Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»چھبّا انقلابی ۔۔ 3 ۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

چھبّا انقلابی ۔۔ 3 ۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجنوری 19, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلی بات تو یہ ہے کہ اس سلسلے کے دوسرے کالم میں پروف کی خاصی غلطیاں رہ گئی تھیں، امید ہے قارئین نے خود ہی ٹھیک کر لی ہوں گی۔ بہرحال اب آگے چلتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنی اس جدوجہد میں وہ قربانیاں بھی دی ہیں جو واجب بھی نہ تھیں۔ حالیہ تاریخ میں کسی سیاست دان نے عمر کے اس حصے میں اس جوانمردی کے ساتھ حالات کا مقابلہ نہیں کیا جتنا میاں صاحب نے کیا۔ اپنی زندگی دائو پر لگا دی۔ باقی رہی یہ بات کہ ترمیمی ایکٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ کیوں دیا، تو قصہ یہ ہے کہ یہ قانون کہتا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن وزیراعظم کا اختیار ہوگا۔ واضح رہے پہلے بھی یہ اختیار وزیراعظم ہی کے پاس تھا مگر سپریم کورٹ نے کہا کہ اس پر قانون سازی کی جائے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس قانون کو بہتر بنانے کیلئے تمام جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھتیں اور حکومتی ڈرافٹ میں کوئی ایسی شق ڈالنے کا مطالبہ کرتیں جس سے یہ نہ لگتا کہ ان جماعتوں نے فقط قانون پر انگوٹھا لگایا ہے۔ مگر یہ آئیڈیل بات تھی، مگر ابھی ہم آئیڈیل معاشرے میں نہیں رہ رہے بلکہ اس کی طرف قدم بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف جب لاہور کے سروسز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے تو اس وقت اسپتال کے باہر لاہور کے ایم پی ایز اور ایم این ایز اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈیرے ڈالے نہیں بیٹھے تھے بلکہ میڈیا کی گاڑیوں سے پتا چلتا تھا کہ میاں نواز شریف اسپتال میں موجود ہیں۔ یہ وہی ایم پی ایز اور ایم این ایز ہیں جو جماعت کی تنظیم سازی کی وجہ سے نیچے سے اوپر نہیں آئے بلکہ انہیں چھاتہ بردار ہی کہا جا سکتا ہے۔
باقی رہی یہ بات جو بہت زیادہ اچھالی گئی کہ یہ (نواز شریف) کیسے بیمار ہیں، جو ہوٹل میں دوستوں کے ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں، تو میاں صاحب کی بیماری کی شدت سے انکار کی یہ بہت بودی دلیل ہے۔ جو شخص شدید علالت کے باوجود نیب اور عدالتوں کی پیشیاں بھگتنے کیلئے لمبی راہداریوں پر پیدل چل کر منصف کے سامنے پیش ہوتا ہو، اس کے علاوہ بھی اسے کئی مقامات پر جانا پڑتا ہو، تو کیا ایسا شخص جو مسلسل گھر پر بیٹھا رہے اور آسمان کی شکل بھی نہ تک سکا ہو، وہ ڈپریشن کا شکار نہیں ہو جائے گا اور اس کی بیماری مزید شدت اختیار نہیں کرے گی؟ آج سے پندرہ برس قبل میرا کینسر کا آپریشن ہوا اور ڈاکٹروں نے دائیں جانب کا گردہ بھی نکال باہر کیا۔ یہ میجر آپریشن تھا، ابھی ٹانکے کچے تھے مگر میں اپنے ایک دوست کے ساتھ گھومنے پھرنے کیلئے اسپتال سے فرار ہو گیا بلکہ آپریشن کے اگلے ہی دن ایک تیماردار کا سہارا لیکر باہر برآمدے میں سگریٹ پینے کیلئے کمرے سے نکل آیا تھا۔ کیا دیکھنے والوں نے یہ کہا ہوگا کہ یہ شخص کینسر کا مریض نہیں ہے، اس کا آپریشن ہی نہیں ہوا۔ میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا بلکہ ’’غالب کے طرفداروں‘‘ نے اسے میری جوانمردی قرار دیا۔ البتہ عزیزم حسن نواز کا یہ بیان کہ میاں صاحب ہوا خوری کیلئے گھر سے نکلے تھے، مناسب نہیں تھا۔ کیونکہ وہ ہوا خوری نہیں ’’خوری‘‘ کیلئے گھر سے نکلے تھے۔
بہرحال باتیں بنانے والے باتیں ضرور بنائیں گے، یہ لوگ تو بیگم کلثوم نواز کی تصویر بنانے کیلئے ان کے اسپتال کے کمرے میں گھس گئے تھے جب وہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہی تھیں تاکہ ان کی بیماری کو بہانہ قرار دے سکیں۔ ہمارے ہاں سیاست بہت بے رحم ہو چکی ہے، سو یہ باتیں تو آئندہ بھی ہوں گی، البتہ اس بزرجمہر کا پتا ضرور لگانا چاہئے جس نے مسلسل گھر میں بند رہنے کے بعد ایک دن ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر بنائی تھی اور اخباروں کو جاری بھی کر دی۔ تاہم میرے خیال میں یہ کارنامہ کسی عام آدمی کا نہیں کسی خاص طبقے کا ہے اور اسے دنیا کے خاص الخاص طبقوں میں بہترین کارکردگی کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ تاہم مجھے آخر میں صرف یہ کہنا ہے کہ اچھا اور برا‘ دونوں وقت گزر جاتے ہیں تاہم ان کی مٹھاس یا تلخی باقی رہ جاتی ہے۔ ہم سب کو چاہئے خواہ ہمارا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو کہ کسی کو ایسا زخم نہ لگائیں جو مندمل ہونے کے بعد بھی اس کا درد جاگ اٹھے اور یوں اسے زخم لگانے والا وہ شخص ایک بار پھر یاد آ جائے جس نے یا جنہوں نے یہ زخم لگایا تھا۔ بھلے وقتوں میں انسان اپنوں اور غیروں کی بہت سی تلخ یادیں بھول جاتا ہے لیکن جب کوئی برے وقت سے نبرد آزما ہو، اس وقت اسے پھول بھی مارا جائے تو کانٹے کی چبھن محسوس ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے سب اپنوں اور غیروں کی خطائیں معاف کرے اور ان پر اپنے رحم کا سایہ قائم رکھے۔ (ختم شد)
(بشکریہ: روزنامہ جنگـ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد بار نے ارکان سے مذہبی اقرار نامے اور ختم نبوت کے حلف نامے طلب کر لئے
Next Article کسان پر ظلم کب تک ۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.