ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اوراداکار ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں اس دوران اداکارہ اپنے سسرال پہنچ گئیں۔
بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ سسرال پہنچ گئیں۔ ایشوریا رائے کی امیتابھ بچن کے گھر جس کا نام ‘ جلسہ ‘ ہے آمد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشوریا کی ویڈیو گزشتہ روز کی ہے۔ ویڈیو میں ایشوریا کو گرین سوٹ اور آرادھیا کو اسکول کے یونیفارم میں دیکھا گیا۔ اداکارہ اور ان کی بیٹی آرادھیا نے گھرکے باہر موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کوئی ریسپانس نہیں دیا اور نہ ہی ہاتھ ہلایا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی اور ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کر جانے کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
فیس بک کمینٹ