Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری
  • غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم
  • روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ثبت است برجریدئہ عالم دوامِ ما۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ثبت است برجریدئہ عالم دوامِ ما۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرستمبر 24, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تین دن تک جاتی امراء کے درودیوار سےتعزیت کرکے لوٹ آیا۔ اتنے اعلیٰ کردار کی عورتیں ہماری سیاسی تاریخ میں بہت کم ملتی ہیں۔وہ مسلسل برسہا برس سے اپنے شوہر نواز شریف کو ملنے والی ناکردہ گناہوں کی سزا میں ذہنی طور پر شریک رہیں لیکن ’’خاتون اول‘‘ کے کروفر کا سوچا بھی نہیں۔ یہی خاتون اول ایک بار اپنے میاں کے ساتھ ہمارے گھر تشریف لائیں تو ہمیں اپنے خاندان ہی کا کوئی فرد محسوس ہوئیں۔ ان کو جلا وطنی کے زمانے میں جدہ میں بھی دیکھا اور لندن میں کوما کی حالت میں بھی پایا۔ میاں نواز شریف، مریم نواز اور پرویز رشیداسپتال کے ایک چھوٹے سے کمرے میں انتظار کرتے رہتے تھے کہ شاید وہ آنکھیں کھولیں اور ان کے باؤ جی ان کی آواز سن سکیں۔ مگر ایسا نہ ہوا ۔ میں اگلی فلائٹ سے واپس لاہور آ گیا۔ یہاں کچھ سنگدل لوگوں کو بیگم کلثوم کی بیماری کے بارے میں گھٹیا باتوں کی گردان اس طرح کرتے دیکھا جو وہ ایک عرصے سے کرتے چلے آ رہے تھے۔ اور یہ ننگ انسانیت لوگ ان کی وفات کے بعد بھی اپنے گھٹیا پن پر ڈٹے رہے۔
لیکن ان باتوں سے کیا فرق پڑتا ہے؟ بیگم کلثوم نواز کے پر عزم جذبوں کو یاد رکھنے والے لاکھوں کی تعداد میں جاتی امرا میں آتے رہے۔ تین دن ایسے ہی گزرے ، کچھ دنوں بعد میاں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر، کی سزا اگلے مرحلے تک معطل ہوئی تو اڈیالہ جیل سے ان کی رہائی، اور ائیر پورٹ پر ان سے محبت کرنے والے امڈتے چلے آرہے تھے ۔ ان میں میری طرح یقیناً اور بہت سے ایسے لوگ ہوں گے جو ان کی قید کے دوران اپنی باری کے انتظار میں دوسرے ملاقاتیوں کے ساتھ باہر کھڑےرہے مگر انہیں موقع نہ مل سکا۔ جو بات میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میاں صاحب اور ان کی فیملی اس وقت گونا گوں صدموں کا شکار ہے۔ ان تک آپ کی محبتیں پہنچ رہی ہیں۔ ابھی کچھ دن انتظار کریں، ملاقات ضروری نہیں۔ انہیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
آخر میں ایک ’’واہمہ‘‘ !میاں نواز شریف پر مقدموں کی بھرمار ایک بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہے جو ان کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا اور اب اس ایجنڈے کے خدوخال واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں، اگر ہم نے فصلی بٹیروں پر اپنے مخلص دوست چین کو ناراض کیا اور چند ’’چھلکوں‘‘ کے عوض کسی بھی فرقہ وارانہ محاذ آرائی اور اسلامی ملکوں کے باہمی تنازعات میں اپنا وزن کسی کے پلڑے میں ڈالا تو پاکستان تباہی کے کنارے جا پہنچے گا۔ میاں نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران اس طرح کی کوششیں ہوئیں مگر پاکستان نے اسٹینڈ لیا اور سزا بھگتنے والوں کو بھگتنا پڑی۔ بھلےد نوں میں جب میاں صاحب سے ملاقات ہوتی تھی تو وہ کسی مسئلے پر مشورہ طلب کرتے تھے اور میں ہنس کر دکھا دیتا تھا کہ جب تک پس منظر اور پیش منظر پر دسترس نہ ہو تو انسان مشورہ مانگے جانے پر بونگیاں ہی مار سکتا ہے ۔ میں ویسے بھی غیر سیاسی شخص ہوں۔ اپنا اظہار مزاح نگاری میں کرتا ہوں ، چنانچہ ان کے مشورہ مانگنے پر میں نے اپنی بونگیوں اور ہنسنے کو ایک ہی معنوں میں استعمال کیا ہے، تاہم اس وقت پوری سنجیدگی سے ایک مشورہ دینے کے موڈ میں ہوں اور وہ یہ کہ میاں صاحب اس عبوری دور میں جماعت کے زندہ ہونے کا تو بھرپور ثبوت دیں مگر حد رفتار کم رکھیں۔ بس عوام کو خود سے دور نہ رکھیں۔ ہفتے میں ایک دن آپ ،ایک دن مریم نواز، ایک دن شہباز شریف اور ایک دن حمزہ شہباز ان لوگوں سے ضرور ملیں۔ جن سے ملاقات ان کے لئے بہت ضروری ہے۔
اور آخر میں چلتے چلتے ایک بات! میں پورے یقین سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کو اقتدار سے اب کوئی دلچسپی نہیں، جیل سے انہیں رتی بھر خوف نہیں، آپ چاہیں ساری عمر انہیں قید میں رکھیں مگر تاریخ حریت میں اور دلوں پر ان کا نام ثبت ہو چکا ہے۔ ماہ ِمحرم اپنی نشانیاں اپنی یادیں اور اپنے کردار چھوڑ کر جایا کرتا ہے ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کا مودی کو ٹرمپیانہ ٹویٹ….مگر:نصرت جاوید
Next Article زرداری کی باری؟۔۔فیض عام /سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

جولائی 8, 2026

شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری

جولائی 8, 2026

غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 7, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج جولائی 8, 2026
  • شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری جولائی 8, 2026
  • غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم جولائی 7, 2026
  • روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج جولائی 7, 2026
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا جولائی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.