Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»جب ڈاکٹر انور سدید نے میری کٹیا دیکھی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )
ادب

جب ڈاکٹر انور سدید نے میری کٹیا دیکھی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

ایڈیٹرستمبر 10, 202313 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar sadeed article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دولہا بھائی مبارکاں
میں تو یہ خبر ملتان سے بھی سن آیاتھا ۔خبر ذرا اڑتی اڑتی سی تھی اس لیے غیریقینی بھی تھی ۔ سوچا تھا کہ تمہیں خط لکھ کر تفصیل پوچھوں گا۔ اسی اثناءمیں تمہارا خط آگیا اور مہرتصدیق ثبت ہوگئی۔ توگویا بیٹا جی کی شادی ہورہی ہے۔ اچھی بات ہے یار ہم بھی چچا بننا چاہتے ہیں۔ میں نے تو دوچار ماہ پہلے یہی مشورہ دیاتھا جواب میں تم نے لمبی آہ بھر کہ کہا تھا ابھی تین چارسال کمائی کروں گا ۔ اور اب میرے خدشات درست ثابت ہوگئے۔ چشم تصور میں دیکھو کہ میرا کوئی بھتیجا ہوگا اور جب میں اسے گود میں اٹھاﺅں گا تو وہ میری عینک اتارے گاکیونکہ ہوگا جوتمہارا بیٹا۔
مجھے اس خبر سے جوخوشی ہوئی اس کا تم اندازہ نہیں کرسکتے۔
آج تمہاراخط ملا تو بشری رحمان کوبھی یہ خوشخبری سنائی ۔ان کاکہنا تھا سعودی عرب جانے کایہی تو فائدہ ہے۔ تم بھی چلے جاﺅ شادی ہوجائے گی۔ میں نے کہا میں لنڈورا ہی بھلا۔ باجی طاہرہ کاکہنا تھا بیگم مل گئی تو شاکر تم سے بھی جائے گا۔میں نے کہا میں اس کی پرانی بیگم ہوں۔ وہ میر ا اوربھی خیال رکھے گا۔میری معلومات کے مطابق تمہاری شادی اکتوبر یا نومبر میں ہوگی۔اس اعتبار سے تمہیں ستمبر یا اگست میں واپس آنا چاہیے۔ میرے لیے تو اصل خوشی یہی ہے کہ تم پاکستان واپس آجاﺅ گے۔پچھلے سال رمضان میں ہم شام کو واک کرتے تھے ۔سٹیشن کا راﺅنڈ ہوتاتھا یاکبھی کبھار اسلام تبسم کے گھر جاتے تھے۔ہر سال چاندرات کی آوارگی بھی ہوتی تھی۔ اب تو میرا معمول ہے سر شام سوجاتا ہوں۔ایک دن تو چار بجے شام کا سویا اگلی صبح چھے بجے جاگاپھریاد آیا کہ رات کھانا بھی نہیں کھایاتھا۔ آج کافی دنوں بعد ایسا ہوا کہ رات کے دوبجے ہوئے ہیں اور میں ابھی جاگ رہا ہوں۔ آج کی روداد یہ ہے کہ دفتر سے واپسی اور افطاری کے بعد میں انور سدید صاحب کے ہاں چلا گیاتھا ۔کافی دنوں سے ان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ وہاں صابر لودھی صاحب بھی بیٹھے تھے۔ پھرشام کو ڈاکٹر صاحب میرے ساتھ عموماً چہل قدمی کرتے ہوئے اقبال ٹاﺅن میں نکل آتے ہیں۔ ذرا واک کرتے کرتے دور نکل آئے تو میں نے کہا آئیں آج آپ کو اپناگھردکھا دوں۔طویل راستہ تھا آدھ گھنٹے کی پیدل مسافت کے بعد ڈاکٹر صاحب میرے کمرے میں پہنچے تو بہت تھک چکے تھے۔کچھ دیر بیٹھے پھرکہنے لگے تم بہت کٹھن زندگی گزار رہے ہو۔ مجھے تمہارے یہ حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوا،وغیرہ وغیرہ۔ میں نے کہاسر اب تو یہ سب کچھ میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ پھر میں انہیں واپس ان کے گھر چھوڑ کرآیا۔ اس طرح کم وبیش دوگھنٹے پیدل چلا ہوں۔ واپس آکرمضمون لکھناتھا وہ لکھا اور اب تمہارے خط کاجواب حاضر ہے۔ ملتان میں سحر صاحب اور اقبال ارشد سے ملاقات ہوئی۔ میں اگلا انٹرویو انور سدید صاحب کاکررہاہوں ۔ تمہارے ہائیکو کاتراشہ اور منور جمیل کے ایک کالم کی فوٹوکاپی ارسال کررہا ہوں ۔اب اجازت تین بجنے والے ہیں ۔صبح اٹھ کر دفتر بھی جانا ہے۔
والسلام
تمہارا رضی
21مئی 1986 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر انور سدید مکتوبات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اِن حالات میں نوجوان کیا کریں؟
Next Article رضی الدین رضی کی یادنگاری:جلتی ہوئی بریکنگ نیوز اور 110منزلہ قبرستان کی کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور نقاد اور محقق ڈاکٹر انور سدید کی نویں برسی 20 مارچ کو منائی جائے گی

مارچ 19, 2025

رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر 38 سال پرانا خط اور مسعود کھدر پوش  کا ذکر ( وفات پچیس دسمبر 1985 ء

دسمبر 28, 2023

طفیل نقوش کی یاد میں جلسہ اور طفیلیوں کا ذکر: رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

نومبر 2, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.