Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علمدار حسین بخاری»ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم :نام نہاد امریکی دانشور نوم چومسکی کی مذمت میں ایک محب وطن پاکستانی کی چند گزارشات
ڈاکٹر علمدار حسین بخاری

ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم :نام نہاد امریکی دانشور نوم چومسکی کی مذمت میں ایک محب وطن پاکستانی کی چند گزارشات

ایڈیٹراپریل 27, 20225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
alamdar hussain bukhari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نوم چومسکی امریکہ کا وہ رسوائے زمانہ اور نام نہاد دانشور ہے جو دنیا کے ہر پھڈے میں ٹانگ اڑانا اپنا فرض سمجھتا ہے۔۔۔ مشرق وسطی، ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ، یورپ وغیرہ کا کوئی سیاسی، سماجی اور تاریخی مسئلہ ایسا نہیں جس کے بارے میں اپنی اختلافی رائے اس نے نہ دی ہو۔ اس نے بزعم خویش عالمی ضمیر جگانے کی دھن اور اسی زعم میں بیسیوں کتابیں اور مقالے لکھ لکھ ہزاروں صفحے کالے کرڈالے ۔ یہ ایسا بے وقوف آدمی ہے کہ پچھلی صدی کے آخری نصف میں لسانیات پر اس کی تحقیق نے علمی دنیا میں انقلاب سا برپا کردیا اور اس کی تحقیقات کے بعد دنیا بھر کی زبانوں کیلئے "آفاقی گرامر” کا ایک ایسا تصور سامنے آیا کہ جس سے متنوع زبانیں بولنے والوں کیلئے باہمی ابلاغ میں آسانیوں کے راستے کھلنے لگے۔ یہی دور انٹرنیٹ کی عروج یافتگی کابھی ہے جس نے چومسکی کے لسانی نظریات کو عملی شکل دینے میں بہت مدد کی۔ آج اپنے سمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی زبان بولنے والے سے آپ جو مکالمہ کرسکتے ہیں اس میں چومسکی کے بنیادی کردار کو،نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔۔۔ لیکن بندہ بڈھا ہو جائے تو اسے اپنے حواس پر قابو نہیں رہتا، یہی ان صاحب کے ساتھ ہوا ۔۔۔ اسے نہ جانے کیا سوجھی کہ دنیا بھر کے سیاسی وسماجی موضوعات پر لکھنا اس نے اپنے ذمے لے لیا۔
اب بندہء خدا جو مرضی آئے جھک مارتے پھرو لیکن ریاست مدینہ کی پیروی میں پاؤں پاؤں چلنے والی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے معاملات میں رائے زنی کی تمہیں کیا ضرورت آپڑی تھی؟ مجھے یقین ہے کہ وہ بھی لازمی طور پر اس عالمی سازش کا حصہ بنا جو ہماری ریاست مدینہ جدید کی حکومت کو،عدم اعتماد اور وعدم استحکام کا شکار بنانے کیلئے کی گئی تھی ، اس نے اپنے متعصب امریکی ہونے کا داش ثبوت اس سازش میں امریکہ اور صدر جوبائئڈن کی صفائی پیش کر کے دیا کوئی پوچھے کہا ں گئی وہ تمہاری غیر جانبداری جس کا بھرم بناتے تم نے ایک عمر صرف کی۔۔۔ اس بات کا بھی اسے پتہ ہوگا کہ ایسی رائے زنی پاکستان کے کرپٹ جور ڈاکو عناصر کے حوصلے بڑھاتی ہے اور یوں اس کی یہ بات "کھلم کھلا بیرونی مداخلت ” کے زمرے میں آتی ہے جسے غیور پاکستانی کبھی برداشت نہیں کر سکتے ہمیں معلوم ہے کہ یہ شخص نئے امریکی سازشی ایجنڈے پر کام کر رہا ہوگا، یاد رہے کہ اسے ماضی کے برسوں میں کئی بار سرزمین پاک پر بھی بلانے کی جسارت کی گئی ایف آئی اے سے اس بات کی بھی تحقیقات کروائی جائے( بلکہ عدالتی کمیشن بنایا جائے) یہ جب دریدہ دہن پاکستان آیا اس وقت حکومت کس ڈاکو کی تھی اور اسے یونیورسٹیوں میں دعوت دینے والے کون لوگ تھے؟
