Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ذوالفقار چیمہ ایک انوکھے کردار میں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ذوالفقار چیمہ ایک انوکھے کردار میں!

ایڈیٹرمئی 7, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اس بات پر بڑا مان تھا کہ میں ایک غمزدہ معاشرے میں مسکراہٹیں تقسیم کرنے والوں کو تلاش کرتا ہوں۔ گل نوخیز اختر، ناصر ملک، ظہیر سید، علی رضا، ذوالفقار احسن، ابرار ندیم تو پنجاب ہی سے مل گئے۔ کراچی سے سید عارف مصطفیٰ، عارف خٹک (پشتون) سے تو آپ مانوس ہو گئے، یا متعارف ہو گئے۔ ڈاکٹر یونس بٹ تو بہت پہلے سے اپنا سکہ جمائے بیٹھے ہیں، حسین شیرازی کا نام میں اس لئے نہیں لے رہا کہ میں انہیں مزاح نگاروں میں نہیں، اب کلاسیکی میں شمار کرتا ہوں مگر وہ جو کہتے ہیں کہ بچہ بغل میں ڈھنڈورا شہر میں، تو اس حوالے سے اک ہاتھ یہ ہو گیا کہ میں اور آپ ذوالفقار چیمہ کو ایک آئیڈیل قسم کا پولیس افسر ہی سمجھتے رہے۔ وہ بدنام ترین ڈاکوؤں پہ ہاتھ ڈال کر انہیں کیفر کردار تک پہنچاتے رہے، یہ وہ لوگ تھے جو عرصہ دراز سے ڈکیتی، اغوا، بھتہ اور قتل کے سنگین جرائم کے مرتکب تھے مگر کرپٹ پولیس افسروں یا عدالتی سست روی کی وجہ سے قانون کی گرفت میں نہ آسکے تھے، ذوالفقار چیمہ ملک سے باہر بھاگ جانے والے ان مجرموں کو بھی ہتھکڑیاں پہنا کر پاکستان لے آئے چنانچہ ہم چیمہ صاحب کو بس اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور دیانت ہی کی داد دیتے رہے، اُس چیمہ سے بےخبر ہی رہے جس کی شگفتہ بیانی تو معروف تھی مگر ان کی شگفتہ تحریر سے واقف نہ تھے مگر اب وہ ’’پس پردہ‘‘ کے عنوان سے اپنی کتاب مارکیٹ میں لے آئے ہیں، لہٰذا اب وہ معاشرے کے ان محسنوں میں بھی شمار ہوں گے جو چہروں پر مسکراہٹیں ہی بکھیرتے ہیں، غمزدہ آنکھوں سے آنسو پونچھتے بھی ہیں اور تحریر میں چھپی درد مندی سے آنکھیں نم بھی کر دیتے ہیں۔
دیکھیں جی ماضی اور حال میں مختلف اسٹائل اختیار کرنے والے مزاح نگاروں سے میں لطف اندوز ہوتا ہوں، اب ان میں ایک رنگ ذوالفقار چیمہ نے بھی اضافہ کر دیا ہے۔ وہ اپنی تحریر میں ان لفظوں سے مزاح پیدا کرتے ہیں جو پولیس تھانوں میں سننے کو ملتے ہیں، یا مختلف تقریبات میں اعلیٰ عہدوں پر متمکن پولیس افسر اپنے عملے کو جس طرح استعمال کرتے ہیں وہ بےحد دلچسپ ہے۔ مثال کے طور پر ایک ڈی آئی جی صاحب کی کتاب شائع ہوتی ہے اس کی تقریب رونمائی کی تیاریاں اور تقریب کے مقررین کا احوال بےحد دلچسپ ہے، مثلاً حاضرین کا بندوبست کرنا اور ہال بھرنے کا ٹاسک ایس ایس پی اپنے ذمے لے لیتے ہیں، جس کے لئے وہ ایک میٹنگ بلاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک میٹنگ میں ایس ایچ او سٹی نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا سر آپ اگر اجازت دیں تو ہال بھرنے کیلئے دو تین براتیں گھیر کر لے آؤں۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے اجازت طلب کی کہ پولیس لائن کے رنگروٹ، باورچی، مالی اور دیگر متبرک اسٹاف کو بھی ہال میں بیٹھا دوں، جواب ملا ٹھیک ہے مگر وہ پراپر ڈریس میں ہوں تاکہ معزز لگیں۔ اور ہاں برات گھیر کر لانے کی تجویز کا سب سے دلچسپ پہلو تو میں بھول ہی چلا تھا۔ ایس ایچ او سٹی کی اس تجویز کے جواب میں ایس ایس پی نے کہا نہیں، ایسے تو لوگوں کا دھیان ڈی آئی جی صاحب کی بجائے دولہنوں کی طرف رہے گا۔ ایس ایچ او نے کہا سر دونوں دولہنوں کو مینجر کے دفتر میں بٹھایا جائے گا۔ میزبان اور وارث ان کا پتہ کرنے آئیں گے تو انہیں بتایا جائے گا کہ ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ برات میں کچھ دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ چنانچہ سیکورٹی چیکنگ کے بعد ہی برات کو فارغ کیا جا سکے گا۔ ایس پی رانا کی تجویز تھی کہ سر حوالاتوں میں بند معمولی جرائم کے ملزمان کو لے آئیں گے تو یہ بھی سو ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ہوں گے۔ ایک ایس ایچ او نے کہا سر اجازت ہو تو شہر کے سارےخواجہ سرا گھیر کر لے آؤں، انہیں ہال کی پچھلی قطاروں میں بیٹھا دیں گے۔
’’تقریب رونمائی‘‘ کے عنوان سے یہ سارا مضمون اسی طرح کی پھلجھڑیوں سے بھرا ہوا ہے۔ مزاح میں مبالغے کی گنجائش ہوتی ہے اور یہ ترکیب اس مضمون میں استعمال کی گئی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف پولیس نہیں تمام صاحبانِ اختیار کے حوالے سے یہی کچھ نظر آتا ہے۔ شادی بیاہ میں تو ایماندار افسروں کی مٹھی بھی یہ کہہ کر گرم کر دی جاتی ہے ’’بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں‘‘۔ اس کے علاوہ بیوروکریسی کی ایک بڑی تعداد کے گھروں میں دودھ، مکھن، گوشت، سبزیاں، مشروبات، موسم کے تازہ پھل اور دیگر الا بلا بھی نذرانے کی صورت میں پہنچ جاتے ہیں بلکہ یہ جو بغیر سیکورٹی کے اچانک دورے ہیں، یہ بھی ’’بغیر سیکورٹی‘‘ اور ’’اچانک‘‘ نہیں ہوتے۔ صاحبانِ اقتدار چالاک و عیار ہونے کے باوجود اس طرح کے معاملات میں اتنے بھولے ہوتے ہیں کہ وہ عوام کو بھولا سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ذوالفقار چیمہ اور قارئین سے اس بات کی معذرت کہ میں ’’پس پردہ‘‘ کی ’’تقریب رونمائی‘‘ ہی میں الجھ کر رہ گیا اور اس کتاب کے ہر صفحہ پر بکھری کچھ مسکراہٹوں، کچھ قہقہوں اور کچھ آنسوئوں کی طرف جا ہی نہیں سکا۔ بات یہ ہے کہ میں نے آپ کو اس جہانِ دیگر کی مفت سیر کرانے کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا، بازار جائیں، اپنی جیب ڈھیلی کریں اور کتاب خریدیں۔ ادب کے قارئین سے دراصل میں گزارش یہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ مفت بھری چھوڑ دیں اور اعلیٰ برانڈ کے ملبوسات خریدنے کے علاوہ کبھی کبھار اعلیٰ برانڈ کی کوئی کتاب بھی خرید لیا کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور نقاد شمیم حنفی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:وزیرخارجہ کے کمالات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.