Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»جب فخر امام نے ضیاء مارشل لاء کے خلاف رولنگ دی ۔۔ فرخ رضا ترمذی
تجزیے

جب فخر امام نے ضیاء مارشل لاء کے خلاف رولنگ دی ۔۔ فرخ رضا ترمذی

ایڈیٹراپریل 6, 202016 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fakhar imam resignation article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قومی سیاسی منظر نامہ پر قتال پور سیاسی مرکز کے اعتبار سے اہم ترین مقام رکھتا ہے یہاں پر آباد سادات قتالپور کا سیاسی سفر ایک روشن تاریخ رکھتا ہے۔سادات قتالپور، پیر اسماعیل شاہ بخاری کی اولاد میں سے ہیں جن کا شجرہ نسب حضرت جلال الدین سرخ بخاری سے ملتا ہے ۔
سادات قتالپور کے نامور سپوت اور قومی سطح پر اپنے اعلیٰ کردار اور شفاف سیاست کی بناء پر نیک نام شخصیت کے طور پر پہچان رکھنے والے سید فخر امام کو آج ایک بار پھر وزات کے منصب پر فائز کیا گیا ہے انہیں نیشنل فوڈ سیکورٹی کے وزیر کاقلمدان سونپا گیا ہے ۔
سید فخر امام 1942میں 18 دسمبر کو سید امام علی شاہ کے گھر پیدا ہوئے۔سید امام علی شاہ علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویٹ تھے اور ان کی شادی سر سید مراتب علی شاہ کی دختر سے ہوئی تھی ۔ سید فخر امام نے ابتدائی تعلیم ایچیسن لاہور سے حاصل کی بعد ازاں اعلی تعلیم کے لئے برطانیہ چلے گئے جہاں کلفٹن کالج میں بھی زیرتعلیم رہے، امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے ایگریکلچر میں گریجویشن کی، وطن واپسی پر سی ایس ایس کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کیا،فنانس اکیڈمی میں تربیت مکمل کی تاہم سرکاری ملازمت اختیار نہ کی۔
سید فخر امام کی شادی 6فروری 1969 کو سادات شاہ جیونہ کے کرنل سید عابد حسین کی اکلوتی دختر سیدہ عابدہ حسین سے ہوئی ۔سیدہ عابدہ حسین سید فخر امام کی خالہ زاد ہیں۔
سید فخر امام نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز1979 میں بلدیاتی سیاست سے کیا جہاں حامد رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن لڑا اور ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین منتخب ہوئے۔1981میں سید فخر امام کو وفاقی وزیر برائے بلدیات کا قلمدان سونپا گیا۔1983 میں انہوں نے دوبارہ ضلع کونسل ملتان کی چیئرمین شپ کا الیکشن لڑا تاہم ایک ووٹ سے شکست کھا گئے سید فخر امام نے اسی وقت چند منٹ میں وزارت بلدیات سے استعفی دے دیا اور یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی مثال تھی۔
1985میں غیر جماعتیں الیکشن میں ایم این اے کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ خواجہ صفدر کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ کا الیکشن لڑا اور 119ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔سپیکر شپ کے دوران انہوں نے ضیائی مارشل لاء کے خلاف رولنگ دے کر کہ مارشل لاء غیر قانونی ہے اور کوئی قانونی اتھارٹی نہیں رکھتا ” ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تو 1986ء میں اُس وقت کے جنرل ضیاءالحق کے ایماء پر سید فخر امام کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی جو کامیاب کروائی گئی۔اور سید فخر امام کو سپیکر شپ سے ہٹادیا گیا۔سید فخر امام نے اس وقت 72ووٹ حاصل کئے تھے۔
1986 تا1988 سید فخر امام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہے۔1988میں وہ عام انتخابات میں الیکشن نہ جیت سکے تاہم 1990میں آئی جے آئی کے پلیٹ فارم سے وہ دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے،پہلے چند ماہ وہ پارلیمانی افیئرز اور قانون کے وزیر رہے بعد ازاں انہیں تعلیم کی وزارت سونپ دی گئی 1993 کے عام انتخابات میں وہ الیکشن نہ جیت سکے تاہم 1997کے الیکشن میں وہ تیسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے اس مرتبہ انہیں چیئرمین ری سٹر یکچرنگ کے طور پر فرائض سر انجام دینے کا موقع ملا وہ ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔1997 تا 1999 کے دوران ان کے مسلم لیگی حکومت سے اختلافات شروع ہوگئے آپ نے ہم خیال گروپ بناکر حکومتی پالیسیوں پر تنقید شروع کردی۔1999میں مسلم لیگی حکومت کو تحلیل کردیا گیا، 2002ء کا الیکشن مسلم لیگ ق 2008ء کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی اور 2013 کا الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑا لیکن تینوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔2018کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور فتح ان کا مقدر بنی ۔جیتنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کے اختیار کرلی ہے اور اب PTI کے ایم این اے کے طور پر اسمبلی میں موجود ہیں اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں انہوں نے اس دوران مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہوئے بین الااقوامی برادری میں کشمیری مسلمانوں کی وکالت احسن طریقے سے کی ہے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ضیاءالحق فخر امام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآٹا چینی کرپشن : کابینہ میں‌ردوبدل جہانگیر ترین سمیت عمران خان کے قریبی ساتھی فارغ
Next Article کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر ناکافی انتظامات پر قرنطینہ مرکز کے شیشے توڑ کر باہر ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھٹو کا تختہ الٹنے کے مرکزی کردار فیض علی چشتی تین روز قبل گمنامی کی موت مر گئے

دسمبر 26, 2024

سترہ اگست :17 اگست: ضیا الحق اور پرویز مشرف کی رخصتی اور عمران کی حلف برداری کا دن

اگست 17, 2023

علی نقوی کا کالم : پی ٹی آئی پر منحوس ضیاء کا سایہ اور مولوی عبدالعزیز

مئی 29, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.