اردو کے معروف نقاد، شاعر اور مدیرڈاکٹر انور سدید کی ںویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ڈاکٹر انور سدیدکااصل نام محمد انوار الدین تھا ۔وہ 4دسمبر 1928ءکو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم سرگودھا سے حاصل کی ۔ جامعہ پنجاب سے ادیب فاضل کیا 1966ء میں ڈاکٹر انور سدید نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ڈھاکہ سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر وزیرآغا کے ایما پر انہوں نے ایم اے اردو کیا اور” اردو اب کی تحریکیں“کے عنوان سے مقالہ لکھ کرپی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محکمہ آبپاشی میں محرر کی حیثیت سے کیا۔1988ءمیں محکمہ آبپاشی سے سپریٹنڈنگ انجینئر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔آپ زمانہ طالب علمی سے شعر ادوب سے وابستہ ہوگئے۔
آپ کی 41کتابیں منظر عام پرآئیں۔ ڈاکٹر انور سدید20مارچ 2016ءکو لاہور میں انتقال کر گئے
فیس بک کمینٹ