Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»کل کا پاکستان: چشم تماشا/امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

کل کا پاکستان: چشم تماشا/امجد اسلام امجد

ایڈیٹراگست 12, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

14 اگست کی آمد آمد ہے اور اس کے استقبال کی تیاریاں بھی ہر سطح پر زوروں پر ہیں لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس بار صرف جھنڈیوں اور روشنیوں کا اہتمام ہی نہیں کیا جا رہا بلکہ ذہنی جذباتی اور تاریخی رویوں کے حوالے سے بھی اس کے مختلف پہلوؤں پر بات ہو رہی ہے اور اس میں ملک کی پہچان بننے والے بڑے بڑے اداروں کے سی ای اوز سے لے کر نوجوان نسل کے نمائندوں اور مستقبل کے نگہبانوں تک سب ہی ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے مجھے بھی بہت سے پروگراموں کو دیکھنے، سننے اور ان میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے اور میں نے محسوس کیا ہے کہ بہت عرصے کے بعد اس بار یوم آزادی کی زیادہ اور نئے عزم و ارادے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور یہ ایک بہت خوش آئند اور مبارک خبر ہے کہ ہمارے قومی تہوار بوجوہ ایک مخصوص قسم کی یکسانیت اور ٹھہراؤ کا شکار ہوتے چلے جا رہے تھے۔
عزیزی اعجاز نثار گزشتہ 18 برس سے وطن عزیز کے اہم اور دور رس اثرات کے حامل اداروں کے سی ای اوز کو کسی نہ کسی حوالے سے اکٹھا کرتے رہتے ہیں۔ اس بار کی گفتگو کا موضوع ہی انھوں نے پاکستان کے آئندہ پانچ سال رکھا تھا۔
ایک وقت میں اور ایک چھت تلے ان سب بہت مصروف لوگوں کو جمع کرنا اپنی جگہ پر ایک مرحلہ تھا۔ مگر جس اعلیٰ اور معیاری سطح کی باتیں اس محفل میں سننے کو ملیں وہ اپنی جگہ پر ایک بھر پور تجربہ تھا کہ فی زمانہ انڈسٹری، معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انرجی اور پانی کے مسائل ایک مسلسل لمحہ فکریہ بنتے چلے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے مربوط اور ہمہ گیر ایسی پالیسی سازی جس میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور عوام کے نمائندے بھی شامل ہوں ایک بھولی ہوئی داستان بنتی چلی جارہی ہے۔
مجھے یاد ہے ساٹھ کی دہائی میں جب ہم لوگ تعلیمی مدارج طے کر رہے تھے ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک پنچ سالہ منصوبہ بنا کرتا تھا اور روایت ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے ترقی پذیر ممالک بشمول کوریا ان کو بطور ماڈل استعمال کرتے تھے۔ اس کے بعد یا تو یہ سال بہ سال بجٹ کے مالیاتی خساروں کی نذر ہو گئے یا ان کا دائرہ آئندہ بیس برسوں کی ایک تصوراتی ترقی کے پیچ و خم میں کھو گیا کہ نہ تو کسی حکومت کو تسلسل سے اس پر عمل کرنے کا موقع ملا اور نہ ہی اس کی طرف سنجیدگی سے توجہ دی گئی۔
اس پس منظر میں اس سی ای او کانفرنس کے تجویز کردہ عنوان میں آئندہ پانچ سالوں کا ذکر اور بھی اچھا لگا کہ شاید اب ہم قومی مسائل میں حصہ داری کے اس اہم اور ضروری موڈ کی طرف پھر سے مڑ رہے ہیں کہ جس کے آگے ہمارا روشن مستقبل کب سے ہمارے انتظار میں کھڑا ہے۔
اسی طرح ایک ٹی وی چینل کی طرف سے دو گھنٹے دورانیے کے ایک پروگرام میں شرکت کا موقع ملا جس کی ریکارڈنگ واہگہ بارڈر پر کی گئی اور جس میں کی گئی گفتگو کا مقصد نوجوان نسل کے ساتھ ایک مکالمہ تھا کہ بدلتے ہوئے حالات میں انھیں کس طرح سے اس پیارے ملک، اس کے نظریے اور خواب کو آگے لے کر چلنا ہے۔ نوجوانوں کے سوالات بہت اچھے سنجیدہ اور خیال افروز تھے اور ان کا رخ تربیت، حوصلے اور امید کی طرف تھا کہ ہر شخص اپنے اندر موجود لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو تلاش کرے اور جان لے کہ شکست گرنے کا نام نہیں بلکہ اس ذہنی کیفیت کا نام ہے جب آپ گرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کے حوصلے اور ہمت سے محروم ہو جاتے ہیں اور اجتماعی حوالے سے اس حوصلے کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو سمجھیں، اپنے اور دوسروں کے حقوق کو پہچانیں اور ان کی عزت کریں اور مل جل کر رہنا سیکھیں کہ ٹیم ورک اچھا ہو تو کھیل اور کھلاڑی دونوں کا معیار خود بخود بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔
اسی تسلسل کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی مجھے 13 اگست کو ایک ایسی تقریب میں شریک ہونا ہے جس میں نوجوان نسل کو اس کی ایک عملی شکل مہیا کی گئی ہے اور جو میرے دل سے بہت قریب ہے۔
چند برس قبل میرے ہمسائے اور محترم دوست میجر ریٹائرڈ رفیق حسرت نے مجھے بتایا کہ وہ لاہور کے نواحی علاقے میں کچھ احباب اور اداروں سے مل کر بچوں کے لیے ایک مثالی ہوسٹل نما تعلیمی ادارہ بنا رہے ہیں جہاں سارے صوبوں سے تیس تیس منتخب غریب اور لائق طلبہ کو ایک جگہ جمع کیا جائے گا۔ ان کے تمام تر رہائش اور تعلیم کے اخراجات ادارے کے ذمہ ہوں گے جو ان کی مزید اعلیٰ تعلیم کا بندوبست بھی کرے گا مگر اس کا اصل مقصد نوجوان نسل میں رنگ، نسل، عقیدے اور علاقے کی پہچان سے اوپر اٹھ کر سب کو ایک پاکستان کے شہری بنانا ہے۔ اس کے لیے غزالی ایجوکیشن سسٹم کے تعاون سے دور دراز کے علاقوں سے بچوں کا انتخاب کیا گیا۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ اس برس 24 بچے میٹرک کے امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 22 نے اے پلس اور 2 نے اے گریڈ کے ساتھ میں کامیابی حاصل کی ہے اور یوں 13 اگست کی شام ان کی اس کامیابی کا رشتہ یوم آزادی سے جوڑنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس کا ایک ایک لمحہ پاکستان کے نام ہوگا۔ میری ذاتی رائے میں اس طرح کی سوچ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور سرپرستی واجب ہے کہ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبنگلہ دیش میں طلبہ کی بغاوت… (1):جدو جہد/ ڈاکٹر لال خان
Next Article جمال نقوی کی جرأتِ رندانہ (آخری حصہ):نرم گرم / زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.