Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر ناکافی انتظامات پر قرنطینہ مرکز کے شیشے توڑ کر باہر ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
اختصاریئے

کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر ناکافی انتظامات پر قرنطینہ مرکز کے شیشے توڑ کر باہر ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 6, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
teachin hospital dg khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا (کورونا) وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے۔ نہ صرف عام شہری بلکہ ڈاکٹر بھی اس وبا سے نہ بچ سکے اور پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں 10 ڈاکٹروں اور چار پیرامیڈیکل سٹاف میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) ڈی جی خان بھی شامل ہیں۔
ان متاثرہ ڈاکٹروں اور عملے کو ڈی جی خان سے طیب اردوغان ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا جہاں بہتر انتظامات، ڈاکٹر اور عملہ دستیاب نہ ہونے پر متاثرہ ڈاکٹروں نے شیشہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی تو گارڈز نے ہوئی فائرنگ کر دی۔انتظامیہ کے عدم تعاون پر متاثرہ ڈاکٹر رات گئے دوبارہ ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال چلے گئے، جن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات ناکافی اور عالمی معیار کے منافی ہیں۔
ڈاکٹر اور عملہ کیسے متاثر ہوا؟
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر نعمان چوہدری نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ‘تفتان بارڈر سے آنے والے زائرین کا پہلا قافلہ ڈی جی خان قرنطینہ مرکز لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے حفاظتی کٹس نہ ہونے کے باوجود ان کے علاج معالجے سے متعلق اپنا فرض ادا کیا، لیکن حکومت کو بار بار شکایات کے باوجود نہ تو حفاظتی کٹس فراہم کی گئیں اور نہ ہی قرنطینہ مرکز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کو الگ رکھا گیا۔’
نعمان چوہدری کے مطابق: ‘قرنطینہ مراکز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ ہسپتالوں اور ہاسٹلز میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہی رہائش پذیر رہا، جس سے پہلے دو ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہوئے اور اب دس مزید ڈاکٹر اور عملے کے چار افراد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔’
انہوں نے بتایا کہ ان کے ٹیسٹ دو اپریل کو کیے گئے جبکہ نتائج پانچ اپریل کی شام کو موصول ہوئے، جس کے بعد پرنسپل ڈیرہ غازی خان ہسپتال نے انہیں طیب اردوغان ہسپتال مظفر گڑھ میں بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی لیکن جب وہ رات گئے مظفر گڑھ ہسپتال پہنچے تو وہاں نہ کوئی ڈاکٹر تھا اور نہ ہی نرس موجود تھی۔
نعمان چوہدری کے مطابق انہیں اسقتبالیہ کے ملازمین نے آئیسولیشن وارڈ جانے کی ہدایت کر دی، جب وہ وہاں پہنچے تو نہ بستروں پر شیٹس تھیں، نہ صفائی تھی اور نہ ہی کوئی عملہ موجود تھا، جس پر انہوں نے دوبارہ اپنے پرنسپل کو کال کی کہ یہاں صورت حال خراب ہے تو انہوں نے صبح تک وہیں رہنے کو کہا، تاہم ان کے ساتھی ڈاکٹروں نے باہر جانے کا مشورہ دیا، لیکن باہر سے دروازے لاک تھے جس پر انہوں نے ایک کھڑکی کا شیشہ توڑا اور باہر آئے۔
وائی ڈی اے ڈی جی خان کے صدر نے مزید بتایا کہ باہر آنے پر انہیں گارڈز نے روکا تو انہوں نے کہا وہ واپس جانا چاہتے ہیں، جس پر گارڈز نے ہوائی فائرنگ کردی لیکن وہ پھر بھی واپس ڈیرہ غازی خان چلے گئے جہاں انہیں ٹیچنگ ہسپتال میں قائم قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ ان حالات میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ ناروا سلوک سے ان کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہےکیونکہ انتظامیہ ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے دھمکیاں دے رہی ہے۔انہوں نے وارڈز کی صورت حال کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
انتظامیہ متاثرہ ڈاکٹروں سے نالاں
دوسری جانب طیب اردوغان ہسپتال مظفر گڑھ کے ترجمان ڈاکٹر محمد الیاس سے جب متاثرہ ڈاکٹروں کی شکایات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں‌ نے جواب دیا کہ ‘اس آئیسولیشن وارڈ میں 60 افراد پہلے بھی موجود ہیں جنہیں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد رکھا گیا ہے، ان کا تو بہترین خیال رکھا جا رہا ہے۔ ڈی جی خان سے آنے والے ڈاکٹروں کو بھی وہی سہولیات فراہم کی گئیں لیکن انہیں پتہ نہیں کیوں انتظامات پسند نہیں آئے اور وہ انتظامیہ کے روکنے پر بھی یہاں نہیں رکے، جس پر انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے کیونکہ اگر انہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی جاتی تو ہسپتال کا ماحول خراب ہوسکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر مریضوں کو یہیں لایا جا رہا ہے اور کئی افراد دوبارہ ٹیسٹ منفی ہونے پر یہاں سے صحت یاب ہوکر روانہ ہوگئے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان کے مقامی صحافی حسنین کامران نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹروں نے حفاظتی کٹس نہ ہونے پر احتجاج کیا تو مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے انہیں کٹس فراہم کیں جس پر ڈاکٹروں نے ان کا شکریہ ادا کیا، لیکن اس کے بعد سے حکومتی نمائندے یہاں کے ڈاکٹروں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی بھی مثبت کردار ادا کرنے کو تیار نہیں بلکہ ان کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے کہ متاثرہ ڈاکٹروں نے اثر و رسوخ سے اپنے کرونا ٹیسٹ مثبت کرائے جبکہ حقیقت میں ان کو کرونا وائرس لاحق ہی نہیں ہوا۔
حسنین نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سیاسی مداخلت پر کرونا وائرس کی وبا سے متعلق انتظامات کافی متاثر ہو رہے ہیں۔اس بارے میں موقف لینے کے لیے جب مشیر صحت حنیف پتافی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مصروفیت کا کہہ کر بات کرنے سے اجتناب کیا۔
( بشکریہ : انڈپنڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قرنطینہ کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب فخر امام نے ضیاء مارشل لاء کے خلاف رولنگ دی ۔۔ فرخ رضا ترمذی
Next Article بحریہ ٹاؤن کے 19 سکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق : ملک ریاض خیریت سے ہیں ، ذرائع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.