے بتانا چاہتے ہیں کہ یرغمال بنانے والا شخص ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھائی نہیں ہے، جو کہ اس علاقے میں بھی نہیں جہاں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مجرم کے ساتھ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کے خاندان نے ہمیشہ قانونی اور غیر متشدد طریقوں سے اپنی بہن کی رہائی کی وکالت کی ہے۔ مزید پڑھیں: یہودی عبادت گاہ پر حملہ : مسلم کمیونٹی کی متاثرین کیلئے فنڈز مہم
میڈیا کی جانب سے مشتبہ شخص کی موت کی اطلاع دیے جانے سے قبل کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز اور ڈاکٹر عافیہ کے خاندان کے قانونی مشیر نے اس پر زور دیا کہ ’یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرو اور خود کو پولیس کے حوالے کردو۔‘
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا ٹیکساس عافیہ صدیقی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:جو ڈر گیا وہ مر گیا
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : پارلیمانی ریسلنگ چیمپئن شپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.