Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»BLESSING IN DISGUISE: روزن دیوارسے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

BLESSING IN DISGUISE: روزن دیوارسے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 3, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں جن مسلم لیگی دوستوں سے ملاقات ہوتی ہے وہ مجھے بہت خوش باش نظرآتے ہیں مگر مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی۔ ان کے لیڈر نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دیاچکا ہے، خواجہ آصف بھی تاحیات نااہل قرار دیئے جاچکےہیں، بلوچستان میں ان کی حکومت ’’اغوا‘‘ کرلی گئی ہے اور سینیٹ میں بھی اکثریت کا خواب پورا نہیں ہوا اورسب سے بڑھ کر یہ کہ ان کے ایم این ایز وغیرہ اِدھر اُدھر ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ الیکشن سے قبل مختلف گروپ بنائے جارہے ہیں۔ جماعت کے بہت سے قریبی ساتھی بھی مختلف قسم کے امتحانوں سے گزر رہے ہیں مگر کارکن ہیں کہ انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں!
یہ صورتحال دیکھ کر بالآخر پرسوں میں نے مسلم لیگ کے ایک جنونی قسم کے کارکن کو پکڑ لیااور پوچھا کہ آپ لوگ ان حالات میں پریشان ہونے کے بجائے اتنے بے فکر کیوں نظر آتے ہیں؟ بولا ’’آپ چونکہ بنیادی طورپر غیرسیاسی انسان ہیں۔ آپ کی ساری دلچسپیاں علم و ادب سے ہیں، اس لئے آپ کو ان باتوں کی سمجھ نہیں آتی۔‘‘ میں نے کہا ’’آپ صحیح کہتے ہیں۔ تبھی توآپ سے رہنمائی کا طلب گار ہوں۔‘‘ اس نے میرے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور کہنے لگا ’’قبلہ! آپ عوام میں گھومتے پھرتے ہیں، آپ بتائیں نااہلیوں پر عوام کا ردعمل کیاہے؟‘‘ میں نے جواب دیا ’’میں بائیس کروڑ آبادی کی رائے سے تو ظاہرہے واقف نہیں ہوں کہ ہمارے عوام مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں تاہم زیادہ تر لوگوں کو میں نے ان فیصلوں پر حیران پایا۔ حتیٰ کہ عمران خان صاحب نے بھی کہا کہ میاں صاحب کو نااہل قرار دینے کےلئے بہت کمزور دلیل کا سہارا لیا گیا ہے۔‘‘ مسلم لیگ کے کارکن نے پوچھا ’’میاں صاحب کا کوئی جلسہ کبھی اٹینڈ کیا؟‘‘ میں نے کہا ’’بھائی! میں نے کبھی کسی سیاسی جماعت کا جلسہ اٹینڈ نہیں کیا البتہ ٹی وی پر دیکھ لیتا ہوں۔‘‘ اس پر متذکرہ کارکن نے تبلیغ کے انداز میں مجھے سمجھانا شروع کردیا ’’میاں صاحب کے جلسوں میں عوام بہت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور صرف تعداد نہیں بلکہ وہ بہت پرجوش بھی ہوتے ہیں۔ انہیں لایا نہیں گیا ہوتا، وہ آئے ہوتے ہیں۔‘‘ میں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ صاحب بہت لمبی بات کریں گے چنانچہ میں نے عرض کی کہ ’’حضور! اگر آپ کسی اور دن تشریف لے آئیں تو آپ کی مہربانی ہوگی۔ میں نے ایک میٹنگ میں شرکت کرنی ہے۔‘‘ بولے ’’آپ کے پاس کتنا وقت ہے؟‘‘ میں نےکہا ’’پانچ منٹ‘‘ کہنے لگے ’’میں پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لوں گا۔ آپ میری بات سن لیں۔‘‘ میں نے کہا ’’فرمایئے‘‘ کہنے لگے ’’میں مسلم لیگ (ن) کا جیالا ہو۔ مگر میری رسائی قیادت تک نہیں ہے۔‘‘ میں نے کہا ’’وہ تو میری بھی نہیں ہے۔‘‘ بولے ’’آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں مگر آپ میری بات کالم کے ذریعے قیادت تک توپہنچا سکتے ہیں؟‘‘ میں نے کہا ’’قیادت اللہ جانے ان دنوں کالم بھی پڑھتی ہے کہ نہیں مگر آپ نے کہا ہے کہ تو میں لکھ دیتا ہوں۔ آگے آپ کے نصیب!‘‘ فرمانےلگے ’’آپ صرف یہ لکھیں کہ جو لوگ جماعت چھوڑ کر جارہے ہیں وہ آپ کے لئے Blessing in disguiseوالا معاملہ ہے۔‘‘ میں نے کہا ’’آسان لفظوں میں آپ اسے شرمیں خیر کا پہلو کہہ رہے ہیں؟‘‘ کہنے لگے ’’ہاں! یہی کہنا چاہ رہا ہوں۔‘‘ میں نے پوچھا ’’وہ کیسے؟‘‘ بولے’’ہماری جماعت بھی دوسری جماعتوں کی طرح لوٹوں سے بھری پڑی ہے اور لوٹے بھی وہ جو مسجد کے غسل خانوں میں دھرے ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ کے لئے بہترین وقت ہے کہ وہ چھوڑ کر جانے والے یا وہ جو آگے چل کر چھوڑ سکتے ہیں، نیز وہ جنہیں Electable کہا جاتا ہے کہ بیس پچیس ہزار ووٹ ہروقت ان کے ہاتھ میں ہوتے ہیں ۔ میری طرف سے لکھیں کہ آنے والے الیکشن میں ان میں سے کسی کو بھی ٹکٹ نہ دیا جائے۔‘‘ میں نے پوچھا ’’تو پھرکن لوگوں کو ٹکٹ دیاجائے؟‘‘ بولے ’’ہماری جماعت کارکنوں کو نظرانداز کرتی چلی آئی ہے۔ وہ اس بار پارٹی کے وفاداروں کو ٹکٹ دیں آپ دیکھیں گے کہ لوگ ان اچھی شہرت والے افراد کو کامیاب کروائیں گے اور یوں پارٹی کو کوئی کسی بھی موقع پر بلیک میل نہیں کرسکے گا۔‘‘ میں نے کہا ’’ٹھیک ہے لکھ د وں گا مگر پانچ منٹ ہوگئے ہیں۔‘‘ کہنے لگے ’’میری بات بھی پوری ہوگئی ہے۔ Blessing in Disguise مخلص، نوجوان اور محنتی کارکن اس محاورے کی تصدیق کرکے د کھائیں گے۔‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیاسی کارکنو! اپنی خودی پہچانو:مملکت اے مملکت / محمود شام
Next Article آزادیٔ صحافت کیلئے خطرات: قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.