Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»عمار غضنفر کا اختصاریہ : قوم کو نیا بندوبست اور سعد رضوی کی رہائی مپارک ہو
اختصاریئے

عمار غضنفر کا اختصاریہ : قوم کو نیا بندوبست اور سعد رضوی کی رہائی مپارک ہو

ایڈیٹرنومبر 18, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saad rizwi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لانے والے بڑے اہتمام سے لاتے ہیں اور آنے والے خراماں خراماں چلے آتے ہیں. حکومت نے عددی اکثریت کے بل پر سب بِل منظور کروا لیے۔ عددی اکثریت کو یقینی بنانے کے لیے کیا ”بندوبست“ کیا گیا؟ یہ معاملات عموماً مؤ رخ کا قلم آنے والی دہائیوں میں رقم کِیا کرتا ہے۔ یا پھر کسی آشنائے راز کا ضمیر، کارِ دنیا سے فراغت کے برسوں میں اچانک جھرجھری لیتا ہے اور نئی پود ماضی کے اربابِ بست و کشاد کے کارنامے سن کر سر دھنتے ہوئے دل کو دلاسہ دیتی ہے کہ جو ان کے دل پر گزرتی ہے، کبھی اسے بھی کوئی رقم کرے گا۔
آر۔ ٹی۔ ایس بیٹھ گیا تھا۔ عین موقع پر اگر ای ۔ وی۔ ایم کو بھی شرات سوجھی تو جانے اس بار اقتدار کا ہما کس کے سر جا بیٹھے۔ کیونکہ کوچہء اقتدار میں کوئی بھی ”بندوبست “ دوامی نہیں۔ جشنِ فتح منانے والے آج بہرحال اپنی جیت کا لطف اٹھانے میں حق بجانب ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق سر آنکھوں پر، مگر حقِ رائے دہی کے استعمال کے موقع پرسوشل میڈیائی مثبت رپورٹنگ پر مکمل انحصار کی بجائے اگر وہ پاکستان میں موجود اپنے عزیز و اقارب سے معلوم پڑنے والے زمینی حقائق کو بھی کچھ اہمیت دیں تو شاید درست فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔ شنید ہے کہ ووٹر لسٹوں کی تیاری کا حق آئین الیکشن کمیشن کو تفویض کرتا ہے اور اسے نادرا کے سپرد کر دینا خلافِ آئین ہے۔ اب دیکھیے اس بل کی منظوری کو اپوزیشن چیلنج کرتی یا الیکشن کمیشن خود یہ قدم اٹھاتا ہے۔ مگر manage کرنے والے فقط ووٹر لسٹوں ہی کے محتاج کہاں ہیں؟
چاہے اپوزیشن ہو یا حکومت، اصل حقائق کو عوام کے سامنے رکھنے کی ذمہ داری مشترکہ ہے۔ اگر حکومت اپنے راندہء درگاہی کے زمانے میں کلبھوشن یادود کے معاملے پر غداری غداری کھیلتی رہی، تو کیا اپوزیشن پر لازم ہے کہ وہ بھی جواباً غداری کے فتوے لگانے کی روش کو برقرار رکھے۔ عالمی عدالتِ انصاف کا ایسے قیدیوں کو اپیل کا حق دینے کا فیصلہ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان عالمی کمیونٹی کا ایک رکن ہونے کے ناطے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلوں کی پابندی کرنے کا پابند ہے۔ جیسے کہ ہم فرانس کے سفیر کوملک بدر کرنے کی تاب نہیں رکھتے، بعینہ ہم عالمی اداروں کے فیصلوں سے سرتابی کرکے عالمی برادری میں اپنا حقہ پانی بند کروانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ویسے بھی تازہ خبر یہ ہے کہ امریکہ پھر سے اپنا یار ہے اور اس پر جاں نثار ہے۔ فرانس کے سفیر سے یاد آیا کہ قوم کو سعد رضوی کی رہائی مبارک ہو۔ تماشا جاری ہے اور تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے، کہ پردہ کب گرے گا، کب تماشا ختم ہو گا۔ کیونکہ ابھی جانے مزید کتنے شعبدے مداری کی زنبیل سے برآمد ہونے کو بے تاب ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سعد رضوی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم:گڑھا، کوڑے کا ڈھیر یا پھانسی کا پھندا؟
Next Article ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : شوکت خانم کینسر ہسپتال کے واک ان کلینک میں مریضوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سعد رضوی اور انس کاسراغ مل گیا : گھر سے بھارتی کرنسی سمیت 11 کروڑ 44 لاکھ روپےاور بھاری مقدار میں سونا برآمد

اکتوبر 14, 2025

سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

اکتوبر 14, 2025

مریدکے میں ٹی ایل پی کے تین کارکنوں سمیت 4 افراد ہلاک : سعد رضوی کے بارے میں افواہیں

اکتوبر 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.