Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»غالب اور راجہ مہدی علی خان۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

غالب اور راجہ مہدی علی خان۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 20, 20198 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اجازت دیں کہ میں آج ماہنامہ ’’شگوفہ‘‘ حیدرآباد دکن کے ایڈیٹر ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمال کو مبارکباد کہوں کہ وہ آج کے دور میں طنز و مزاح پر مشتمل یہ جریدہ کئی عشروں سے پوری باقاعدگی اور معیار پر سمجھوتا کئے بغیر نکال رہے ہیں۔ان دنوں طنزومزاح لکھنے والے بہت کم رہ گئے ہیں، چنانچہ پاکستان میں طنزومزاح کا جریدہ شائع کرنے کی بہت کوششیں ہوئیں مگر کچھ ہی عرصے بعد ان ’’مہم جوئوں ‘‘کو توبہ تائب کرنا پڑی،البتہ میرے برادر بزرگ ضیاءالحق قاسمی مرحوم و مغفور نے اپنا یہ مشن آخر دم تک جاری رکھا۔میں ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمال کے علاوہ پیر رومی کے محقق و نقاد جناب فضل جاوید کو بھی سیلوٹ کرتا ہوں۔جنہوں نے مزاح کی اس صنف پر گراں قدر کام کیا، چنانچہ ’’شگوفہ‘‘ کا تازہ شمارہ فضل جاوید کی محنتوں اور کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شگوفہ کے اس شمارے میں پیروڈی کے موضوع پر مضامین کے علاوہ ممتاز شاعروں کی مشہور نظموں کی پیروڈی بھی نامور شاعروں نے کی ہے۔ ان پیروڈی نگاروں میں جوش، ملیح آبادی، چراغ حسن حسرت، کنہیالال کپور،شوکت تھانوی، مجید لاہوری، دلاور فگار، سید محمد جعفری، علامہ حسین میر کاشمیری، ساجد مہدی علی خان، سید ضمیرجعفری،عاشق محمد غوری،اسلم کماوی اور دیگرنامور شعراءشامل ہیں۔ میں نے یہ پیروڈیز پڑھیں، سب کی سب ایک سے بڑھ کر ایک تھیں تاہم نمونے کے طور پر میں راجہ مہدی علی خان کی چند ایک پیروڈیز کی لذت میں اپنے قارئین کو شریک کر رہا ہوں، ملاحظہ فرمائیں:
غالب ریستوران میں ایک اینگلو انڈین حسینہ کے ساتھ
ہے گال پہ اس تل کے سوا ایک نشاں اور
تم کچھ بھی کہو ہم کو گزرتا ہے گماں اور
تم کہتی ہو انگلش میں محبت کا کرو بات
آتی نہیں اردو کے سوا مجھ کو زباں اور
سعدی کی زباں ہی میں کچھ ارشاد کروں میں
ڈر ہے کہ یہ گزرے نہ کہیں تجھ کو گراں اور
یارب یہ نہ سمجھی ہے نہ سمجھے گی مری بات
ملک اور دے اس کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
کب سے ہم ادھر بیٹھا ہے ائے بوائے ادھر آؤ
لیمن کے سوا بھی ہے کوئی چیز یہاں اور
لے آؤ وہ شے جلدی سے اب ورنہ یہ سن لو
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور
گر حکم ہو میڈم تو میں منگواؤں مٹن چاپ
کہہ دینا اگر چاہئے دل اور زباں اور
دل اور زباں کر لا فرائی ارے بہرہ
دل اور دے اس کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
مرتا ہوں اس آواز پہ بل کتنا ہی بڑھ جائے
تو بوائے سے لیکن یہ کہے جائے کہ ہاں اور
تانگہ بھی میرے پاس ہے ٹم ٹم بھی میرے پاس
ہوٹل کے علاوہ تجھے لے جائوں کہاں اور
پاتے نہیں جب راہ تو رک جاتے ہیں تانگے
اف دیکھ کے پبلک تجھے ہوتی ہے رواں اور
کالوں کو بھگاتا ہوں تو آ جاتے ہیں گورے
تم ہو تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور
ٹانگوں پہ ہیں کوڑوں کے نشاں، پیٹھ پہ ہیں نیل
ہر روز دکھاتی ہے تو اک داغِ نہاں اور
تو بھاگ گئی سیج سے گر ہاتھ چھڑا کر
لے آئیں گے بازار سے اک حور جناں اور
اے جانِ تمنا تجھے اک دوں گا میں گھونسہ
ہنگامِ شب وصل جو کی آہ و فغاں اور
………………
غالب باٹا شو کمپنی میں سیلز مین
کبھی تیرے نقش قدم دیکھتے ہیں
کبھی تیری چپل کو ہم دیکھتے ہیں
ترے سر و قامت سے چھ فٹ کم از کم
قیامت کے فتنے گو کم دیکھتے ہیں
بھلا کیسے لیں گے وہ چپل کی قیمت
جو تیری طرف دم بہ دم دیکھتے ہیں
جنہوں نے نہ سجدہ کیا تھا خدا کو
تجھے ہو کے وہ سر بہ خم دیکھتے ہیں
یہ مہندی رچا پاؤں چپل میں رکھ دے
ذرا آج اسے چھو کے ہم دیکھتے ہیں
بنا کر چماروں کا ہم بھیس غالب
تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں
………………
غالب کے گھر کے سامنے رشتہ کی بات چیت
حشمت آرا سے کہیں میرا کمال اچھا ہے
مت کہو مجھ سے کہ خورشید جمال اچھا ہے
رشتہ کرتی نہیں اور پیسے پہ ہر لحظہ نگہہ
جی میں کہتی ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
دیکھ مر جائیں گے ہم اتنا چڑھاوا مت مانگ
وہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچھا ہے
تیرے آتے ہی جو پک جاتا ہے گھر میں کھانا
تو سمجھتی ہے کہ نادار کا حال اچھا ہے
جیب کترا بہت اچھا ہے ہمارا لڑکا
جس طرح کا کہ کسی میں ہو کمال اچھا ہے
قطرہ دریا میں جو مل جائے تو دریا ہو جائے
میرے گھر میں تری لڑکی کا مال اچھا ہے
گھونسلہ آ کے بنا لے تیری ننھی قمری
اس سے کہہ دے کہ چمن میں یہ نہال اچھا ہے
رشتہ کرنے میں نہ اب دیر لگا اے ظالم
اک برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے
ہم کو معلوم ہے تم سب کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو اچھا ہے، خیال اچھا ہے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا ملک میں سول مارشل لا نافذ ہو رہا ہے؟۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ایک میلے کی کہانی… (3)۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.