Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اختصاریے»ارشد ملتانی کے کلام میں ” پختگی“ کے آثار : ڈاکٹر انوار احمد کا اختصاریہ
اختصاریے

ارشد ملتانی کے کلام میں ” پختگی“ کے آثار : ڈاکٹر انوار احمد کا اختصاریہ

ایڈیٹراپریل 24, 2024118 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ارشد ملتانی مجھ سے 23 برس بڑے تھے مگر کسی تقریب میں ہم اکٹھے ہوتے تو وہ میرے ‘شاگرد ‘ یا چھوٹے بھائی دکھائی دیتے ۔ سو ملتان کے قرب و جوار کے ایک شہر کے مشاعرے میں انہوں نے شعر سنائے تو ایک باخبر نامہ نگار نے لکھا ” ارشد ملتانی کے کلام میں ابھی سے پختگی کے آثار ہیں “۔
دوستوں کی محفل میں ان کے ایک اور عقیدت مند کا مکتوب بھی زیر بحث آتا جس نے لکھا تھا اس خطے میں اردو سرائیکی شاعری کی ٹرین اب رواں ہو گئی ہے آپ کا مقام ٹرین کے انجن کا ہے اور ہم سب آپ کے چھکڑے ہیں (مکتوب نگار کی خود شناسی! ) ۔ارشد صاحب کا خاکہ میں نے بہت محبت سے لکھا تھا
ملتان شہریست در نواح ارشد ملتانی ( لاہور کے بارے میں داتا گنج بخش کا فقرہ یاد کیجئے ) وہ ننانوے فی صد شاعروں کے برعکس اپنی بیوی سے بہت پیار کرتے تھے اور شرما شرما کے شملہ میں ان سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا کرتے تھے( اولیں شملہ "مذاکرات” )۔ 1992 میں ان کی محبوب بیوی (زبیدہ بیگم ) کا انتقال ہوا تو وہ بجھ سے گئے ان کے بیٹے شہزاد ( مرحوم ) اور ذیشان انہیں شام کے وقت تاج ہوٹل میں معمول کی چائے ، ہم مشرب دوستوں میں شعر گوئی ، سیاسی لطیفے اور دلچسپ باتیں کرنے اور سننے کے لئے چھوڑ جاتے ۔واپسی پر ہمارا یار مبارک احمد مجوکہ( جو اپنی کنجوسی کی وجہ سے ہم جیسے بد زبانوں کا نشانہ بنتا ) انہیں چونگی نمبر 1 والے گھر میں چھوڑ کے آتا (پاک دروازے والا اپنا گھر فروخت کرکے وہ اپنے سمدھی کی احسن کالونی میں آ گئے تھے ) ۔
تلک تلولے والا مصرعہ تو ان کی جمال پسندی کا مظہر تھا
ایک تو گورا رنگ قیامت اوپر تلک تلولے
مگر مجھے ضیا الحق دور کی بہت مقبول غزل بہت پسند تھی جس کا یہ شعر تھا
گرداب سے اب بچ کے نکل جائیں تو جانیں
ملاح نے رکھا ہے ادھر کا نہ ادھر کا
یا
حق و باطل میں ٹھن گئی ہے آج
کسی جانب تو تم بھی ہو لو نا
(میں اسلم انصاری صاحب کو چھیڑا کرتا تھا کہ ارشد صاحب آپ سے مخاطب ہیں )
ان کا یہ شعر دیکھئے
حالات ہر اک شخص کو درپیش ہیں یکساں
کچھ فرق اگر ہے تو ہے انداز نظر کا
یا یہ شعر
ہے فرق بہت زاویہ فکر و نظر کا
تو شام پر قانع ہے میں قائل ہوں سحر کا

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ارشد ملتانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’یہ نہیں کہا تھا مریم نواز برانڈڈ سوٹ نہیں پہنتیں‘، عظمیٰ بخاری کی اپنے بیان کی وضاحت
Next Article وفاق نے فنڈز نہیں دیے اور 4 سال نئی اسکیمز میں سندھ کو نظرانداز کیا گیا: وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے شکوہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ارشد ملتانی کی غزل : چھپ چھپا کر آئنوں سے گفتگو اس کی بھی تھی

جولائی 17, 2022

ارشد ملتانی ۔شہرکی خیر مانگنے والا ( وفات 13 نومبر 2005 ء )

نومبر 13, 2017

ملتان کی تہذیبی زندگی کا غیر معمولی کردار زوار حسین ۔۔ ڈاکٹر انواراحمد

دسمبر 13, 2016

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.