Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : پارلیمانی ریسلنگ چیمپئن شپ
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : پارلیمانی ریسلنگ چیمپئن شپ

ایڈیٹرجنوری 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برطانوی پارلیمانی ڈکشنری میں ایک اصطلاح ہے ’ہر میجسٹیز لائل اپوزیشن‘ یعنی ملکہ کی وفادار حزبِ اختلاف۔‘ عملاً برطانوی پارلیمان میں جس طرح دھواں دار تقاریر کی روایت ہے اور جس طرح کسی اہم قانون پر چھکے چھڑاؤ بحث اور ووٹنگ ہوتی ہے اسے دیکھ کر محسوس نہیں ہوتا کہ ہر میجسٹیز لائل اپوزیشن اتنی لائل ہو کہ بیٹھنے کا کہیں تو لیٹ جائے۔
وہ حکومت کو نہ صرف ایڑیوں کے بل کھڑا رکھتی ہے بلکہ اس کی شیڈو کیبینٹ اور قیادت ہر اہم بل میں سے بال کی کھال نکال کر کئی ترامیم ڈلوانے میں بھی اکثر کامیاب رہتی ہے۔
ہم نے بھی برطانوی پارلیمانی نظام کی فوٹو سٹیٹ لے رکھی ہے۔ جس میں ایک عدد سپیکر ہوتا ہے، حزبِ اقتدار و حزب اختلاف کی بنچیں بھی ہوتی ہیں، سبجیکٹ کمیٹیاں بھی ہیں، قانون سازی بھی ہوتی ہے اور دھواں دھار بحث بھی ہوتی ہے۔
مگر برطانوی پارلیمان کی نسبت ہماری پارلیمان میں دھواں زیادہ اور بحث کم ہوتی ہے اور اسی دھوئیں داری میں ہر وہ قانون منظور ہو جاتا ہے جس کے بارے میں پارلیمانی ارکان کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ’اصلی تے وڈے سٹیک ہولڈرز‘ فرداً فرداً اعتماد میں لے چکے ہوتے ہیں۔
اس کے بعد عوام کے من و رنجن کے لیے حکومتی اتحادی کسی بھی مخصوص مسودہِ قانون پر پریس کانفرنسی تحفظات ظاہر کرتے ہیں اور حکومت میں شامل ہونے کے باوجود بندر بھبکیاں بھی دیتے ہیں۔
ایک دن پہلے روٹھنا منانا ہوتا ہے اور اگلے دن وہ سب اتحادی ایوان میں حاضر ہوتے ہیں جو ایک دن پہلے کہہ رہے تھے ہم اس قانون پر آنکھ بند کر کے ووٹ نہیں دے سکتے، ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی شوق نہیں، ہم ضرورت پڑنے پر وزارت کو ٹھوکر مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگائیں گے وغیرہ وغیرہ۔
یہی منظر بند کمرے میں اکثریتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا بھی ہوتا ہے۔ دھواں داری اور پھر خواری۔ میڈیا کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔اپنے لیڈر سے برملا اختلاف کرنے والوں کی واہ واہ ہو جاتی ہے۔ بند کمرے کا یہ اجلاس اتنا کھلا ہوتا ہے کہ باہر کھڑے رپورٹر اس کی رئیل ٹائم رپورٹنگ کر رہے ہوتے ہیں۔
کس رکن یا وزیر نے پارلیمانی لیڈر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، کون غصے میں کھڑا ہو گیا۔ کس نے میز پر ہاتھ مارا، کس کی کنپٹی لال ہو گئی، کس کے منہ سے جھاگ نکلا اور پھر سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔ جیسی مالک کی رضا۔
یہی حال حزبِ اختلاف کا بھی ہوتا ہے۔ پارلیمان میں جانے سے ایک دو دن پہلے پارٹی سربراہ اور ان کے نمائندے بیٹھ کر باریک بینی سے مزاحمتی حکمتِ عملی تیار کرتے ہیں۔ رپورٹر پوچھتے ہیں کہ کیا کریں گے تو کوئی بھولا جوشیلا یہ بھی کہتا ہے کہ اس بل پر حکومتی شکست یقینی ہے۔یہ وہ جوشیلے ہوتے ہیں جنھیں آخری وقت تک پتہ نہیں چلتا کہ ان کی قیادت کو راتوں رات سکرپٹ موصول ہو چکا ہے کہ کب واک آؤٹ کرنا ہے، کتنے ارکان کو علالت کے سبب ایوان میں نہیں آنا، کتنوں کو صرف غوغا کرنا ہے اور کتنوں کو تقریر فرمانی ہے۔
اور جب ماحول کی گرمی سے ایسا لگنے لگے کہ آج تو یہ بل پاس ہونا بہت مشکل ہے وہ ایسے منظور ہو جائے جیسے مداری ہیٹ سے خرگوش نکالتا ہے، جیسے مکھن میں سے بال نکلتا ہے اور حزب اختلاف ایک بار پھر کپڑے جھاڑتے ہوئے اگلے سیشن کی تیاری میں یہ کہہ کر لگ جائے کہ اب کے مار بتیسی نہ توڑ دی تو نام بدل دینا۔
اس دل پشوری کو ہم کہتے ہیں پارلیمانی سیاست۔ آپ چاہیں تو اسے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ چیپمیئن شپ بھی کہہ سکتے ہیں جو کسی نہ کسی چینل پر دیکھنے والوں کا دل دہلا رہی ہوتی ہے لیکن پہلوانوں کا کچھ نہیں بگڑتا۔ بگڑنے لگے تو دھندا کیسے چلے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

برطانوی پارلیمنٹ پارلیمنٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک
Next Article لاہور : مریض کی موت کا باعث بننے والے چار ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی سفارش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: ججز آئینی بینچ

مئی 26, 2025

ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

مارچ 1, 2025

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنےگا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہوگیا

اکتوبر 17, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.