Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»خریدار نہ سٹوریج کی جگہ، امریکی خام تیل کی مارکیٹ کریش کر گئی
اہم خبریں

خریدار نہ سٹوریج کی جگہ، امریکی خام تیل کی مارکیٹ کریش کر گئی

ایڈیٹراپریل 21, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
oil refinery
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نیو یارک : امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت صفر ڈالر سے بھی کم ہر کر منفی 37.6 ڈالر پر آگئی جس کے بعد نیویارک میں ٹریڈنگ بند کردی گئی۔ دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 25.62 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
1986 کے بعد پیر کے روز امریکی خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں امریکہ کی آئل مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت سال کے آغاز سے اب تک 60 فیصد کم ہو چکی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 80 فیصد تک گر چکی ہے اور اخراجات منافع سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ پیر کے روز کمی کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 10 اعشاریہ صفر ایک ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گذشتہ 34 برس کی کم ترین قیمت ہے۔ ماہرین کے مطابق اس وجہ سے مزید کنوؤں کی کھدائی روکنا اور اخراجات میں غیر معمولی کمی کرنا ہوگی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی ہفتوں سے تیل کی طلب میں کمی کے بعد اس کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 56 سینٹ پر آگئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کو ذخیرہ کرنے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ جاپان اور جرمنی کے اعداد و شمار دنیا کی تاریک معیشت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی خام تیل 60 ڈالر بھی بیرل پر فروخت ہو رہا تھا۔ امریکی سٹوریج میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش خصوصاً کرشنگ ڈیلیوری پوائنٹ اوکلاہامہ میں ختم ہو گئی ہے جبکہ طلب کم ہونے کے بعد تیل صاف کرنے کے کارخانوں کی سرگرمیاں بھی کم ہو گئی ہیں۔
تیل کی مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق کرشنگ پوائنٹ پر خام تیل کا ذخیرہ 17 اپریل تک 9 فیصد بڑھ گیا تھا اور یہ کل 61 ملین بیرل تک پہنچ گیا تھا۔ اس کے علاوہ آئل ٹینکرز میں بھی تیل کا ذخیرہ ریکارڈ 160 ملین بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے بعد تیل کی طلب میں کمی سے قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
قبل ازین خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایشیائی مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 19 فیصد کمی کے بعد 14.73 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تاہم بعد میں ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 15.78 ڈالر فی بیرل پر واپس آگئی۔
جب کہ برینٹ تیل کی قیمت 4.1 فیصد کم ہو کر 26.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد واپس 28.11 ڈالر پر آگئی۔
لاک ڈاؤن اور سفر پر پابندی سے تیل کی طلب میں کمی کے بعد قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی یومیہ پیداوار پر اختلاف سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے بحران میں اضافہ ہوا تھا۔
تاہم گذشتہ ہفتے اوپیک کی سربراہی کرنے والے سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی یومیہ پیداوار دس ملین بیرل تک کم کرنے کا معاہدہ ہوا تاکہ تیل کی طلب میں بہتری اور قیمتیں مستحکم کی جا سکیں۔ اس پابندی کا اطلاق تمام تیل پیدا کرنے والے ممالک پر ہوتا ہے۔تاہم اوپیک ممالک کے اس فیصلے کے باوجود تیل کے نرخوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
پیر کو ویسٹ ٹیکساس کی قمیتوں پر کورونا کے بدترین اثرات مرتب ہوئے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی طلب میں کمی کی وجہ سے امریکہ میں تیل کی ذخیرہ کرنے کی تنصیبات تیزی سے بھر رہی ہیں۔
حکام کے مطابق گذشتہ ہفتے دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں خام تیل کی انوینٹریز 19.25 ملین بیرل تک بڑھ گئی ہیں۔
ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر تیل کی طلب میں اسی طرح کمی ہوتی رہی تو قیمتیں مستحکم نہیں ہو سکیں گی۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تیل کورونا وائرس مارکیٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : بپھری ہوئی سپریم کورٹ ، مولویوں کا غصہ اور یوم توبہ
Next Article قومی حکومت یا قوم کی حکومت؟۔۔وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

تیل کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں، مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم

مئی 1, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.