Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر 38 سال پرانا خط اور مسعود کھدر پوش  کا ذکر ( وفات پچیس دسمبر 1985 ء
ادب

رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر 38 سال پرانا خط اور مسعود کھدر پوش  کا ذکر ( وفات پچیس دسمبر 1985 ء

ایڈیٹردسمبر 28, 202321 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
masood khaddar posh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برادرم شاکر حسین شاکر کے نام
آج پھرتمہیں ملتان سے خط لکھ رہا ہوں۔پرسوں رات آیا تھا اور کل سے اب تک بھٹی کا جائزہ چھپوانے میں مصروف رہا۔ کل صبح کاپیاں جوڑیں اور شام کو پریس پر دے آئے۔ لیکن ہمارے ملک نے جس شاندار طریقے سے لوڈشیڈنگ میں ترقی کی ہے اس کے نتیجے میں پریس بار بار بند ہوجاتے ہیں۔ لائٹ نہ ہونے کے باعث اب تک جائزہ چھپ نہیں سکا۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ پتا کریں گے۔ بہت اچھے انداز میں اور سلیقے سے تیارکیا ہے۔ اورتو اور جائزے میں تمہاری منگنی کابھی تذکرہ ہے۔ تصویر تمہاری کبیروالا چلی گئی تھی۔”صدف“ کی اشاعت کے لیے۔ ان سے منگوائی اسی دوران ایک اور مل گئی۔وہ لگادی ہے۔ قمررضا حسب معمول اس مرتبہ بھی تمہارا ایڈریس لے گیا ہے اور دوبارہ گم کردے گا۔ دوچارروز پہلے انور سدید صاحب ملتان آئے تھے۔ انہوں نے بھری محفل میں بہت محبت سے میرا تذکرہ کیا۔ اعزاز احمد آذر ملتان سے رخصت ہوگئے ہیں۔ آج ہم نیشنل سنٹر گئے۔سلیم جہانگیر،خالد خلیل وہاں کے نائب قاصد اور ٹائپسٹ (نام بھول گیاہوں) سب بہت خوش تھے۔ گلے مل رہے تھے اور مبارکیں دے رہے تھے۔ ظہور بخاری نے نعرہ لگایا ”او آئے جناں ملتان وچ بمب چلائے“۔ کل نیشنل سنٹر میں اصغر ندیم سید کی نئی کتاب کی تقریب ہے۔ خالد خلیل کہہ رہے تھے کہ آپ نئے ڈائریکٹر سے مل لیں، میں نے کہاکیا ضرورت ہے ڈائریکٹر سے ملنے کی آپ مجوکہ کو ملوا دیں ۔تم تو جانتے ہو میرے مزاج کو میں ان ڈائریکٹروں سے دور بھاگتا ہوں ۔
یہاں دودن بہت سردی رہی۔ آج دھوپ نکلی ہے۔ خدا کرے اب نکلی ہی رہے۔ میں ابھی کل کادن یہیں ہوں۔پرسوں شام لاہو ر جاؤں گا۔ اگلے روز شاید تمہاراکوئی خط مجھے ملے۔پھراس کاوہیں سے جواب دوں گا۔ کل مسعود کھدرپوش بھی رخصت ہوگئے۔ بہت اچھے آدمی تھے۔ ابھی دوچارروز پہلے میں ان سے ملاتھا۔ ہمارے دفتر کے قریب ہی رہتے تھے۔ بابائے پنجابی تھے،بہت دلچسپ انسان۔ میں ان کے بارے میں تفصیلی مضمون لکھنا چاہتا ہوں۔ خط مختصر لکھ رہاہوں۔ ابھی دوبارہ پریس پر جانا ہے،تفصیلی باتیں لاہور سے کروں گا۔ ماموں بھی تمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔انہوں نے آج کل شاہین مارکیٹ والی بیکری لے رکھی ہے۔ وہی بیکری جہاں ہم کئی مرتبہ جاتے رہے۔ٹرکوں کے اڈے کے پاس۔ میری طرف سے بھائی طاہر اوربھائی مظاہر سمیت سب کوسلام۔
ملتان آتے ہوئے پانچ گھنٹے کے سفر کے دوران ٹرین میں ایک غزل کہی۔سن لو
سوچتے ہیں اب بسر یہ زندگی کیسے کریں
ہم بھلا ہراک خدا کی بندگی کیسے کریں
گومگو کی کیفیت جب زندگی کا نام ہو
سوچئے تو فیصلہ پھر آخری کیسے کریں
شاعری تو خوشبوؤں کو بانٹنے کا نام ہے
پھول سب مرجھا گئے ہیں شاعری کیسے کریں
جرم ہے سچ بولنا اس عہد میں لیکن رضی
آج ہم اس جرم سے انکاربھی کیسے کریں

والسلام
تمہارا رضی
چھبیس دسمبر انیس سو پچاسی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مسعود کھدر پوش مکتوبات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی آئی اے مشکلات کا شکار، 29 میں سے صرف 15 طیارے آپریشنل
Next Article فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سالِ نو کی تقریبات پر پابندی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

طفیل نقوش کی یاد میں جلسہ اور طفیلیوں کا ذکر: رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

نومبر 2, 2023

ایک سال بیت گیا ، لاہور اجنبی نہیں‌ رہا : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

اکتوبر 2, 2023

سینے پر سانپ اور چارپائی کی خریداری : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 38 برس پرانا مکتوب )

ستمبر 13, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.