Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم :ریاست یا سیاست؟
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم :ریاست یا سیاست؟

ایڈیٹرجنوری 31, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’کانٹے بوئے ببول کے تو آم کہاں سے کھائے۔‘ اب جب کانٹوں کی فصل تیار ہے تو ہاتھ کون لگائے۔ کانٹے بونے والے دامن بچا رہے ہیں اور تیار کرنے والے ہاتھ۔
بات کہاں سے شروع کی جائے اور کہاں ختم؟ قصوروار کون ہے اور سزاوار کون؟ گناہ کس کے ہیں اور سنگسار کون؟ چند کریں اور سب بھریں ایسا کیوں؟
ستم سا ستم ہے کہ دوست مُنہ موڑ گئے ہیں۔ ایسا کیا ہوا کہ محض تین برسوں میں خوشی خوشی اربوں ڈالر کے قرض کی دیا دینے والے شرائط پر اَڑ بیٹھے ہیں؟ برادرانہ تعلقات کا دم بھرنے والے شکار گاہ سے ہی نکل لیے، ہمالیہ سے اونچی دوستی کا دعویٰ کرنے والے ناک ہی اونچی کر بیٹھے، سمندروں سے گہرا درد رکھنے والے ہمارے درد کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔
یہ کاسہ گیری اتنا ستائے گی کبھی سوچا نہ تھا اور تہی دست ہونا اس قدر مہنگا ہو گا کبھی سمجھا نہ تھا۔ یہ سب دوست ہمارے خالی دامن ہونے کا انتظار کر رہے تھے یا ہمیں سبق سکھانے کے منتظر۔۔۔ بات سمجھ نہیں آ رہی تو جواب کے لیے صرف اتنا ضرور کہہ دینا کہ ’کوئی آیا تھا‘۔
یہ بات اب زبان زد عام ہے کہ ’تبدیلی‘ کا بیج بونے سے پہلے ایسے کھلیان تیار کیے گئے کہ جہاں خوابوں کی فصل اور سپنوں کی منڈی سجائی گئی، صادق اور امین سیٹ اپ سے توقعات ہی توقعات وابستہ کی گئیں اور عطیات کو بنیاد بنا کر معاشیات کی عمارت کھڑی کی گئی۔ نتیجہ کیا نکلنا تھا سوائے ’قرض‘ بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔
گذشتہ چند سالوں میں جو معیشت گردی ہوئی اس کے پیچھے کون ہے؟ جب تک اس کا پتہ نہیں چلایا جائے گا حل نہیں نکلے گا۔ بات کچھ یوں ہے کہ اس وقت خالی بینک کو ڈالرز کی سخت ضرورت ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر تین اعشاریہ چھ بلین کی کم ترین سطح پر بتائے جا رہے ہیں اور آئی ایم ایف ہنٹر لے کر پیچھے کہ چھ سو ارب پیدا کرو۔
ٹیکسوں کا طوفان، توانائی کا بحران اور روپے کا نقصان ایک ہیجان کا پیش خیمہ بن رہا ہے۔ سیاست دان اور اصل حکمران سر پکڑے بیٹھے ہیں۔ اب آئی ایم ایف کو دکھائی جانے والی آنکھیں اُنھی کی راہوں میں بچھی ہیں اور اپنی شرائط پر قرض لینے کی خواہش ہزاروں خواہشوں کی مانند دم توڑ چُکی ہے۔
حالات مگر بے حد سنگین ہیں۔ ہمیں فوری طور پر گرتی معیشت کو سنبھالنا ہے اور اس کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کو ماننا ہے۔ آئی ایم ایف کے شرائط پر عملدرآمد سیاسی بحران کو جنم دے سکتی ہے، عوام میں اضطراب فزوں تر ہو سکتا ہے جس کی نشاندہی کئی ایک عالمی ادارے کر چکے ہیں، ایسے میں عام انتخابات کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں۔ ریاست کو آئینی پیرائے میں رہ کر چند سخت فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں اور اُس کے لیے قومی مصالحت کی بہرحال ضرورت ہے۔
موجودہ صورت حال میں جب دہشت گردی ایک بار پھر سر اُٹھا چکی ہے اور معیشت گردی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ایسے وقت میں قومی سلامتی کمیٹی کو مل بیٹھنا ہو گا۔ قومی اور سیاسی قیادت کو اب ایک ایسے صفحے پر آنا ہو گا جہاں ایجنڈا معیشت اور صرف معیشت کی بحالی ہو۔
معیشت کے بارے فیصلوں سے قبل قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور ریاست کو بھی اپنے اخراجات میں کمی کر کے عوام کو یقین دلانا ہو گا کہ صرف وہ اس چکی میں نہیں پس رہے بلکہ اشرافیہ بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔
بدقسمتی سے جو حکومت اب تک بازار جلد بند کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد سے ہچکچا رہی ہے اُسے قومی اداروں کو اعتماد دینا ہو گا، ان سب اقدامات کے لیے مصالحت کی ضرورت ہے اور مصالحت کے لیے مفادات کو پسِ پُشت ڈالنا ہو گا۔
جس قومی مصالحت میں مفاہمت تلاشی جا رہی ہے کیا اُس میں عمران خان شریک ہوں گے؟ اس کا جواب بدقسمتی سے فی الحال صرف اور صرف ناں ہے۔ وقت کم ہے اور معیشت کو بچانا ہے جبکہ ریاست کے پاس آپشنز نہ ہونے کے برابر۔۔ تو کیا پھر یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ریاست یا سیاست؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ریاست
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہنگائی کے ستائے عوام پر گیس بم بھی گرادیا گیا،ایل پی جی کی قیمت میں60 روپے کا اضافہ
Next Article پشاور خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کرلی:رانا ثنا اللہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : ریاست کے طاقتور ادارے کا تشکیل کردہ "حکومتی بندوبست”

اپریل 16, 2025

ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشت گرد ہے: مولانا فضل الرحمان

مارچ 18, 2025

دہشتگرد ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں، ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا: وزیراعلیٰ بلوچستان

مارچ 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.