• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:نواز شریف کی”نیک چال چلن” کی ضمانت؟
  • رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16)
  • کشور ناہیدکا کالم:رات دن نوٹ گنتی قوم کے ہاتھ خالی
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی حکم فوجی افسروں کے احتساب کا دروازہ کھول سکتا ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مدینے کی گلیوں میں
  • حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ
  • سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی
  • آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج
  • فیض آباد دھرنا معاہدہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائیں : چیف جسٹس فائز عیسیٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نوابزادہ نصراللہ اور قادری : کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگو تیلی ۔۔ ارشد بٹ
تجزیے

نوابزادہ نصراللہ اور قادری : کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگو تیلی ۔۔ ارشد بٹ

رضی الدین رضیجنوری 3, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zardari and qadri
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آصف زرداری کیا دور کی کوڑی نکال کے لائے ہیں کہ علامہ قادری کی صورت میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی کمی پوری ہوگی۔ اس پر ایک دوست نے کیا خوب تبصرہ کیا کہاں راجہ بھوج کہاں گنگو تیلی۔ آمروں سے ٹکرانے والے نوابزادہ مرحوم اور آمروں سے تعاون کرنے والے علامہ قادری کا کیسا موازنہ۔ شاید زرداری صاحب نوابزادہ نصراللہ خان کی فوجی آمروں جنرل ایوب خان، جنرل یحیٰ، جنرل ضیاالحق اور جنرل مشرف کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کو بھلا چکے ہیں۔
علامہ قادری تو فوجی ڈکٹیٹروں کے خلاف جمہوری جدوجہد سے کوسوں دور رہے۔ وہ آمرانہ ادوار میں مذہبی تبلیغ کے بہانے بیرون ملک پر سکون اور چین کی نیند سوتے رہے۔ قادری صاحب نے غاصب آمروں کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے ہوئے ایک رات بھی سلاخوں کے پیچھے نیہں گزاری جبکہ نوابزادہ مرحوم نے جمہوری حقوق کے حصول کی خاطر کئی سال جیلوں کی نظر کر دیئے۔ پاکستان کے جمہوریت پسند عوام، سیاسی جماعتیں اور سیاسی کارکن جمہوریت کی بحالی کے جرم میں جیلوں، پولیس تشدد اور عقوبت خانوں میں مظالم سہتے رہے۔ جبکہ علامہ صاحب آمرانہ ادوار میں حاکموں کے تعاون سے اپنے مذہبی اداروں کی تنظیم اور طاقت میں اضافہ کرنے میں مشغول رہے۔ زرداری صاحب کی یاد دہانی کے لئے عرض ہے کہ نوابزادہ نصراللہ مرحوم تو کئی بار انتخابی عمل کا حصہ رہے۔ متعد بار پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کا آئین، جمہوریت اور جمہوری عمل پر غیر متزلزل ایمان تھا۔ اس کے بر عکس قادری صاحب تو آئین، جمہوریت اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے۔ ان کی جماعت اور وہ خود انتخابات میں حصہ لینے سے پر ہیز کرتے ہیں۔ پرویز مشرف کے تعاون سے ایک بار الیکشن میں صرف اپنی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے مگر بعد ازاں مستعفیٰ ہو کر کینیڈا جا بسے۔ علامہ صاحب کے سیاسی عزائم کا کھوج لگانا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ کسی کو معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کیوں اور کس کے اشارے پر یکدم ملک میں وارد ہو کر عدم استحکام پیدا کرنے میں جت جاتے ہیں۔
مگر یہ سمجھنامشکل نہیں کہ علامہ طاہر القادری پاکستانی آئین، جمہوری تسلسل اور الیکشن کے زریعے جمہوری تبدیلی پر یقین نہیں رکھتے۔ مشرف کے خلاف جمہوری تحریک کے دوران علامہ ملک سے ہزاروں کلومیٹر دور کہیں چھپے رہے۔ مشرف کے آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد برآمد ہوئے اور منتخب جمہوری حکومت کے خلاف بر سرپیکار ہو گئے۔ پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مسلم لیگ نواز کی حکومت کے خلاف دھرنوں کے ذریعے جمہوری حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں مصروف رہے۔ قادری صاحب ملک کے کمزور جمہوری نظام کو تہس نہس کرکے کس قسم کا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔ اب تک پاکستان کے عوام اس کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اب علامہ کی قیادت میں لاہور میں لیگی حکومت گرانے کے لئے آخری سیاسی معرکہ برپا ہونے والا ہے۔ اس معرکہ میں علامہ کی اتحادی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آئیندہ انتخابات میں پنجاب میں اپنی انتخابی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لئے داؤ پیچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ یہ جماعتیں یقینا نہیں چاہیں گی کہ لاہور میں برپا ہونے والے ‘پانی پت‘ کے آخری سیاسی معرکے میں حالات اس قدر بگڑ جائیں کہ کوئی طالع آزما بگڑتی نازک صورت حال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔ اگر دھکا دے کر حکومت کو کنویں میں گرایا گیا تو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی حکومت کے ساتھ اسی اندھے کنویں کی نظر ہو جائیں گی۔ علامہ صاحب تو کرامات دکھانے کے ماہر ہیں، نظر سے ایسے اوجھل ہوں گے کہ ڈھوندنے سے بھی نہیں ملیں گے۔
جنوری 2018 میں پیدا کیا جانے والا ممکنہ سیاسی بحران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سیاسی بالغ نظری کا امتحان ہوگا۔ علامہ ان جماعتوں کو اپنے عزائم کے لئے استعمال کرکے غیر جمہوری قوتوں کے لئے راستہ ہموار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ یا پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دیگر جماعتوں کے تعاون سے آئیندہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے میں کامیاب ہوتی ہیں۔ مستقبل قریب میں اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleراحت وفا ۔۔۔ ایکسیوزمی! : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article قومی ہم آہنگی میں ادب کا کردار۔۔کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ستمبر 29, 2023

نصرت جاویدکا تجزیہ:نواز شریف کی”نیک چال چلن” کی ضمانت؟

ستمبر 29, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16)

ستمبر 29, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ستمبر 29, 2023
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:نواز شریف کی”نیک چال چلن” کی ضمانت؟ ستمبر 29, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16) ستمبر 29, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:رات دن نوٹ گنتی قوم کے ہاتھ خالی ستمبر 29, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی حکم فوجی افسروں کے احتساب کا دروازہ کھول سکتا ہے؟ ستمبر 29, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.