Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کیا خیال ہے میٹنگ آج نہ ہو جائے؟: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کیا خیال ہے میٹنگ آج نہ ہو جائے؟: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 8, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
اثر میواتی ولدبے اثر تریاقی اس وقتمیرے پاس بیٹھا ہے اور اپنے طوطوں کے بارے میں بتا رہا ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کچھ طوطے ہیں جو بہت کمال کے ہیں، تاہم وہ ان میں سے کچھ سے بہت خوش اور کچھ سے بہت ناراض ہے وہ مجھ سے کچھ ان کی رہائش کے بارے میں مشورہ کرنے آیا ہے۔ فی الحال اس نے یہ طوطے اپنے گھر کے صحن میں ان کی ٹانگوں کے ساتھ مضبوط دھاگہ باندھ کر کھلے چھوڑے ہوئے ہیں دھاگے کا دوسرا سرا درخت کے ساتھ باندھا ہوا ہے ان میں سے جب کوئی غلامی کی یہ رنجیر توڑنے کی کوشش کرتا ہے وہ ایک جھٹکے کے ساتھ خود بخود واپس آ جاتا ہے ان میں سے دو تین بڑے اکھڑ قسم کے طوطے ہیں وہ آزادی کی اس جدوجہد میں اپنی ٹانگ بھی تڑوا بیٹھے ہیں کئی ایک کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان ہوا ہے۔ اثر میواتی کا خیال ہے کہ سب طوطوں کے لئے ایک پنجرہ بنا کر انہیں اس میں رکھنا چاہئے جبکہ میں نے اسے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے بلکہ اس کےبجائے ان کی ٹانگوں کو موٹے دھاگے کی جگہ نہایت باریک مگر تیز دھار والی ڈور یا کسی باریک سی تار کے ساتھ باندھ دیا جائے۔ اس سے دیکھنے والوں کو یہ تاثر ملے گا کہ پرندوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں بلکہ انہیں ہر طرح کی سرگرمی کی اجازت ہے ۔ چنانچہ اگر قومی یا بین الاقوامی محکمہ انسداد بے رحمی حیوانات والے خود آ کر دیکھنا چاہیں تووہ دیکھ سکتے ہیں اور یوں انہیں یہ تاثر ملے گا کہ ان طوطوں کو قید نہیں رکھا گیا بلکہ یہ اپنی مرضی سے اپنی اڑانیں بھولے ہوئے ہیں۔ میں نے اثر میواتی کو یہ تجویز بھی پیش کی کہ وہ چار عدد حنوط شدہ بلیاں یا کتے لے کر اسے چاروں کونوں کے درختوں پر اس زاویے سے رکھ دے جیسے وہ ان طوطوں پر جھپٹنے کی تیاری کر رہے ہوں۔ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ اکھڑ قسم کے طوطے بھی اس حنوط شدہ جانور کی دہشت سے اڑنے کی کوشش نہیں کریں گے تاہم اثر میواتی کو میری اس تجویز سے اتفاق نہیں اس حوالے سے میرے اور اس کے درمیان جو گفتگوہوئی وہ یوں تھی۔
میں تمہاری اس تجویز سے متفق نہیں ہوں۔
کیوں متفق نہیں ہو
اس لئے کہ میرا نام اثر میواتی ہے،میرے ہاتھ میں لاٹھی ہے اور تم میری بھینس ہو۔
میرا خیال ہے تم ٹھیک کہتے ہو ویسے تمہارے ذہن میں طوطوں کی رہائش کے حوالے سے کیا پروگرام ہے۔
میں انہیں مختلف پنجروں میں رکھنا چاہتا ہوں
اس سے تمہیں کیا فائدہ ہو گا
بہت فائدہ ہو گا یہ سب بولنے والے طوطے ہیں میں انہیں مختلف جملے رٹا کر مختلف پنجروں میں بند کروں گا۔ اور پھر عالمی مبصرین کو دعوت دونگا کہ وہ آئیں اور خود دیکھیں کہ ہمارے ملک کے طوطوں کی سوچ کیا ہے کچھ طوطے میں نے ٹرینڈ بھی کر دئیے ہیں چنانچہ ایک طوطا ہر وقت کرپشن کرپشن کہتا رہتا ہے ایک طوطا کہتا ہے جمہوریت غیر اسلامی نظام ہے۔ ایک طوطے کو میں نے کچھ سیاسی لیڈروں کے نام سکھائے ہیں وہ ہر وقت ان کو گالیاں دیتا رہتا ہے۔ ایک طوطے کو میں نے صرف زندہ باد کا لفظ سکھایا ہے ۔میں اسے ہر آنے والے کا نام بتائوں گا اور وہ اس کے زندہ باد کے نعرے لگانے لگے گا۔
لیکن فائدہ
فائدہ وائدہ کچھ نہیں ، مجھے ان طوطوں کے ذریعے دل کا غبار نکالنا ہے یا کچھ لوگوں کو بتانا ہے کہ اثر میواتی بڑے کام کا آدمی ہے۔
میں کچھ سمجھا نہیں
تم سمجھو گے بھی نہیں اگر تم لوگ یہ باتیں سمجھنے لگ جاؤتو پھر ہمارے طوطے ہمارے کام کے نہیں رہیں گے۔
یہ تو تم ٹھیک کہتے ہو مگر میری رائے اب بھی یہی ہے کہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تمہیں طوطوں کو بظاہر آزاد فضا مہیا کرنی ہو گی وگرنہ دیکھنے والے تو یہی کہیں گے کے پنجروں میں بند طوطے اپنے آقا کی بولی بول رہے ہیں۔
تم واقعی میری بھینس ہو عقل تو تمہارے قریب سے بھی نہیں گزری بے وقوف انسان میں اگر ان طوطوں کا آقا ہوں تو میرا بھی کوئی آقا ہے جس آقا نے مجھے اپنا غلام بنایا ہوا ہے وہ چاہتا ہے کہ مجھ میں بھی کسی کو غلام بنانے کی صلاحیت ہو ورنہ میرے آقا کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے اس کیلئے اثر میواتی ہونا ضروری ہے۔
تمہارے آقا کے مقاصد کیا ہیں۔
اگر تم میرے آقا کے مقاصد جاننا چاہتے ہو تو کسی روز اکیلے میرے پاس آؤ اپنی عقل اور ضمیر ساتھ لے کر نہ آنا۔ اثر میواتی تمہیں کچھ طوطوں کا باس بنائے گا اور پھر تم خود بھی چھوٹے موٹے اثر میواتی بن جاؤگے ۔ اس کے ساتھ ہی بڑے آقا کے مقاصد تمہیں سمجھا دئیے جائیں گے ۔ بولو کس دن آ سکتے ہو۔
آ تو جاؤں گا مگر ملے گا کیا؟
بے وقوف آدمی ، ہر نئی حکومت میں حصہ ملے گا
جوتمہاری وساطت اور تمہارے صاحب کے مشورے سے بنے گا؟
اچھا تو کیا ابھی نہیں مل سکتے؟
بہہ جا آرام نال وڈا کاہلہ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمارکس 200 برس کا ہوگیا/ زاہدہ حنا
Next Article نوبیل ادبی انعام کا تماشہ: آئینہ /مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.