Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»کارکن مار کھاتے رہے پی ٹی آئی کا کوئی رہنما باہر نہ نکلا : ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

کارکن مار کھاتے رہے پی ٹی آئی کا کوئی رہنما باہر نہ نکلا : ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرمارچ 9, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore police zaman park.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج آٹھ مارچ کو لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد صبح سویرے ہی کارکن زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے۔ریلی کا وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا تھا کیوں کہ سیاسی جلسے، جلوس یا ریلیاں عام طور پر تاخیر سے شروع ہوتی ہیں۔
معمول کے مطابق دیگر صحافی ساتھیوں کے ہمراہ زمان پارک جانے کے لیے گھر سے نکلے، مگر جیسے ہی ظہور الہی روڑ سے کینال روڑ کی طرف گاڑی موڑی تو ٹریفک جام تھی۔
گاڑی شادمان کالونی کی طرف موڑی ہی تھی کہ اطلاع ملی پولیس نے تمام راستے بلاک کر دیے اور پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے۔اسی دوران فوری زمان پارک پہنچنے کے لیے بے چینی بڑھ گئی کیونکہ فوری کوریج ضروری ہو جاتی ہے۔
اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لوگ جب کسی تصادم سے بچنے کے لیے دور جانے کی کوشش کرتے ہیں تو صحافی جائے وقوعہ کی طرف بھاگتے ہیں۔جب مال روڑ کی طرف جانے کے لیے چائنہ چوک پہنچے تو وہاں بھی ٹریفک جام تھی۔
دھیرے دھیرے مال روڑ پہنچے تو گورنر ہاؤس کے سامنے سے صرف ڈیوس روڈ یا پنجاب اسمبلی کی طرف جانے کے لیے راستہ کھلا تھا۔
اس رش میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھیں خیر جب ڈیوس روڈ مسلم لیگ ہاؤس چوک پہنچے تو دیکھا وہاں سے زمان پارک کی طرف جانے والی ٹھنڈی سڑک کا راستہ بھی پولیس کی بھاری نفری نے کنٹینر رکھ کر بلاک کیا ہوا تھا۔
صحافی پولیس سے کوریج کے لیے زمان پارک جانے کے لیے اصرار کر رہے تھے خیر ایس پی سرفراز سے پوچھا ’اتنی سختی کیوں ہے؟‘
انہوں نے کہا ’اوپر سے سخت آرڈر ہیں۔ دفعہ 144نافذ ہے جو پی ٹی آئی کارکن آگے جانے کی ضد کر رہے ہیں انہیں گرفتار کیا جارہاہے۔‘
انہوں نے صحافیوں کو زمان پارک پیدل جانے کی شرط پراجازت دے دی۔
سامنے سے ایک پریزن وین دیکھی جو زمان پارک سے آرہی تھی اس میں پی ٹی آئی کے دس بارہ کارکن بند تھے۔انہوں نے صحافیوں کو دیکھ کر ’عمران خان زندہ باد‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔
تین چار کلومیٹر پیدل سفر کر کے زمان پارک کے قریب پہنچے تو کینال پل پر پولیس نے کنٹینر رکھ کر راستہ بند کر رکھا تھا۔پولیس کی کافی نفری ڈنڈوں سمیت موجود تھی اور پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کو پیدل جانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔کارڈ دکھا کر صحافیوں کو جانے کی اجازت ملی۔
جب کینال روڑ سے زمان پارک کی طرف مڑے تو کینال روڑ جہاں سے سڑک پار کرنا ممکن نہیں ہوتا ویران پڑی تھی۔زمان پارک پر پی ٹی آئی کے تین سے چار سو کارکن موجود تھے اور گاڑیاں وغیرہ کھڑی تھیں۔
کنٹینر بھی موجود تھا جس پر پارٹی کے مخصوص گانے چل رہے تھے بینڈ والے بھی بلائے گئے تھے۔ بگی بھی موجود تھی اور کارکن عارضی پل سے نہر کے دونوں اطراف موجود تھے۔
پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی اراکین ڈنڈوں سمیت ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے تھے۔
اتنی دیر میں مال روڑ کی طرف سے کچھ کارکن بھاگتے ہوئے پھولے سانس کے ساتھ آئے اور بتایا کہ ’پولیس شدید شیلنگ کر رہی ہے گاڑیاں توڑ رہی ہے۔ درجنوں کارکن گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ہم مشکل سے بچ کر آئے ہیں لہذا تیاری کر لیں شاید پولیس یہاں تک بھی آئے۔‘
وہاں پر درجن بھر خواتین بھی موجود تھیں جو کافی سہمی ہوئی اور پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔ہم نے وہاں پر کوریج شروع کر دی کارکن کیمروں کے سامنے آکر پولیس تشدد پر شدید ردعمل دیتے دکھائی دیے۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف 40 سے پچاس کارکن ڈنڈوں کے ساتھ سکیورٹی پر مامور تھے۔مال روڈ کی طرف نظر دوڑائی تو اس طرف وقفہ وقفہ سے پولیس کی جانب سے کارکنوں پر شیلنگ کی جاتی رہی کارکن آگے جاتے پھر کھانستے ہوئے واپس آ جاتے۔
