Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم : لائق فائق حبیب فائق کی باتیں
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم : لائق فائق حبیب فائق کی باتیں

ایڈیٹراگست 18, 202327 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
habib faiq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک کے روح رواں سلیم قیصر اور زاہد اقبال کا یہ اقدام خوش آئندہے کہ وہ ایسے لوگوں کے لیے محفلیں آراستہ کرتے ہیں جوکبھی خود محفل سجایا کرتے تھے اور جن کے بغیر تقریبات ادھوری تصورکی جاتی تھیں۔ جنہوں نے اس خطے اور اس شہر کے علمی،ادبی اورثقافتی منظرکو اجالنے میں بھرپور کردار ادا کیا لیکن کبھی صلے یا ستائش کی تمنا بھی نہیں کی۔حبیب فائق ایسی ہی ہستیوں میں سے ایک تھے۔وہ محکمہ انہارسے منسلک تھے ۔کلرک کی حیثیت سے ملازمت شروع کی اورپھر آفس سپرٹنڈنٹ کے عہدے سے ریٹائرہوگئے۔ محکمہ انہار کوآج کے دور میں بہتی گنگا سمجھا جاتا ہے لیکن اس زمانے میں جب نہ چیزیں کمپیوٹرائزتھیں اور نہ قواعد وضوابط اتنے مشکل تھے اس محکمے سے وابستہ افراد نے نہ صرف یہ کہ اس بہتی گنگا سے ہاتھ دھوئے بلکہ کمال ہنر سے پارسائی کا دامن بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا اور جلال لکھنوی کے اس شعر کی عملی تصویر بنے رہے
شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لی
رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
1980کے عشرے میں حبیب فائق سے میرا ابتدائی تعارف ہوا۔ وہ ہمارے لڑکپن کازمانہ تھا اور میں انہیں اردو اور سرائیکی کے مشاعروں اورتقریبات میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتے دیکھتا تھا ۔لیکن ان کے ساتھ میرا اصل تعارف اس زمانے میں ہوا جب میں 1985ءمیں ملتان سے لاہورمنتقل ہوا ۔لاہور میں میری بیٹھک محکمہ انہار کے ایکسین اور نامور نقاد ومحقق ڈاکٹر انور سدید کے ساتھ ہوتی تھی۔ڈاکٹر صاحب کا حبیب فائق کے ساتھ ایک محکمانہ تعلق بھی تھا۔اور فائق صاحب ابھی ریٹائرنہیں ہوئے تھے۔انورسدید صاحب سے ملاقات کے بعد میرے دل میں فائق صاحب کی قدرومنزلت میں اضافہ ہو گیا۔ ڈاکٹر صاحب کی زبانی معلوم ہوا کہ وہ کیسے کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے تھے۔اورکیسے وہ اپنا کام لگن اوردیانت داری سے کرتے تھے۔ڈاکٹر انورسدید نے مجھے بہت سی ایسی کہانیاں سنائیں جن سے معلوم ہوا کہ ایماندری کے ساتھ کام کرنے والوں کومحکمہ انہار میں کن رکاوٹوں اور کرپٹ افسروں کے کیسے عتاب کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ڈاکٹر انور سدیدکو ملنے سے پہلے میں انہیں صرف حبیب سمجھتاتھااورصرف ان کی لیاقت کاقائل تھا لیکن میرے لیے حبیب فائق انورسدید سے ملاقات کے بعد صرف لائق ہی نہ رہے فائق بھی ہوگئے۔
فائق صاحب کی ایک اورخوبی یہ تھی کہ وہ اپنی مادری زبان سے محبت تو کرتے ہی تھے لیکن ہم بہت عرصہ انہیں اردو شاعر کی حیثیت سے ہی جانتے رہے۔ جولسانی تعصبات ہم نے بعد کے زمانوں میں دیکھے وہ اس خوبصورت زمانے میں نہیں تھے۔حبیب فائق پرلکھنا مجھ پر ایک طویل عرصے سے قرض تھا۔ ان سے ملاقاتیں چونکہ زیادہ نہیں تھیں وہ میری کسی محفل یا مجلس کااقبال ارشد، حسین سحر، حیدرگردیزی اورارشد ملتانی کی طرح حصہ بھی نہیں تھے ۔ اس لیے وہ رفتگان ملتان میں شامل بھی نہ ہوسکے۔آج ملتان آرٹس کونسل نے مجھے یہ موقع بھی فراہم کردیا کہ میں ان کی یاد میں مضمون تحریر کروں اوراسے رفتگان ملتان کے اس تیسرے ایڈیشن کاحصہ بنادوں جوچند ماہ میں نئے اضافوں کے ساتھ منظرعام پرآنے والا ہے۔
فائق صاحب کے فن کی کئی جہتیں تھیں ۔وہ اردو اور سرائیکی کے شاعر بھی تھے ۔ریڈیو کے فیچر نگاربھی۔ انہوں نے کئی سرائیکی ڈرامے تحریر کیے۔ علامتی افسانے لکھے۔ انشائیے تحریر کیے۔ ان کی کچھ کتابیں شائع ہوگئیں لیکن شعری مجموعہ منظر عام پر نہ آسکا۔حبیب فائق نے علامہ عتیق فکری ،ارشد ملتانی، اسلم انصاری ، کیفی جام پوری، امید ملتانی، کیف انصاری، حزیں صدیقی، ایاز صدیقی، حیدرگردیزی،ممتاز العیشی ، حسن رضا گردیزی،ممتاز اطہر، عامرفہیم اور انور جمال جیسی ہستیوں کی قربت میں زندگی گزارنے کا ہنرسیکھا۔ان کے جد امجد منشی محمد بخش فائق فارسی، اردو اور سرائیکی کے شاعر تھے۔ ان کا کتب خانہ حبیب فائق کے مطالعے کاذریعہ بنا۔ یوں انہیں لفظوں اور ان کے مفاہیم سے ایسی آشنائی حاصل ہوئی جس نے ان کے کلام اورتحریر میں خوبصورت رنگ بھردیئے۔ دہلی مسلم ہوٹل ان کی مجلسی زندگی میں انتہائی اہمیت کاحامل تھا۔ 14اگست 2001ءکو یوم آزادی کے موقع پر ریڈیو پاکستان ملتان میں انہوں نے اپنی زندگی کاآخری مشاعرہ پڑھا اوراگلے روز 15اگست 2001ءکو وہ اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔اطمینان کی بات یہ ہے کہ ان کے داماد پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین ان کی روایت کو آگے بڑھارہے ہیں۔ حبیب فائق کے چند اشعار آپ سب کی نذ ر کرتاہوں۔
مفلسی جرم ہے زمانے میں
زندگی کا یہ راز پایاہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب لوگ پانیوں کی طلب میں نکل پڑے
سائے نکل کے دھوپ کی کشتی میں چل پڑے
صحرائے دل کو پیش ہے جاں کاسفر ابھی
کس کوخبر کہ کس گھڑی رہ میں اجل پڑے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حبیب فائق ڈاکٹر انور سدید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فوج کے حوالے کر دیا گیا
Next Article ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کیسے دل کے ہاتھوں مجبور ہوئے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور نقاد اور محقق ڈاکٹر انور سدید کی نویں برسی 20 مارچ کو منائی جائے گی

مارچ 19, 2025

جب ڈاکٹر انور سدید نے میری کٹیا دیکھی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

ستمبر 10, 2023

اطہر ناسک کی سلیکشن کی کہانی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

جولائی 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.