Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : نکالو میرے دس ہزار!
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : نکالو میرے دس ہزار!

ایڈیٹرستمبر 15, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بھیا ایک بات تو بتاؤ
بولو
انسان کو نہانے میں کتنی دیر لگتی ہے ؟
یہی کوئی پانچ سات منٹ !
کئی لوگ ایک ایک گھنٹے تک نہاتے رہتے ہیں یہ کیا چکر ہے؟
آج سے ہزاروں سال پہلے کا جو انسان تھا وہ ان دنوں اپنی ان تمام دبی ہوئی خواہشات کی تکمیل کر رہا ہے، جن کی تکمیل پتھر کے زمانے میں ممکن نہیں تھی۔ اس زمانے میں جو لوگ دریا کے کنارے رہتے تھے وہ جی بھر کر نہاتے تھے جنہیں دریا کا کنارہ میسر نہیں تھا وہ نہانے کے لئے ترستے تھے تمہارے اور میرے جو دوست گھنٹہ گھنٹہ بھر نہاتے رہتے ہیں، ان کے آبائو اجداد کا مسکن یقیناً دریا سے کہیں دور واقع تھا تاہم اس کی ایک وجہ اور بھی ہے اور وہ یہ کہ انسان کی پیدائش پانی میں ہوئی تھی چنانچہ وہ اپنی جائے پیدائش کے ساتھ جذباتی وابستگی رکھتا ہے۔
اور یہ جو لوگ بڑے بڑے مکان بناتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ۔؟
اس کی وجہ بھی وہی ہے جو میں نے ابھی بیان کی ہے، پتھر کے زمانے میں لوگ غاروں میں رہتے تھے اب وہ بڑے بڑے گھر بنا کر اپنی دیرینہ محرومی دور کر رہے ہیں ۔
اور یہ جو ہم لوگ روزانہ شیو کرتے ہیں کیا یہ کوئی شریفانہ عمل ہے کہ انسان اپنی صبح کا آغاز تیز دھار والا بلیڈ ہوا میں لہراتے ہوئے کرے۔؟
تمہیں کس نے کہہ دیا کہ انسان ایک شریف مخلوق ہے ،ارے بھیا یہ تو بہت خونخوار جانور ہے ہزاروں سال پہلے یہ جس درندگی کا مظاہرہ کرتا تھا ان دنوں اس سے کہیں بڑھ کر کر رہا ہے ۔یہ لوگ روزانہ اپنی صبح کا آغاز بلیڈ ہوا میں لہرا کر کرتے ہیں یہ تو وہ لوگ ہیں جو یہ بلیڈ کسی دوسرے کی گردن پر چلانے کا حوصلہ نہیں رکھتے لیکن اپنے آبائو اجداد کی روایات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وہ روزانہ علی الصبح تیز دھار والا بلیڈ علامتی طور پر ہوا میں لہراتے ہیں اور پھر کسی کی گردن کاٹنے کی بجائے صرف اپنے بال کاٹنے پر اکتفا کرتے ہیں ۔
کیا بات ہے تمہاری اب یہ بھی بتائو کہ اکثر انسانوں کی کمر میں درد کیوں رہتا ہے؟
اس کا پس منظر یہ ہے کہ انسان ہزاروں سال پہلے چوپایوں کی طرح دونوں ہاتھوں اور دونوں پائوں پر چلا کرتا تھا کیونکہ بنیادی طور پر یہ چوپایہ ہی تھا سو اس کی کمر ڈیزائن ہی اس طرح کی گئی تھی کہ اس پر کم سے کم بوجھ پڑے مگر پھر یہ انسان ارتقائی مراحل طے کرتا ہوا اپنے پائوں پر کھڑا ہونا سیکھ گیا اور اس نے اپنے ہاتھ چلنے کی بجائے اِدھر اُدھر ہاتھ مارنے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیئے مگر کمر کا بنیادی ڈیزائن تو وہی پرانا تھا چنانچہ اس پر بوجھ پڑنا شروع ہوا اور اس کے ساتھ کمر کا درد بھی شروع ہو گیا تم نے دیکھا نہیں بچے جو فطرت کے بہت قریب ہوتے ہیں آج بھی چوپایوں کی طرح چلتے ہیں وہ اگر ہم بڑوں کو دو ٹانگوں پر چلتا نہ دیکھیں تو وہ ساری عمر اسی طرح کرالنگ CHAWLINGکرتے رہیں۔
بھیا تم بہت عجیب باتیں نہیں کر رہے ؟
یہ تو کچھ بھی نہیں کیونکہ ابھی تم کہو گے کہ میں عجیب نہیں عجیب وغریب باتیں کر رہا ہوں تمہیں پتہ ہے انسان اندھیرے سے خوف کیوں کھاتا ہے؟
نہیں!