حد یہ ہے کہ خود امریکہ کے عظیم رہنما اور صدر جناب ٹرمپ کو بھی اس نے نہیں بخشا اور اس پر مسلسل تنقید کرتا رہا۔ یہ ان لوگوں میں شامل تھا کہ جو ٹرمپ جیسے پاکستان دوست صدر کو ہٹا کر جوبائیڈن جیسے انصاف دشمن شخص کو صدر بنوایا جس میں اتنی تہذیب بھی نہیں تھی کہ ایک عظیم اسلامی جمہوریہ اور اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کے وزیر اعظم اور بے حد نفیس اور مہذب انسان عمران خان کو فون ہی کرلیتا۔ یہ فون نہ کرنا بھی لازمی طور پر خان صاحب کے خلاف کی جانے والی سازش کا ایک حصہ تھا، خیر اس بڈھے کو یہ کہنے جرات کیسے ہوئی کہ امریکہ کو ہماری حکومت(سابق ہی سہی) کے خلاف سازش کے بیان کو غلط کہے۔ چاہے نوم چومسکی لسانیات، ڈسکورس اور بیانیہ وغیرہ کا مانا ہوا محقق ہی ہی کیوں نہ سمجھا جاتا ہو ہم اپنی رائے اور بیانیہ بنانے میں خود کفیل ہیں ہمیں اس جیسے بابے کی کوئی ضرورت ہرگز نہیں۔
پھر ہمارے ہاں ماشا اللہ صابر شاکر، ارشاد بھٹی ، چودھری محمد حسین، عمران ریاض، شہباز گل، فواد چودھری، شبلی فراز، زرداری گل اور عندلیب عباس وغیرہ جیسے کتنے ہی نابغے اور ان کے سرچشمہ ء علم ودانش سے فیضیاب ہونے والے کتنے ہی عظیم دانشور خان صاحب کی دانش، بصیرت اور قومی غیرت کا کھل کھلا کر اعتراف کر رہے ہیں نوم چومسکی جیسے بڈھے کی کس کو پڑی ہے ، یہ ہمارے ان نمایاں دانشوروں کے سامنے بیچتا کیا ہے ۔۔۔؟ کئی برس پہلے ایک اور سٹھیا ہوا انگریز بڈھا برٹرینڈ رسل بھی اسی طرح اول فول بکا کرتا تھا ایک اور فرانسیسی بڈھا کھوسٹ ژاں پال سارتر بھی خود کو یورپ کا ضمیر سمجھنے کے خبط میں مبتلا تھا اور نہ جانے کیا کیا کچھ بکا جھکا کرتا تھا اسے کبھی کالے بھجنگ افریقیوں کی پڑی ہوتی تھی تو وہ کبھی بے وطن فلسطینیوں کے حقوق کا ٹھیکہ دار بنا پھرا کرتاتھا ۔۔۔ ان سب نے سینکڑوں ہی تقریریں کیں خطبے دیئے اور بزاروں صفحات کالے کر ڈالے لیکن ان کی کس نے سنی جو اس امریکی بڈھے کی سنی جائے ہمیں اللہ رکھے اپنے کامران خان، ہارون رشید، ارشد شریف، سہیل وڑائچ اور انہی جیسے بالغ نظر تجزیہ کار دانشور کیا کم ہیں جو ہم ان بدیسی سازشی گوروں کی گفتار اور تحریروں کی طرف توجہ دیں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نوم چومسکی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخود کش بمبار شاری بلوچ کے لاپتا شوہر کی مسخ شدہ نعش ملی :ایم ایس سی زوالوجی تھیں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کراچی دھماکا ۔۔ دہشت گردوں اور قانون شکنوں سے مصالحت یا قانون و آئین کا احترام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

چومسکی کے لیے کلماتِ تحسین وآفرین۔۔زاہدہ حنا

ستمبر 26, 2019

ایک بہت مختصر کتاب۔۔زاہدہ حنا

ستمبر 22, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.