کچھ دیر بعد پولیس کی چھ ، سات گاڑیاں زمان پارک آگئیں اور پولیس اہلکار وہیں کھڑے ہوگئے تاکہ کارکن اب مال روڑ کی طرف نہ جائیں۔کئی گاڑیوں میں سوار کارکنوں اور خواتین نے شکوہ کیا کہ یہ شیشے پولیس نے ڈنڈے مار کر بلاوجہ توڑ ڈالے ہیں۔
اسی دوران پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے صحافیوں کو بتایا کہ ’پولیس لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے درجنوں کارکن زخمی ہوچکے ہیں۔ جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ طبی امداد مل سکے۔‘
یاسمین راشد چند خواتین کارکنوں کے ساتھ آئیں اور شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’چلو میں دیکھتی ہوں پولیس والے کیسے تشدد کرتے ہیں۔‘
وہ کارکنوں کے ساتھ مال روڑ کی طرف گئیں لیکن پولیس افسران نے ان سے بات کی اور وہ واپس آگئیں۔دو تین گھنٹے تک یہی صورت حال جاری رہی مگر زمان پارک پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد میں اضافے کی بجائے کمی ہوتی رہی۔
شام چھ بجے کے قریب پولیس نے زمان پارک کے باہر سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ شروع کر دی۔اس دوران بھی کئی کارکن زخمی ہو کر ہسپتال پہنچے پی ٹی آئی کارکنوں کے جوابی ردعمل سے پولیس حکام کے مطابق گیارہ پولیس اہلکار بھی مختلف پوائنٹس پر زخمی ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی ریلی کا روٹ زمان پارک سے کینال روڑ، مال روڑ اور جیل روڑ انڈر پاس سے مسلم ٹاؤن موڑ وہاں سے فیروز پور روڑ کے راستے داتا دربار رکھا گیا تھا۔
اس پورے روٹ پر پولیس نے پی ٹی آئی کے کسی کارکن یا گاڑی کو جانے نہیں دیا جس طرح 25 مئی کو لانگ مارچ روکنے کے لیے روٹ سیل کر دیے گئے تھے وہی صورت حال آج دکھائی دی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں ہوتی رہی لیکن مرکزی قیادت میں سے کوئی بھی لیڈر کسی پوائنٹ پر دکھائی نہیں دیا۔
تاہم حماد اظہر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ’ہم نے دفعہ 144کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ کارکنوں کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی کیا جارہا ہے اب تک ایک سو سے زائد کارکن زخمی ہیں۔‘اس صورت حال کے پیش نظر شام پانچ بجے کے قریب عمران خان نے آن لائن خطاب کیا اور اعلان کیا کہ ’کارکن واپس چلے جائیں ریلی منسوخ کی جارہی ہے۔‘
اس اعلان کے باوجود کارکن زمان پارک موجود تھے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی۔
اسی دوران تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بتایا کہ ’پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال عرف ظلے شاہ جو پولیس کے لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے تھے، وہ سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ جبکہ دو کارکن مزید شدید زخمی حالت میں بے ہوش ہیں۔‘
سارا دن تحریک انصاف کی جانب سے جو ویڈیوز شیئر کی گئیں اور جو صورت حال آنکھوں سے دیکھی یہ وہی مناظر تھے جو 25مئی کو دیکھنے میں آئے تھے۔ان حالات کے باوجود پولیس نے رات گئے تک زمان پارک کے راستے سیل کیے رکھے۔ ریلی تو منسوخ ہوگئی لیکن پی ٹی آئی قیادت، کارکنوں اور حامیوں کے ذہنوں میں ایک اور سخت دن کے مناظر نقش ہو گئے۔
ایسے حالات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے لیکن تحریک انصاف کی قیادت کو اس بارے تشویش ہے کہ وہ مہم کس طرح چلائیں گے جب کہ نگران حکومت پر بھی ان کے تحفظات موجود ہیں۔
(بشکریہ:انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پنجاب پولیس شیلنگ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان زمان پارک میں چھپے رہے ، پولیس سےجھڑپوں میں کارکن مارا گیا
Next Article میڈا عشق وی توں میڈا یاروی توں : آج پٹھانے خان کی 23ویں برسی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

اپریل 21, 2025

وزیراعلیٰ گنڈا پور کا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل، پولیس کی بدترین شیلنگ اور جھڑپیں

نومبر 25, 2024

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کچے میں آپریشن سے انکار، راستے میں اتر گئے

اگست 28, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.