ملتان:نامور لوک گلوکار پٹھانے خان کی 23ویں برسی (کل) جمعرات کومنائی جائے گی۔ پٹھانے خان 1926میں کوٹ ادوکی بستی تمبووالا میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام غلام محمد تھا۔
پٹھانے خان نے سرائیکی کے ساتھ ساتھ اردو کلام بھی گایا۔پٹھانے خان کو غزل، کافی، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا۔انہوں نے اپنی آواز سے کئی دہائیوں تک خواجہ غلام فرید، شاہ حسین ، بابا بلھے شاہ اور مہر علی شاہ سمیت صوفی شعرا کا کلام گا کر امن و محبت کا پیغام عام کیا۔
ان کی گائی ہوئی بہت سی کافیوں میں سے خواجہ فرید کا صوفیانہ کلام ”میڈا عشق وی توں میڈا یار وی تو ں “ان کی پہچان ہے۔انہیں 1979ءمیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ ان کا 9مارچ2000ءکو کوٹ ادو میں انتقال ہوگیا۔
فیس بک کمینٹ