تو پھر سنو بات یہ ہے کہ انسان جب غاروں میں رہتا تھا تو اسے ہر وقت جنگلی جانوروں سے جان کا خطرہ ہوتا تھا دن کی روشنی میں تو وہ انہیں دیکھ سکتا تھا اور یوں اپنے بچائو کا انتظام کر لیتا تھا لیکن رات کو انجانے دشمن کا خوف اسے بے چین رکھتا تھا چنانچہ جوں جوں اندھیرا پھیلنے لگتا تھا اس کے اندر خوف جنم لینے لگتا تھا چنانچہ یہ اندھیرے سے خوف کا ’’تحفہ‘‘ بھی ہمیں اپنے آبائو اجداد ہی سے ملا ہے !تمہیں ایک اور بات بتائوں!
بتائو!
ہزاروں سال پہلے کے انسان کے جو ڈھانچے ملے ہیں ان کے کیمیائی تجزیوں سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پرانے انسان کی دور کی نظر تیز تھی اور قریب کی نظر کمزور تھی تمہیں معلوم ہے کہ اس کی کیا وجہ تھی۔
نہیں !
اس کی وجہ یہ تھی کہ پرانے انسان کو دور سے آتے ہوئے اپنے دشمن پر نظر رکھنا پڑتی تھی چنانچہ نظر کے اس مسلسل استعمال سے اس کی دور کی نظر بہتر ہو گئی اور اس کی قریب کی نظر اس لئے کمزور تھی کہ اسے اخبار نہیں پڑھنا ہوتا تھا۔
گویا آپ جس چیز کا استعمال زیادہ کریں گے اس کی کارکردگی زیادہ بہتر ہو گی۔
بالکل یہی بات ہے تم دیکھ لو ہماری قوم کے افراد بے تحاشا جھوٹ بولتے ہیں چنانچہ اس میدان میں ان کی کارکردگی اپنے رہنمائوں سے بھی کہیں بڑھ کر ہے۔
آخر میں میرا ایک اور خلجان دور کرو اور وہ یہ کہ تم نے میرے دس ہزار روپے دینے ہیں تم کئی دفعہ ان کی واپسی کا وعدہ کر چکے ہو مگر تم نے آج تک یہ پیسے واپس نہیں کئے تم ایسا کیوں کرتے ہو؟
یار اس کی وجہ اور کوئی نہیں سوائے اسکے کہ میں بھول جاتا ہوں کہ میں نے تمہارے پیسے دینے ہیں !
تم نے آج بہت پتے کی باتیں کیں اس گفتگو کے آخر میں ایک پتے کی بات میں بھی تمہیں بتانا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ انسان کا حافظہ کمزور نہیں ہوتا چنانچہ بقول سگمنڈ فرائڈ اسے سب کچھ یاد رہتا ہے وہ صرف وہی کچھ بھولتا ہے جو وہ بھولنا چاہے، تم بھولنا چاہتے ہو کہ تم نے میرے دس ہزار روپے دینے ہیں مگر میں تمہیں بھولنے نہیں دوں گا …..نکالو میرے دس ہزار !
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبغاوت کا مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
Next Article شوکت اشفاق کا کالم : سیلاب کی تباہ کاریاں اور بے بس ادارے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.